حُسین Profile Banner
حُسین Profile
حُسین

@Jafar_Hussein

26,898
Followers
42
Following
10
Media
146,490
Statuses

Joined July 2009
Don't wanna be here? Send us removal request.
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
احسان اللہ احسان پر ہزار الزام لگائے جاسکتے ہیں۔ خود کش بمبار تیار کیے ہوں گے۔ ریاست کے خلاف جنگ لڑی ہوگی۔ اے پی ایس میں بچے بھی قتل کیے ہوں گے لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ احسان اللہ احسان کرپٹ نہیں ہے۔
70
601
2K
@Jafar_Hussein
حُسین
2 years
دو تہائی کی بجائے سو فیصد اکثریت دلا دیں۔ صدارتی نظام نافذ کردیں۔ خلافت قائم کر دیں۔ چین کا ون پارٹی سسٹم لے آئیں۔ کچھ بھی کرلیں۔ کپتان کسی بھی نظام کو نہیں چلا سکتا۔ خرابی نظام میں نہیں، ان کے دماغ میں ہے۔
46
574
2K
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
جو پنجابی تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے وہ گدھے ہیں اور جو پشتون تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے وہ طوائف کے بچے ہیں۔ یہ میں نے نہیں کہا بلکہ چئیرمین جناب عمران خان اور سابق وزیر اعلی جناب پرویز خٹک کے فرمودات ہیں۔
83
837
2K
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
ابو کل انتقال کر گئے۔ مسافت منتظر ہے باپ کی پگڑی کے پیچوں میں یہ وہ ادراک ہے جو ماں کے پلّو میں نہیں ہوتا
578
110
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
بنگالی اپنے لوگ نہیں تھے۔ پھر بلوچ اپنے لوگ نہیں رہے۔ اس کے بعد سندھیوں کی باری آئی اور پھر اردو بولنے والے بھی غیر ہوگئے۔ افغان فساد کے بعد پختون بھی اپنے لوگ نہیں رہے۔ اب پنجابی بھی غیر ہوگئے۔ آخر میں صرف بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے والے ہی اپنے لوگ رہ جائیں گے یا چند مولوی۔
29
693
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
چند ہفتے پہلے شروع ہونے والی "پانی، پانی مہم" اور ڈیمز کی تعمیر کا جو غلغہ مچا ہوا تھا، تھم گیا ہے۔ اگرآپ کی سوچ وٹس ایپ کے ذریعے کنٹرول کی جاسکتی ہے تو اپنی ڈگریوں کا آگ لگا کے ماتھے پر زومبی لکھوا لیں۔
27
513
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
میراثی کو چودھری نے ڈیرے بلوایا۔ ٹانگیں دبوائیں، مٹھی چاپی کروائی۔ لطیفے، جگتیں سنیں۔ میراثی گھنٹوں بعد تھکا ہارا گھر لوٹا تو بیوی نے پوچھا کہاں سے آئے ہو۔ میراثی بولا، چودھری کے ڈیرے کا کامیاب دورہ کرکے آیا ہوں۔
30
458
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
پرچی پڑھ کے مؤقف پر قائم رہنا، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے سودا کر دینے سے بہتر ہے
14
429
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
ایک اوریا مقبول جان لیں اس میں تھوڑا سا طارق جمیل ملائیں۔ حسبِ ذائقہ صابرشاکر یا حسن نثار چھڑکیں اورحمزہ علی عباسی میں تَل لیں۔ زید حامد کی گارنش کے ساتھ پیش کریں۔ محب وطن، دیندار، پڑھا لکھا، باشعور پاکستانی نوجوان تیار ہے۔
64
339
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
نواز شریف کے کام نکال دیں تو پیچھے ہاری ہوئی جنگیں، دلائی کیمپ، منشیات کی کمائی، امریکی جہاد، دہشت گرد، شیعہ سنی فساد، ایٹمی سمگلنگ، بی آر ٹی، انڈے، کٹے اور شیرو ہی بچتے ہیں.
