Mujibur Rahman Shami Profile Banner
Mujibur Rahman Shami Profile
Mujibur Rahman Shami

@mujibshami1

338,155
Followers
250
Following
103
Media
4,798
Statuses

Editor-in-Chief @DailyPakistan , @dailypakistangl , Ex-President Council of Pakistan Newspaper Editors (CPNE), Analyst @NuqtaENazar @DunyaNews

Lahore, Pakistan
Joined November 2014
Don't wanna be here? Send us removal request.
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
ارشد شریف شہید کے حوالے سے محترمہ مریم نواز کی ٹویٹ بے حد صدمے کا باعث بنی وہ اسے فورآ واپس لیں اور معذرت کا اظہار بھی کریں
2K
3K
18K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
عمران خان کےوالداکرام اللہ نیازی کےساتھ بہت قریبی تعلق رہا، یہ بات سوفیصدغلط ہےکہ انہیں کرپشن کی بنیاد پرذوالفقاربھٹونےنکالا،انہوں نے1959میں ایوب خان کےدورمیں نوکری چھوڑدی تھی۔ بے پرکی اڑانےوالےکچھ خداخوفی کریں، سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگرمخالفین کےوالدین پرتہمتیں نہیں لگانی چاہئیں
728
3K
12K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
الحمدللہ میرے بیٹے عثمان شامی اور بہو ڈاکٹر مہک وڑائچ کو اللہ تعالی ا نے بیٹا عطا کیا ہے محمد بن عثمان اللہ نومولود اور اس کے والدین کو خوش وخرم رکھے اور اسم محمد کی برکت سے ہمارا گھرانہ سدا مہکتا رہے
1K
402
12K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
3 years
اگر اقوام متحدہ فلسطین میں اپنی امن فوج کے دستے بھیجنے پر تیار نہیں ہوتی تو او آئی سی اپنی امن فوج تیار کرے اور فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے وہاں اتاردے، اب سر پر کچھ کفن باندھ لینے پڑیں گے، محض تقریروں سے کام نہیں بنے گا. عملی اقدام کرنا پڑے گا. #IStandWithPalestine
555
3K
10K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
کسی بھی گروپ یاجماعت کےکچھ بھی مطالبات ہوسکتےہیں، حکومت سےاختلاف ہو سکتا ہے۔ وہ تحریک چلا سکتی ہیں اور دھرنے دے سکتی ہیں لیکن ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف تحریک چلانے اور زبان کھولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر کوئی افواج پاکستان کو گالی دیتا ہے تواس کی زبان کھینچ لینی چاہیے
2K
2K
10K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہ لے کر بہت مایوس کیا مجھے آج مرحوم صدر ممنون حسین بہت یاد آئے جنہوں نے شدید تناو کے باوجود وزیر اعظم عمران خان سے حلف لیاتھا اور اپنے منصب کے وقار پر سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں ہوئے تھے
2K
2K
11K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
جناب عمران خان صاحب آپ نےملتان کے جلسے میں مریم نواز صاحبہ کو جس طرح مخاطب کیا اور جو کچھ کہا وہ آپ کے شایان شان نہیں ہے براہ کرم اپنے الفاظ واپس لیں اور آئندہ محتاط رہنے کا عہد کریں
4K
1K
8K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
بالآخرآئی ایم ایف کےپاس جانےکافیصلہ کرلیاگیاہے، موجودہ حکومت کی کچھ مجبوریاں ہیں، اگر غیر جانبدار رہ کربات کی جائےتو درپیش مالی بحران اس حکومت نےپیدا نہیں کیا، یہ کئی سالوں سےچلتا آ رہا ہے، ہم میڈیا کےلوگوں کومعیشت کی اے بی سی کا پتا نہیں ہوتا اوربقراطیت کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں
587
2K
8K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
معاملہ بہت سنگین ہو چکا، وزیراعظم عمران خان، شہبازشریف اورآصف زرداری سمیت تمام قومی قیادت کو مل بیٹھنا چاہیے۔ نوازشریف کو بھی پیرول پررہا کرکے اس مشاورت میں شریک کرنا چاہیے تاکہ بھرپور پیغام دیا جا سکے کہ قومی سلامتی کےمعاملے پرہم سب متحد ہیں، باقی ساری باتیں بعد میں ہوتی رہیں گی
3K
1K
7K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
ترکی کےنائب صدرسانحہ کرائسٹ چرچ کےشہدا کےجنازے میں شریک ہونےکےلیےپہنچے۔ ترکی ہر موقع پر بتا رہا ہےکہ وہ عالم اسلام کو لیڈ کررہا ہے اورپاکستان، جس کا یہ مقام اور مرتبہ تھا، اس کو شاید اپنی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ نہیں رہا۔ ہمارے وزیرخارجہ یا وزیراعظم کے خصوصی نمائندے ہی چلے جاتے
587
1K
7K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ۔سمجھ میں نہیں آرہا کہ انہیں مبارکباد پیش کی جائے یا ہمدردی کا اظہار کیا جائے ۔ انہوں نے بہت مشکل حالات میں ایک بڑا چیلنج قبول کیا ہے۔اللہ پاکستانی معیشت اور سیاست کو مستحکم بنانے میں انکی مدد فرمائے.
