__زندگی میں دعائیں مانگیں ۔۔
قدم قدم پر مانگیں۔
مگر خود کے وجود پر اپنی دعاؤں کا بوجھ نہ ڈالیں۔ فقط بھروسہ اللہ کی ذات پر رکھیں کہ جو ہم نے اپنے پروردگار سے التجاء کی ہے۔ وہ سنے گا۔۔ لازمی ۔۔۔
اپنا کام کریں، آگے بڑھیں۔۔۔۔۔
وہ بہترین سے نوازے گا۔...
إن شاء الله___
"___اچھائی وہ واحد برائی ہے
جس کا خمیازہ آپ کو بذات خود بھگتنا پڑتا ہ مگر اسے ترک کردینا صحرا کے آخری درخت کے آخری پھول کو توڑنے جیسا ماحولیاتی جرم ہے____"
#Insaf_Forum
""____یقین وہ ہوتا ہے جب آپ کسی چیز کے لیے خدا سے دعا کرتے ہیں
اور آپ کے آس پاس کی تمام وجوہات یہ بتاتی ہیں
کہ وہ حاصل نہیں ہو گی،
لیکن آپ کے اندر مکمل یقین اور یقین ہے کہ خدا جواب دے گا___"
"___سوشل میڈیا کے فلٹر شدہ خوبصورت چہرے اور جھوٹی ہمدردی کرنے والوں سے متاثر ہو کر اپنا گھر خراب مت کریں
آپ جس کے نکاح میں ہیں وہی دنیا کا بہترین انسان ہے ___"
#Insaf_Forum
"__جتنی زیادہ ہماری زندگیوں میں اسکرین آتی ہے
اتنی ہی ہماری نماز کم ہوتی ہے
اور جتنی نماز آتی ہے اتنی ہی اسکرین خود بخود جانے لگتی ہے
ہم بیک وقت دو دل نہیں رکھ سکتے حیا سے عاری دل اور مومن کا دل
یہ ایک سینے میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے__"
#Insaf_Forum
"____اس دنیا میں سب سے بڑی خیر مثبت سوچ ہے اور دنیا کا سب سے بڑا شر منفی سوچ، یہی میری زندگی کی آخری دریافت ہے۔
جہاں بھی رہو، مہربان رہو، یہی رازِ حیات ہے._____"
#Insaf_Forum
____اگر آپ عین جوانی کے دور میں ہیں ۔ اور پابندی سے نماز پڑھتے ہیں ، اپنے نفس سے لڑ کر خود کو حرام سے بچا رہے ہیں ، آپ کی تنہائی پاک ہے ، موبائل کا صرف اچھا استعمال کرتے ہیں ، نیک لوگوں کی صحبت میں رہنا پسند کرتے ہیں ، تو یقین جانیئے آپ اللہ پاک کے قریب ہیں___
"_____مجھے ڈھونڈنے کے لیے تمہیں
شمس تبریز کے چالیس اصولوں کو کھنگالنا نہیں پڑے گا
نہ ہی "رومی" کی شاعری کی کتابوں کی ورق گردانی کرنی پڑے گی
بلکہ تم مجھے میرے ہی الفاظ میں ڈھونڈ سکتے ہو یہ میری زندگی کی جھلک ہیں ____"
"___نکاح کے معنی کے بارے میں کہا گیا ہے
کہ آپ کسی ایسے شخص کا انتخاب کریں
جو آپ کے عیبوں کو جاننے کا مستحق ہو، انہیں قبول کر کے
آپ کے لیے ان پر پردہ ڈالے___"
"____اگر آپ سچ میں محبت کرتے ہیں تو "انا" شبدھ کے ہجوں سے بھی ناواقف ہو جائیں کیوں کہ جہاں محبت ہوتی ہے
وہاں اکڑ اور انا جیسی خشک سالی نہیں بلکہ جفاؤں اور محبت کی عطاؤں کی بارش ہوتی ہے___"
"___جب آپ کی ذات سے کوئی انسان دو قدم پیچھے ہٹ رہا ہو تو کوشش کریں کہ آپ چار قدم پیچھے ہٹ جائیں اس کو عزتِ نفس کہتے ہیں کیونکہ جس کیلیے آپ کی ذات اور آپ کی بات ہے معنی ہو جائے تو راستہ بدل لینا ذہنی
اذیت سے بچنے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے___
"_______سفیان ثوری اپنی جیب میں ایک پرچی رکھا کرتے تھے
اور اسے کثرت سے دیکھتے تھے
جس میں لکھا تھا۔
سفیان یاد کرو
جس دن تم اللہ کے سامنے کھڑے ہو گے____ “
"____لوگوں کے ساتھ رنجش بیکار ہے،
تم بھی فانی وہ بھی فانی،
اب جھگڑا کس بات کا ؟
آپ" میں و تو" میں وقت ضائع کر رہے ہیں
اور اوپر سے کچھ اور ہی ہونے والا ہے
موت سر پر کھڑی ہے____"
"____جس دن تم نے
اپنی زندگی کے ہر چھوٹے بڑے
مسئلے کو جوتی کے ٹوٹے ہوئے
تسمے کی طرح