27
424
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
عمران خان کا کیس ہو تو معزز چیف جسٹس، طارق جمیل بن جاتے ہیں؛ شریفوں کے کیس ہوں تو خادم رضوی
20
399
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
وٹس ایپ میسج آتا ہے پورا ملک پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے. ڈیمز بنانے کی تحریک شروع ہو جاتی ہے. پھر یکدم کمی دور اور ڈیمز دفع دور ہوجاتے ہیں کیونکہ صدارتی نظام کا وٹس ایپ موصول ہو گیا ہے. ایسی تعلیم، ڈگری اور شعور کو سلیوٹ جسے مداری بندر کی طرح نچائے اور شعور ناچتا رہے.
18
480
1K
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
موجودہ حکومت کے رہنما سے لے کر اینکرز اور پھر سوشل میڈیائی فوج تک سب دہراتے رہے کہ نواز شریف کی ہندوستان میں فیکٹریاں ہیں۔ اسی لیے ہندوستان سے امن چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پی ایم نیازی کا ہندوستان میں کیا ہے جو امن چاہتے ہیں؟
108
419
947
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
کسی جذباتی افسر نے ابھی تک لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر آزاد کرانے کی کوشش نہیں کی۔ ساری جذباتیت عزیز ہم وطنوں کی طبیعت صاف کرنے میں صرف ہوتی ہے۔
27
282
932
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
جنرل نیازی نے بنگلہ دیش بنایا اور پی ایم نیازی نے کنگلہ دیش۔
29
298
925
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
کل صبح چار بج کر پینتیس منٹ پر ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو پھانسی دے دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان اس موقع پر خود موجود ہوں گے۔ ان کی نعش نوجوت سنگھ سدھو کے ہاتھ ہندوستان بھجوائی جائے گی۔ ان کو اسی لئے بلوایا گیا ہے۔
36
343
904
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
ایک ایسا مجرم جس نے ملک سے غدّاری کی، اربوں ڈالرز لوٹے، اس کی بیوی کے انتقال پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کا اظہار تعزیت سمجھ میں نہ آنے والی چیز ہے۔ یا تو وہ مجرم نہیں ہے یا یہ تعزیت، منافقت ہے۔ فیصلہ خود کرلیں۔
56
458
900
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
پاکستان میں جتنے بھی مارشل لاء لگے ان میں تین چیزیں مشترک تھیں۔ پہلی چیز پریس پر پابندی، دوسری وزیر خزانہ امریکہ سے درآمد شدہ اور تیسری جبری گمشدگیاں۔ موجودہ مارشل لاء اس لحاظ سے بہترین ہے کہ اس کا ایک سویلین چہرہ ہے جو اتفاق سے بہت ہینڈسم بھی ہے۔
19
301
897
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
جو کلثوم نواز بالکل بیمار نہیں تھیں اور ڈرامہ کر رہی تھیں، وہ بیماری کی تاب نہ لا کر انتقال کر چکی ہیں اور اب وینٹی لیٹر کا ڈرامہ جاری ہے۔ مسئلہ تعلیم میں نہیں جینز میں ہے۔
46
288
855
@Jafar_Hussein
حُسین
2 years
جس نسل کی دلی خواہش ہو کہ ان کی امی کی شادی کپتان سے ہو جائے ان سے آئینی خلاف ورزی کا فہم نہ ہونے کا شکوہ غیر ضروری ہے.
14
221
868
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
شہادتِ امام حسین کی تحقیقات کے لیے یزید کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن قائم۔ ابنِ زیاد اور شمر بھی کمیشن میں شامل
22
188
876
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
"نواز شریف کو فوج نے پالا۔" "نواز شریف ہندوستان کا ایجںٹ ہے۔"
32
283
872
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
دھاندلی کے خلاف الیکشن کے ایک سال بعد اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا۔ پی ٹی وی، پارلیمنٹ پر حملہ، وہاں فوج کی آمد اور انکو مظاہرین کے سلیوٹ۔ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔ الیکشن کے تیسرے دن دوبارہ گنتی کی درخواست پر مانسہرہ میں فوج کی فائرنگ۔ تم انتخابات کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
9
521
835
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
وہ تو اللہ کا شکر ہے کہ عمران بھائی کو کوئی شیعہ پیر نہیں مل گیا۔ زنجیریں مار مار کے حشر کر لینا تھا۔
51
261
825
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
عمر کا آخر شروع ہے۔ ایک مارشل لاء میں بچپن گزرا، دوسرے میں جوانی اور تیسرے میں شاید اختتام آجائے۔ گزری زندگی میں حکومت، ریاست کی ایسی بے توقیری کبھی نہیں دیکھی۔ خوف آنے لگا ہے۔
20
161
848
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
٭ریٹ لسٹ - فوری انصاف٭ ضمانت - 5 لاکھ برائے ڈیم فنڈ التواء - 10 لاکھ برائے ڈیم فنڈ ریپ - 20 لاکھ برائے ڈیم فنڈ ڈکیتی - 35 لاکھ برائے ڈیم فنڈ اغواء برائے تاوان - تاوان کا 50 فیصد برائے ڈیم فنڈ قتل عمد - 1 کروڑ برائے ڈیم فنڈ دہشت گردی - تین کروڑ برائے ڈیم فنڈ
19
453
808
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
نشئی میں سو برائیاں ہو سکتی ہیں لیکن وہ یاروں کا یار ہوتا ہے. جس نے کبھی ایک سُوٹا بھی لگوایا ہو، وقت بدلنے پر اس کا صلہ سود سمیت ادا کرتا ہے.