507
1K
7K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
میاں شریف کاانتقال سعودی عرب میں ہوا، نوازاورشہبازشریف پابندی کےباعث تدفین کےلیےساتھ پاکستان نہ آسکےتھے، اب بیگم کلثوم نوازکےبیٹےان کی تدفین کےلیےنہیں آسکیں گے،انہیں لندن میں جنازہ پڑھ کروالدہ کورخصت کرناپڑےگا، یہ آزمائش کادورہےاورہم یہی دعا کرسکتےہیں کہ اللہ انہیں صبرواستقامت دے
1K
1K
7K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
وزیراعظم نے پہلے سعودی عرب اور اب چین میں جس طرح ملک کے اندرونی مسائل بیان کیے، کرپشن کا رونا رویا اور جیب خالی ہونے کے اشارے دیئے اس سے گداگری کی ایسی بُو آئی کہ اب تک قوت شامہ بحال نہیں ہو سکی غیرکے سامنے اشکوں کی آبرو نہ گنوا یہ گھر کی بات ہے، گھر میں رہے تو اچھا ہے
2K
2K
7K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے جو 18 سوالات پوچھے ہیں اس کا تو بڑا سیدھا طریقہ ہے۔ مقدمے قائم کریں، معاملہ عدالت میں لے کر جائیں اور وہاں الزامات ثابت کریں۔ پریس کانفرنسز کے ذریعے الزامات لگانا کوئی مناسب اقدام نہیں ہے۔ اسے لوگ میڈیا ٹرائیل کہتے ہیں۔
1K
1K
7K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
حکومت کی طرف سے ہر خرابی کا الزام پچھلی حکومت پر لگا دینے کا رویہ درست نہیں ہے۔ یہ تو ایسے ہی ہے کہ آپ شوروم سےگاڑی خریدیں، سڑک پرلا کرایکسیڈنٹ کردیں اورپرچہ شوروم والے کے خلاف کٹوا دیں۔ آپ جس طرح گاڑی چلارہےہیں اورجیسی ٹکریں ماررہےہیں اس کانتیجہ یہی ہوگا، اللہ ہمارےحال پررحم کرے
2K
1K
6K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
اطلاع ہےکہ سعودی ولی عہد دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی کتنی ضرورت ہوتی ہے۔ جو لوگ جذباتی ہو کرکہتے ہیں کہ اس میں یونیورسٹی بنا دو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وزیراعظم ہاؤس کوئی فالتو چیز نہیں، ملک کی ضرورت ہے
575
1K
6K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
دنیادیکھ لے، آزادکشمیراورمقبوضہ کشمیرمیں یہ فرق ہے، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد جلسہ کرنےجا رہےہیں۔ نریندرمودی آئیں اورسری نگرمیں جلسہ کرکے دکھائیں۔ پاکستان کی ہرسیاسی جماعت اورہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اختلافات بھلا کر مظفر آباد جلسے میں شرکت کرنی چاہیے اور اسے کامیاب بنانا چاہیے
273
1K
6K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمٰن کو کوریج کی وہ سہولت حاصل نہیں جو عمران خان اور طاہرالقادری کو تھی، وہ چھینک بھی مارتے تھے تو تمام ٹی وی چینلز ان کو دکھاتے تھے۔ یہ بات ایک حقیقت ہے، اسے آپ جو بھی نام دے لیں۔ مولانا کی سخت جانی ہے کہ اس کے باوجود انہوں نے اپنا آپ منوایا ہے۔
524
2K
6K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
جوبھی آتاہےرٹ لگائےہوتاہےکہ"70سال کاگندہےصاف ہوتےوقت لگےگا"۔ پتا نہیں یہ لوگ کون سی کتابیں پڑھ کرآئےہیں۔پاکستان ہمیشہ سےایسانہیں تھا، ایک وقت میں یہ ابھرتی ہوئی طاقت تھا،اس کےہسپتال اوریونیورسٹیاں عالمی معیارکی تھی۔ پاکستان اوپرجاکرنیچےآیاہے۔ تاریخ سےنابلدلوگ دروغ گوئی نہ کیاکریں
1K
1K