صرف اللہ سے کہنا سیکھ لیا
اس دن سمجهو
تمہاری ہر دعا قبول ہونا شروع جائے گی___"
جس کا ایمان سلامت ہے
اس کا سب سلامت ہے۔
حسن کو باہر کہاں ڈھونڈ رہے ہو۔۔۔؟
ذرا اندر جھانکو___
میں نے اندر جھانکا تو مجھے میرا حسن مل گیا
” میرا ایمان۔۔۔ میرا رب۔۔۔“
#Insaf_Forum
"__بچھڑنے کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں
اُن میں سب سے پہلا قرینہ رازوں کی تدفین ہے
دوسرا سلیقہ خاموشی ہے ۔
اور آخری قرینہ لوٹ کر آنے والوں کے لیے در
کو کھلا رکھنا ہوتا ہے
#Insaf_Forum
"___اللہ کی نعمتوں میں سے یہ ہے
کہ وہ تم پر تمہارے عین جوانی میں
اس دنیا کی حقیقت عیاں کردے
تاکہ تم اس کے زیب و زینت کے
پیچھے اپنی عمر
برباد نہ کرو____"
"____دیکھ بھال ایک ایسی خوبی جسے کوئی بھی جعلی نہیں بنا سكتا،
لہٰذا کسی کو اپنی پرواہ کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش نہ کریں
کیونکہ آپ ایسے بن جائیں گے جیسے کوئی مصنوعی درخت کو پانی پلا رہا ہو
اور اس کے پھل آنے کا انتظار کر رہا ہو___"
"-____ہم سب نے اپنی اپنی
قبروں میں جانا ہے
اسلئے دوسروں کے عیبوں کا شور مچا کر گناہوں کا وزن بڑھانے سے بہتر ہے
کہ ایسے معاملے میں ہم اپنی زبان پر تالے لگائیں
یہی ہمارے حق میں بہتر ہے
اور شریعت ہمیں اسی کا پابند بناتی ہے .....!
"____اگر تم مجھ سے ایک قدم پیچھے ہٹو گے
تو واپسی پر تمہیں مجھ تک آنے کیلئے 11 قدم کا فاصلہ طے کرنا ہوگا
ایک قدم وہ جو تم اکتا کر
مجھ سے دور ہوئے
10 قدم میں نے تمھاری لہجے میں
بیزاریت جان کر پیچھے ہٹائے____"
"___کپڑوں جوتوں اور بناؤ سنگھار سے زیادہ اپنے مطالعہ شعور اور گفتگو پر کام کریں
کوئی بھی انسان دس سیکنڈ تک آپ کے بناؤ سنگھار سے متاثر ہو سکتا ہے
لیکن اس کے بعد آپکو گفتگو ہی کرنی ہوتی ہے___"
#Insaf_Forum
#MayDay
"____خالق سے اچھا تعلق اور مخلوق سے اچھا برتاو مومن کی نشانی ہے
کھانا، پینا سونا اور سانس لینا ہی زندگی نہیں بلکہ دوسروں کے دلوں میں زندہ رہنا
اور ان کی دعاوں میں شامل رہنا
اصل زندگی ہے___"
#Insaf_Forum
**___مومن مرد اور عورت پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں۔
کبھی اس کی ذات پر ، تو کبھی اولاد پر اور کبھی مال پر ، یہاں تک کہ جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے تو گناہوں سے بالکل صاف ہو جاتا ہے___**
تم جزا سزا کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش مت کرو۔
تمہیں کیا پتا کون گناہ گار ہے کون بے گناہ ؟ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے
اور یہ اختیار بھی اس کے پاس رہنے دو۔
ایسا نہ ہو کہ تمھیں پچھتانا پڑے۔“
___اے خدا ہمیں ان سے دوری ،نقصان اداسی یا بیماری میں مبتلا نہ کر جن سے ہم پیار کرتے ہیں
اور ہمیں ان میں کوئی ایسی تکلیف نہ دکھا جو ان کو دکھی کرے
اے اللہ ہمارے پیاروں کو ہم سے کبھی جدا نہ کر______
#Insaf_Forum
"____لوگوں کے خدا سے رابطے کے طریقے پر انہیں مت پرکھو ،
ہر کسی کی عبادت کا اپنا طریقہ ہے
خدا ہمارے الفاظ نہیں دیکھتا
بلکہ ہمارے دلوں کی گہرائی میں جھانکتا ہے____"
__عورت اگر پرندے کی صورت میں خلق ہوتی تو ضرور“مور”ہوتی
اگر کیڑے مکوڑے کی صورت میں خلق کی جاتی تو ضرور“تتلی” ہوتی..!
لیکن وہ انسان ہے تاکہ ماں، بہن اور عشق بنے..!