20
308
785
@Jafar_Hussein
حُسین
2 years
زبان جب بھی پھسلتی ہے ہمیشہ اللہ، رسول اور متفقہ مذھبی عقائد پر پھسلتی ہے. اپنے بارے کبھی زبان نہیں پھسلی کہ میں نشئی ہوں. زانی ہوں. جواری ہوں.
18
269
760
@Jafar_Hussein
حُسین
2 years
ڈئیر مسٹر اخیر المؤمنین ہم سب خیریت سے ہیں اور آپ کی خیریت نیک مطلوب چاہتے ہیں. گذارش احوال یہ ہے کہ آپکی خلافت کے خلاف ہم عالمی سازش شروع کر رہے ہیں. لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے. والسلام بہت سی عالمی طاقتیں
24
232
746
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
نواز شریف کے جیل میں بیماری سے مرنے کے ذمہ دار تو کافی ہوں گے لیکن سب سے بڑا ذمہ دار شہباز شریف ہوگا۔
33
228
727
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
آپ اس بات پر یقین نہیں کریں گے لیکن یہ سچ ہے کہ اب تک بیرون ملک سے 10 ہزار کروڑ ڈالرز واپس آچکے ہیں۔ عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی پورے ملک میں ہیلی کاپٹرز سے 100 ڈالر کے نوٹ نچھاور کئے جائیں گے۔ 4 ہزار کروڑ نچھاور کرنے کےبعد باقی 6 ہزار کروڑ سے 10 ڈیم بنائے جائیں گے۔
37
233
714
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
ہندوستان نے کشمیر ضم کر لیا۔ جواب میں ٹویٹو سلطان نے انڈیا کے ٹماٹر بند کر دئیے۔ کوئی آپ کے پلاٹ پر قبضہ کرلے اور آپ جواب میں رات کو اس کے گھر کی گھنٹی بجا کے دوڑ جائیں
16
270
707
@Jafar_Hussein
حُسین
7 years
ہندوستان میں مسلمانوں کو خود کو سچا ہندوستانی ثابت کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں مسلمانوں کو خود کو سچا پاکستانی ثابت کرنا پڑتا ہے۔
34
316
708
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
تین نسلوں کا مستقبل تباہ کرکے اور اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے بعد ہمیں پتہ چلا ہے کہ کشمیر احمقوں کی جنت ہے اور جنگ خودکشی ہے۔ کائنات کے ہر مسئلے پر حتمی رائے رکھنے والے ٹویٹو سلطان ہم سے پوچھتے ہیں کہ بتائیں میں کیا کروں؟
18
299
703
@Jafar_Hussein
حُسین
2 years
"مجھے پوٹن کی کال آئی۔ کہتا ہے، جانی میری یوکرین سے کوئی سیٹنگ ہی کرادے۔ خرچے ہوئی جا رہے اور کام نہیں بن رہا۔ میں نے کہا، جگر تو فکر ہی نہ کر۔ گجرات کا تھانیدار میرا پرچہ درج کرلے تو میں فارغ ہو کے تیرا کام کرتا ہوں۔۔۔ ہیں جی!"