6K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
چینی وزیرخارجہ یہاں آئےتوان کااستقبال ایک ایڈیشنل سیکرٹری نےکیا، جب امریکی وزیرخارجہ بھارت گئےتوسشما سوراج خوداستقبال کرنےگئیں کہ دونوں ممالک کےتعلقات اچھےہیں، اب پاکستان اورچین کے تعلقات کیسے ہیں؟ کیا شاہ محمود قریشی کے پاؤں میں مہندی لگی ہے کہ کہیں آنے جانے کے قابل نہیں ہیں؟
378
2K
6K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے آج ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادئ اظہار نہیں ہے، عدالت نے یورپی ممالک کو اس کے خلاف ٹھوس قانون سازی کا بھی حکم دیا ہے، یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، اس فیصلے سےمسلمانوں کےجذبات کو تسکین پہنچےگی
83
2K
6K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
آصف زرداری کی طبیعت کےمتعلق تشویشناک اطلاعات آ رہی ہیں۔ اگراس ملک میں کوئی عدالت، کوئی انتظامیہ یا کوئی ادارہ سنتا ہےتو فوراً سے پہلے انہیں اور ان کا مقدمہ سندھ منتقل کیا جائے۔ وہ وہاں کی جیل یا ہسپتال میں رہیں۔ ایک پاکستانی کےطور پر یہ ہمارے دل کی صدا ہے، کاش کوئی اس پر توجہ کرے
2K
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
لاہورمیں ن لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، ایک پولیس افسرکہہ رہےتھےکہ وہ شرپسند سیاسی کارکنوں کوگرفتارکررہے ہیں، بھائی آپ کوکس نےحق دیاہےکسی کوشرپسند کہنےکا؟ اورانہوں نے کیا شرپسندی کی ہے؟؟حسن عسکری زندگی بھرشہری آزادی پرلیکچردیتےرہےاوراب ان کی نگران حکومت میں یہ کچھ ہورہاہے
716
2K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بڑا دلچسپ جملہ کہا ہے، انہوں نے کہا کہ "معیشت چندے سے نہیں چلتی، سیاست گالی سے نہیں چلتی اور حکومت جادو سے نہیں چلتی۔" بہت عمدہ فقرہ ہے یہ، پی ٹی آئی کو اس پر غور کرنا چاہیے
505
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
مولانا مفتی محمد یوسف سلطانی کو10روزقبل کریک ڈاؤن میں گرفتارکیا گیا تھا، وہ حافظ آباد جیل میں بیمار رہنےکےبعد چل بسےہیں، 90 سال ان کی عمرتھی، اتنےضعیف عالم دین کوگرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی، لازمی تھا تو گھر میں نظر بند کر دیتے، پھراگرگرفتارکرلیاتھا توان کاپوری طرح خیال رکھاجاتا
442
2K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
پنجاب میں 8 ماہ کے دوران چوتھا آئی جی آیا ہے اور خان صاحب کہا کرتے تھے کہ "3 سال کے لیے آئی جی مقرر ہونا چاہیے اور اس کو مدت ملازمت کا تحفظ ملنا چاہیے۔" لیکن اب خان صاحب نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں 8 ماہ میں 4 آئی جی کسی صوبے میں تبدیل نہیں کیے گئے
482
2K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
4 years
اعتزازاحسن فرما رہےہیں کہ نوازشریف اورشہبازشریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کرکےضمانت کی رقم بچا لی اور باہر چلے گئے۔ اس ترمیم کی حمایت تو پیپلزپارٹی نے بھی کی تھی۔۔ اعتزازاحسن کو اس پر بھی روشنی ڈالنی چاہیے کہ پھر پیپلزپارٹی نے اس حمایت کے بدلے کیا حاصل کیا تھا؟
319
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