عورت اس حد تک نازک مزاج کہ اک پھول اسے راضی اور خوش کردیتا ہے
اور اِک لفظ اسے ماردیتا ہے__
"____خوبصورت زبان ایک نعمت ہے
ایک لفظ سے کسی کو غمگین نہ کر دیا جائے
اور لوگوں کے اختلاف کو مدنظر رکھ کر اپنی زبان کو سنوارو
اور اپنے الفاظ کی حد مقرر کرنا نعمت ہے اعمال ایک نعمت ہے اے اللہ ہمیں عاجز بنا دے اور ہماری زبانوں کو ہلکا کر دے____"
لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنے خدوخال گورے رنگ اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں۔
حالانکہ ہر وہ انسان خوبصورت ہے جو ایک ہمدرد روح اور خوبصورت مسکراہٹ کا مالک ہے۔
#Insaf_Forum
❞ صبر کا مطلب مشکلات کو منفی انداز میں برداشت کرنا نہیں ہے، بلکہ اس کا مطلب ہے دور اندیشی اور کسی بھی عمل سے جو حتمی نتیجہ نکلے گا اس پر بھروسہ رکھنا۔❝
""""""____عید مبارک__________""""
دنیا میں بہت سے لوگ ملیں گے
ہر ایک کو اپنی پڑی ہوتی ہے۔
بہت کم کو اس بات سے دلچسپی ہوگی
کہ آپ پر کیا گزری۔
لوگ بس یہ دیکھتے ہیں
کہ آپ نے کیا کیا ؟؟
کیوں کیا؟؟
"__ایک روز ہم اپنے تمام غموں سے بے نیاز، مخلصی کی قید سے آزاد،
خواہشات کی زنجیروں کو توڑتے،
زمینی محبتوں سے رہا ہو کر
آسمان کی بلندیوں میں پرواز کریں گے۔
ہم سکون کی متلاشی دنیا سے ہار کر....
اپنے رب سے جاملیں گے___
"____یہ "بدصورت" لفظ کس قدر سفاک شخص نے تخلیق کیا ہوگا
یہاں تو ہر کوئی دلنشیں،
دلچسپ ہے۔
شاید اس نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ یہ لفظ کسی کے نازک سے دل کو روند بھی سکتا ہے. یہاں تو ہر شخص قابلِ عزت اور قابل محبت ہے___"
مجھے آپ کے حسن خوبصورتی،
آپ کے لباس, آپ کے خاندانی شجره نسب ، آپ کے پاس کیا ہے؟ اور کیا نہیں ہے؟
اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔
انسانوں سے بھری ہوئی اس دنیا میں مجھے آپ کے اخلاق ، آپ کی ایمانداری دوسروں کے ساتھ آپ کے رویے اور سلوک سے سروکار ہے۔
#Insaf_Forum
"____اگر بغیر نماز پڑھے بھی تمھاری زندگی ٹھیک چل رہی ہے۔
تو تمھیں ڈرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمھیں آخرت کے بدلے میں اس دنیا کا عارضی سکون عطا کر
دیا ہے___"
"__میں نے قانون اور اور تاریخ پڑھی
لیکن آج تک کی انسانی تاریخ میں اس بات کو نہیں جان پائی کہ
انسان کو انسان کی جدائی کا غم کیوں اتنا نڈھال کر دیتا ہے ،
کیونکہ
"There is no human substitute"
اگر ہوتا تو شاید خدا یعقوب ع کو یوسف ع کا کوئی نعم البدل
دے دیتا__"
#Insaf_Forum
"___قرآن مجید میں جنت اور دوزخ دونوں کا ذکر 77 بار آیا
اور سزا کا ذکر 117 مرتبہ
جبکہ اللہ کے معاف کرنے کا ذکر 234 مرتبہ آیا ہے
تو کوئی شک نہیں اللہ سب سے بڑا مہربان ہے___"
#Insaf_Forum
"____شفا تو ہر وقت مانگنی چاہیے،
صرف بیماریوں سے نہیں چاہیے،
حد سے بڑھی ہوئی خواہشات سے,
کسی کے خلاف پیدا ہونے والے بغض سے,
دل کو گرد آلود کر دینے والی سوچوں سے___"
_یہ جو ہماری آنکھ ہے.
اس میں سیاہ نور ہے.
یہ نور تب تک رہے گا جب تک تمہاری نظر ٹھیک ہے.
مردوں کا پردہ عورتوں کے پردے سے زیادہ سخت ہے
کسی لڑکی نے پردہ نہیں کیا ہوا تو کیا ہوا
مت دیکھو نظریں ہٹا لو اگر نظریں نہیں ہٹا سکتے تو کم از کم کسی کو جج مت کرو
یہ اپ کی نظر کا امتحان ہے_
"_غصے کے وقت کو نظر انداز کرنا ذہانت ہے ، مشکلات کے وقت کو نظر انداز کرنا استقامت ہے ،
زیادتی کے وقت کو نظر انداز کرنا دانشمندی ہے ،
اور تعمیری مشورے کے وقت کو نظر انداز کرنا باطل ہے ،
لہذا جب نظر انداز کریں تو
محتاط رہیں___"
"__انسان کا جسم اس کا سب سے جلدی گھٹنے والا اثاثہ ہے
اونچے قد ڈھلک جائیں گے
اور خوبصورت چہرے جھریوں زدہ ہو جائیں گے
اگر کچھ باقی رہے گا تو یہ کہ ہم اندر سے کیسے انسان تھے___"