12
181
705
@Jafar_Hussein
حُسین
5 months
نجی اور سرکاری درسگاہوں کی سکروٹنی کریں۔ جو استاد بچوں کو کپتانی عظمت کی کہانیاں سنائے اس کی نوکری ختم کریں۔ نجی ادارے کا اجازت نامہ منسوخ کریں۔ اس کے بغیر کسی کام کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔
22
366
721
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
خاور مانیکا کو پولیس سے شکایت ہوئی تو بااثر دوست سے کہہ کر افسر تبدیل کرا دیا. پاکپتن والی سرکار سے مدد نہیں مانگی جہاں قدم قدم پر سجدے کئے تھے. روحانیت کی بس اتنی سی کہانی ہے.
20
290
667
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
ہزاروں ہونے کے باوجود دشمن کے سامنے ہتھیار پھینک دیتے ہیں اور کوئی اکیلا ہو کے لاکھوں کے سامنے ہتھیار نہیں پھینکتا
14
273
662
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
ایک دن میں پورے پنجاب کی الیکشن کمپیئن ہوگئی۔یہ بھی پتہ چل گیا کہ ریاست کے اپنے لوگ کون ہیں اور بے گانے کون۔ کن کو ہزار ہزار کے نوٹ ملتے ہیں اور کن کو آنسو گیس اور لاٹھی چارج۔ اس سے بڑی کامیابی کیا ہو سکتی ہے۔
9
313
653
@Jafar_Hussein
حُسین
7 years
اس سارے تماشے کو کسی غیرملکی کی نظر سے دیکھیں تو ایسا لگے گا جیسے ریاست نہیں سرکس چل رہی ہے۔
54
208
640
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
"ہٹّے کٹّے ہو کر بھیک مانگتے ہو۔ کوئی کام کیوں نہیں کرتے۔" پاک چین سربراہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ
15
258
634
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
حمزہ عباسی، پی ٹی آئی کی اصل روح کی مکمل نمائندگی کرتے ہیں۔ دھندے میں بکنی بھی قبول ہے اور نظریات میں حافظ سعید سے پہلے بریک نہیں لگاتے۔ خالص انصافین۔
14
286
629
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
کام کرنے کا کہا گیا تو اسمبلیاں توڑ دوں گا، وزیر اعظم
26
132
605
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
جدید ریاستِ مدینہ کے امیر المؤمنین کی بیرونِ ملک کوئی جائیداد نہیں اور اندرونِ ملک کوئی اولاد نہیں۔
11
252
589
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
چئیرمین نیب کی حرکت کو ذاتی فعل نہیں کہا جا سکتا. اپنے عہدے کا استعمال کرکے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا جرم ہے.
25
141
580
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
پاکستان پر ظلم یہ ہوا کہ کسی بھی فوجی حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا۔ جب بھی کسی جنرل نے پاکستان کو پٹڑی پر ڈالا، اس کے خلاف نام نہاد سیاستدانوں نے تحریک چلا کر فوجی حکومت ختم کردی۔ صرف 40 سال تسلسل کے ساتھ فوجی حکومت چل جائے تو پاکستان ترقی یافتہ ملک بن جائے۔
56
180
596
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
لگ بھگ 30 سال، 7 چیف، بے پناہ سرمایہ اور ملک کو داو پر لگا کر انہیں لگا کہ نواز شریف کو ختم کردیا۔ آج مگر ایک اور نواز شریف ان کے سامنے کھڑا ہے۔ سوچِیں پئے آں ہُن کیہ کرئیے
7
185
592
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
آپ ہمارے ووٹوں سے آنے والے کو بندوق کے زور پر نکال دیتے ہیں۔ کسی کو پھانسی دیتے ہیں، کسی کو جلا وطن کرتے ہیں۔ کوئی سڑک پر قتل ہو جاتا ہے۔ یقین کریں ہمیں بھی شدید رنج ہوتا ہے۔ ہمارے پاس بندوق نہیں ہے تو غصہ نہیں کرسکتے۔
6
214
590
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
حمزہ علی عبّاسی اس چینل پر وطن، مذہب اور اخلاقیات کا سبق دیتے ہیں جس کے مالک کو جعلی ڈگریوں، پورن فلموں کے کاروبار پر 20 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایمان و عزیمت کی اس سے عمدہ مثال صرف عمیرہ احمد کے ناولز میں مل سکتی ہے۔
9
256
576
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
ٹوئٹر پر دوسرا اور ہوش سنبھالنے کے بعد آٹھواں انتخاب ہے۔ پہلی دفعہ کسی سے بحث یا مجادلہ نہیں کیا۔ اپنے تئیں جو بہتر لگے اس کو ووٹ دیں۔ اقتدار کی پرامن منتقلی کا ووٹ سے بہتر طریقہ انسان نے ابھی تک دریافت نہیں کیا۔ بندوق غلامی ہے اور ووٹ آزادی۔ میرا ووٹ نواز شریف کا!
9
180
562
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
تقسیم میں سارا خون پنجاب میں بہا تھا۔ سکھوں کے خلاف نفرت کسی بھی دوسری نفرت سے زیادہ تھی۔ اگر 72 سال بعد لانگھے اور پیار محبت بڑھانا تھا تو تقسیم کیوں کی گئی؟ 20 لاکھ انسانوں کا قتلِ ناحق کس کے سر ہے؟
43
182
576
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
فنکاری یہ ہے کہ آپ جادو ٹونے، مزاروں پر سجدے وغیرہ پر یقین رکھنے کے بعد بھی وہابیوں سے پیسے نکلوا لیں۔ یہ فنکاری کی آخری منزل ہے۔
20
132
586
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
80 کی دھائی میں سپاہِ صحابہ بنی تھی۔ تین عشروں کی غارتگری کے بعد اب اس کی جگہ تحریکِ لبیک بنائی گئی ہے۔ کافر کافر شیعہ کافر کا جن بوتل سے نکلا تو ابھی تک واپس نہیں گیا۔ جبکہ خادم رضوی اب گلی گلی ممتاز قادری بنائے گا بلکہ بنا چکا ہے۔ آنے والے وقت سے بہت ڈریں۔ بہت زیادہ ڈریں۔
16
235
561
@Jafar_Hussein
حُسین
6 months
میاں صاحب منشور پیش کر رہے ہیں۔ مریم اپنے سسرال جلسے کر رہی ہے۔ چاچو آٹھویں زبان سیکھ کے سرائیکیوں کو لبھا رہے ہیں اور اخیر المومنین جیل میں چپیڑیں کھا رہے ہیں۔ پانچ سال اس دن کا انتظار کیا ہے۔
11
181
587
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
غدار:- باچا خان، جی ایم سیّد، مجیب الرحمن، اکبر بگتی، ولی خان، صمد اچکزئی، عطاءاللہ مینگل، خیر بخش مری، عاصمہ جہانگیر محب وطن:- جج، جرنیل، مولوی
29
262
560
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
طیفاخلاف معمول منہ لٹکائے بیٹھا تھا۔ بابا جی نے کندھے پر تھپکی دی اورپوچھا کیا بات ہے؟۔ بولا،"میاں جی، یہ غدّار کون ہوتا ہے؟"۔ بابا جی یکلخت ٹھٹھکے، غور سے طیفے کو دیکھا اور بولے، "پُتّر، بانی کی بہن غدار ہوتی ہے اور امریندر سنگھ کی رکھیل کا بیٹا محب الوطنوں کا برانڈ ایمبیسڈر۔"
22
201
560
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
آج صبح کامیابی سے وقت پر سورج طلوع ہوا. محکمہ موسمیات کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، وزیر اعظم
14
119
577
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
دو سال کے میڈیا ٹرائل، ایک سال کی سیاسی مکینکی کے بعد بھی اگر پولنگ ڈے پلان ہے تو باوقار طریقے سے شکست تسلیم کرلیں۔ ہتھیار ڈالنا ویسے بھی آپ کے لئے نئی بات نہیں۔ ورنہ جعلی حکومت کا بھی وہی حال ہوگا جو جعلی ہسپتالوں اور یونیورسٹیز کا ہورہا ہے۔
11
278
548
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
ہندوستان نے اپنے بچے پڑھائے اور عالمی اداروں میں بٹھا دئیے۔ ہم نے جاہل رکھے اور سڑکوں پر بٹھا دئیے۔
10
119
557
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
خدا انسان کو آزماتا ہے۔ انسان خدا کو نہیں آزما سکتا۔ گھر میں رہیں۔ عبادت کریں۔ دعا کریں۔ رحمت مانگیں۔ خدا کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
12
157
548
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
آج تقریبا 9 سال ہوچکے۔ کپتان، چینلز، اینکرز، سوشل میڈیائی مجاہدین اور اب یوٹیوبرز، نواز شریف کو ہر وہ گالی دے چکے جو لغت میں ہے اور اس سے باہر بھی۔ نواز شریف کا جواب کبھی نہیں آیا۔ ہر بندہ نواز شریف نہیں ہوتا۔ اس کا ووٹر منہ توڑ جواب چاہتا ہے۔ مریم یہ خواہش پوری کر رہی ہے۔
8
183
539
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
معیشت خراب ہو رہی ہے لوگ کرپٹ ہیں، خان کیا کرے؟ امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے پولیس کرپٹ ہے، خان کیا کرے؟ ساہیوال واقعہ کے ملزم بری ہو گئے ہیں۔ عدالتیں کرپٹ ہیں، خان کیا کرے؟
51
233
546
@Jafar_Hussein
حُسین
1 year
مقدّس گائے سنا تھا، مقدّس کتّا پہلی دفعہ دیکھا ہے۔
33
184
531
@Jafar_Hussein
حُسین
7 years
اپنے وزیر اعظم کو سلیوٹ نہ کریں تو پھر جنرل اروڑہ کو سلیوٹ کرنا پڑتا ہے۔
17
297
530
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
لگے ہاتھوں داتا صاحب کو بھی نوٹس جاری کردیں کہ بظاہر کوئی آمدنی نہ ہونے پر بھی اتنا بڑا مزار کیسے بنالیا اور سارا دن جو کھانا تقسیم ہوتا ہے اس کے پیسے کہاں سے آتے ہیں۔
22
203
537
@Jafar_Hussein
حُسین
6 months
نواز شریف کی کار پر کھڑکیوں میں کھڑی ڈھکے سر والی خواتین پھولوں کی پتیاں پھینک رہی تھیں۔ یہ نچلے متوسط طبقے کے لوگ ہیں۔ نواز شریف اس سماج کی روایات کا نمائندہ ہے۔ دوسری طرف عثمان ڈار کی والدہ، یاسمین راشد اور دھرنوں کی رونقیں ہیں۔ یہ دو مختلف روایات اور اخلاقیات کا فرق ہے۔
10
224
553
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
آپ وزیر اعظم بنے تو پہلے وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیاں بیچیں، پھر بھینسیں بیچیں، اب مذہب بیچ رہے ہیں۔
11
114
542
@Jafar_Hussein
حُسین
2 years
کلمہ درست پڑھ نہیں سکتا. نماز پڑھنی آتی نہیں. روزہ کبھی رکھا نہیں. زکات دینے کی بجائے لیتا ہے. حج اپنے پیسے سے کبھی کیا نہیں. امر بالمعروف.
20
126
536
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
گوردوارے والی درگھٹنا کے بعد مناسب یہی ہے کہ بم، میزائیل بھی چلا کے چیک کر لیں مبادا عین وقت پر شبرات والے انار ثابت ہوں
23
149
533
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
پی ٹی وی کے زمانے میں روزانہ خبرنامہ کے دوران مقبوضہ کشمیر اور کٹھ پتلی وزیر اعلٰی کا ذکر ہوتا تھا۔ آج اللہ کی رحمت نے وہ دن دکھایا ہے کہ پاکستان کا اپنا کٹھ پتلی وزیر اعظم ہے۔ ہم دشمن کو ہر میدان میں شکست دے رہے ہیں۔
11
250
522
@Jafar_Hussein
حُسین
7 years
بھٹّو کو بھی لڑکی کے بھائیوں نے پھانسی دی تھی۔
14
222
520
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
اس حالت تک لانے میں جن صحافیوں، اینکرز اور مسخروں کا حصہ ہے وہ انہیں کبھی بھولنے مت دیں۔ یہ اس جرم میں برابر کے نہیں تو چوتھائی کے شریک ضرور ہیں۔
18
152
523
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
دوسروں کے جلسے اور اپنے گناہ ہمیشہ چھوٹے لگتے ہیں۔
8
107
526
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
پاکستان نے پوری دنیا کو تنہا کر دیاہے۔
18
175
519
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
تخلیق کائنات کے دو نظریے مشہور ہیں۔ پہلا بگ بینگ تھیوری ہے جس کے مطابق کائنات ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ جبکہ دوسرے نظریے کے مطابق کائنات کی تشکیل 92 کے ورلڈ کپ کی وجہ سے ہوئی۔
23
182
519
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
پاکستان کی ساری مرئی اور غیر مرئی قوتوں کی حم��یت، انتخابی مہم کا عروج اور جلسوں میں لوگوں کی تعداد اتنی کہ اس سے زیادہ موت کے کنویں پر رش ہوتا ہے۔ اس پر دعوی ہے کہ کپتان وزیر اعظم بن رہا ہے۔ بندوق کے زور پر تو انہیں جو مرضی بنا لیں، ووٹ سے تو بنتا نظر نہیں آتا۔
13
252
505
@Jafar_Hussein
حُسین
3 years
انسانی حماقت کے لا متناہی ہونے کا اندازہ اس سے لگائیں کہ صرف ماسک پہننے سے وباء کا مقابلہ ممکن تھا۔ ہم مر گئے، کاروبار برباد کرا لیے، روزگار کا بیڑا غرق ہوگیا؛ ماسک نہیں پہنا۔
6
132
516
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
نشئی کی مجبوری ہوتی ہے کہ گھر کا سامان بیچ کے بھی نشہ پورا کرتا ہے. کچھ بیچنے کو نہ رہے تو مانگنا شروع کر دیتا ہے.
15
182
497
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
بیمار اور بوڑھے قیدی کے پاس ایسی کونسی طاقت ہے کہ اس کے سامنے ریاست اپنی پوری طاقت سمیت جا کے ڈیل مانگتی ہے؟ مان لیں کہ اس کے پاس اس کے تمام حریفوں سے زیادہ اخلاقی طاقت ہے۔
12
201
498
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
میں نے بابا جی سے آخری سوال پوچھا، "حضرت، قومیں تباہ کیسے ہوتی ہیں؟" بابا جی نے گہرا سانس لیا. صافے کے پلو سے ماتھے پر آیا پسینہ صاف کیا. حقے کی نڑی منہ میں دبا کر لمبا کش لیا. چند ثانیے دھواں روک کر ناک سے دھواں خارج کرتے ہوئے جواب دیا، "کرکٹ کا ورلڈ کپ جیت کر"
17
178
506
@Jafar_Hussein
حُسین
7 years
"تم نے بنک ڈکیتی کی اور دس لاکھ روپے لوٹے"۔ "جناب عالی وہ تو میں نے واپس کردئیے تھے جب پکڑا گیا تھا"۔ "شاباش۔ تمہیں باعزت بری کیا جاتا ہے"۔
9
229
488
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
حادثہ ہونے سے عین ایک لمحہ پہلے تک خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے کو کامل یقین ہوتا ہے کہ گاڑی اس کے کنٹرول میں ہے۔
5
210
490
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
حق بات کہنی چاہیئے۔ پاکستان میں فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا۔ پہلا مارشل لاء حلقہ اربابِ ذوق، دوسرا پاکستان ریلوے، تیسرا پاکستان فلم سنسر بورڈ اور چوتھا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے لگایا تھا۔ پاک فوج پر مارشل لاء کا الزام تاریخ مسخ کرنے کی ہندوستانی کوشش ہے۔
15
144
503
@Jafar_Hussein
حُسین
1 year
کار پورچ میں رکی۔ شوفر نے بھاگ کے دروازہ کھولا۔ صاحب گاؤن سنبھالتے کار سے اترے۔ لاؤنج میں پہنچ کے وکّی سے پوچھا، "تمہاری ممّا اور ڈولی کہاں ہیں؟" وکّی نے آئی فون سے نظریں اٹھائے بغیر جواب دیا، "ڈیڈ آج ان کی زمان پارک میں رات کی شفٹ ہے۔"
22
141
484
@Jafar_Hussein
حُسین
1 year
"پسوڑی" کی وڈیو میں ہم جنس پرستی کی تھیم اتنی واضح تھی کہ حیرانی ہوئی۔ کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ ہم جنس پرستی کو مغرب میں نارملائز کرنے میں دہائیاں لگ گئیں۔ اب بھی وہاں اکثریت اسے قابل فخر چیز نہیں سمجھتی۔ فطرت کے خلاف فعل کراہت پیدا کرتا ہے۔ اسے ہیروشپ نہ بنائیں۔
19
128
491
@Jafar_Hussein
حُسین
7 years
پس چوہدری نثار علی خاں کے انٹرویو سے یہ امر یقین کو پہنچا کہ نیا پاکستان ایچی سن کے لونڈوں کی شرارت تھی۔
14
194
476
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
چودھری کے ڈیرے پر بندھا کتّا جو ہر آنے جانے والے پر بلا تکان بھونکے اور کوئی اسے پتھر تک نہ مارے تو یہ ڈر کتے کا نہیں، چودھری کا ہوتا ہے۔
12
168
483
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کرتے ہوئے دس بار سوچ لیں۔ ان کو فوج سے لڑنے کا 70 سالہ تجربہ ہے۔ فوج بھی وہ جو تین چار جنگیں جیت چکی ہے۔ ہم نیک و بَد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں
50
137
478
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
سارے چور قید ہیں۔ صادق و امین حکمران ہے۔ دنیا کی بہادر ترین فوج حکم کی منتظر ہے۔ اب کشمیر فتح کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟
28
180
476
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
"فرزانہ! میں تم سے شادی نہیں کرسکتا، سوری" "کیوں؟ کہاں گئی تمہاری محبت ؟ تم تو کہتے تھے تمہارے بغیر مر جاؤں گا۔ جھوٹے، فریبی، ذلیل، کمینے!" "دیکھو فرزانہ، میں تو صرف اوئیرنس پیدا کررہا تھا۔"
11
172
479
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
"تم مجھے زرتاج گل جیسی مائیں دو، میں تمہیں کپتان جیسی نسل دوں گا۔" سنپولین ٹوٹا ہارٹ
14
116
472
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
نصاب میں شامل اکثر شخصیات فتوحات اور جنگجو ہونے کی شہرت رکھتی ہیں۔ 'کشتیاں جلانا'، "آخری سپاہی تک لڑنا" اور "بت شکنی" کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ شکایت پھر یہ کہ انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ فکری طور پر جنگجو نسل تیار کرنے کے بعد اس سے آئن سٹائن ہونے کی توقع رکھنا حماقت ہے
34
112
482
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
اگر آپ ڈیم فنڈ میں چندہ دے چکے ہیں تو مبارک ہو کہ آپ حماقت کے سب سے اعلی درجے پر فائز ہیں. اب آپ ارب درخت، کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں پر بھی یقین رکھ سکتے ہیں.
18
147
477
@Jafar_Hussein
حُسین
6 years
عمران خان محبّ وطن پاکستانی ہیں۔ ان کو یہودی ایجنٹ کہنا بالکل بے بنیاد، غلط اور یہودیوں کی ذہانت کی توہین ہے۔
22
153
479
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
پہلے کتا دریا کنارے بھوکا مرجاتا تھا تو اس کا ذمہ دار حکمران ہوتا تھا. اب جو بھی کتا بھونکتا ہے اس کا ذمہ دار کپتان ہے.
13
124
473
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
جیسے اپنا بچہ اور دوسرے کی بیوی اچھی لگتی ہے ویسے ہی اپنا فاشزم اور دوسروں کا سیکولرازم اچھا لگتا ہے
12
150
483
@Jafar_Hussein
حُسین
7 years
ملک شام کا ذکر ہے۔ ایک بزرگ جنگل میں اکیلےجا رہے تھے۔اچانک بادل چھا گئے۔ بجلی کڑکنے لگی۔ بارش سے بچنے کیلئے بزرگ ایک غار میں پناہ لینے لگے تو اچانک آواز آئی۔۔۔ او تیری پین دی سِری۔۔۔ دیکھا تو غار میں کچھ بزرگ پہلے سے عبادت میں مشغول تھے۔
26
191
472
@Jafar_Hussein
حُسین
4 years
"تم سالا اپن کے باپ تک کیوں پہنچا؟ ابھی ہم تم کو نئیں چھوڑے گا"
6
143
462
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
"ہمارے پاس 60 نیو کلئیر وار ہیڈز اور 72 ٹیرا بائٹ کی وڈیوز موجود ہیں"
17
142
461
@Jafar_Hussein
حُسین
5 years
اس نے سگریٹ کا کش لگایا. بندوق میں کارتوس بھرا. ہوائی فائر کیا اور مجمع سے مخاطب ہوا، "کیا میں نے کبھی کسی کو ڈرایا، دھمکایا یا کوئی مار ہیٹ کی؟". مجمع پر سکوت طاری تھا. خاموشی نیم رضامندی ہوتی ہے.
8
149
448