وزیراعظم کہتےہیں"شریف اورزرداری خاندان لوٹی دولت سےآدھی بھی واپس کردیں توڈالرنیچےآجائے گا۔"ایسےبےسروپاالزامات لگاناانہیں زیب نہیں دیتا،وہ اپوزیشن لیڈرنہیں وزیراعظم ہیں۔ پہلےاعدادوشمارقوم کےسامنےرکھیں کہ کس نےکتنی دولت لوٹی۔نوازشریف کےخلاف مقدمات میں توایسی کوئی بات سامنےنہیں آسکی
731
2K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
سابق حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کا تو ذکر ہوتا ہے، ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے ملک میں موٹرویز بنی ہیں، 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی ہے، اور بڑےمنصوبوں پر کام ہوا ہے، یہ سب کچھ پیسوں سے ہی ہوا ہے۔ قرض لینا قابل مذمت بات نہیں ہے، اس کا استعمال دیکھنا ہو گا
910
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے ایم پی اے محمد سلمان عمر کم نکلنے پر نااہل ہو گئے ہیں، قابلِ غور بات یہ ہے کہ اگر ان کی عمر کم تھی تو ان کے کاغذاتِ نامزدگی کیسے منظور ہو گئے، تب کسی نے اعتراض کیوں نہ اٹھایا؟
222
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
3 years
یوسف رضا گیلانی کو پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تو مقرر کرا لیا لیکن اس واردات نے پیپلز پارٹی کے اپنے امیج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ کاش پیپلز پارٹی اپنی عزت اس طرح داؤ پر نہ لگاتی.
307
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
خان صاحب بہت ہوگیا! اب اس تماشے کو بند کریں، اس سے آپ کی عزت میں اضافہ نہیں کمی ہورہی ہے۔ ملک کے آئین اور قانون کے ساتھ کھیلا جانے والا کھیل اب بند ہونا چاہئے۔
1K
907
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
3 years
1/2 لاہور کے یتیم خانہ چوک پر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔ طاقت کے اندھے استعمال سے کوئی مسئلہ حل ہوا ہے نہ ہو گا۔ تحریک لبیک کے ذمہ داروں سے بات چیت کر کے آگے بڑھا جائے۔ علمائے کرام کا تعاون حاصل کیا جائے۔ مولانا فضل الرحیم ڈاکٹر سرفراز اعوان
249
1K
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
سانحہ ساہیوال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے، پتاچلاہے کہ زندہ بچ جانے والی معصوم بچی کا ہاتھ، جوکہا جارہاتھا کہ شیشےسےزخمی ہوا، وہ بھی گولی سےزخمی ہواتھا۔ لگتاہےجیسےکوئی جنگل تھا اور اس میں درندے انسانوں کا شکار کررہےتھے۔ جتنا اس واقعے پرغورکریں اتنا غصے میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے
256
2K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
4 years
کوروناوائرس آنےکےبعد سےہمارےسائنسدان، انجینئرزاوردوسرےماہر وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس وغیرہ کی تیاری میں بہت دلچسپی لےرہےہیں اورکئی تیار بھی کرچکےہیں۔ اس سےثابت ہوتا ہےکہ حکومتیں تھوڑی سی حوصلہ افزائی کریں توہمارےہاں بہت سی ایجادات ہوسکتی ہیں اورہم بہت سےشعبوں میں خودکفیل ہوسکتےہیں۔
295
620
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
سپریم کورٹ سے نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر شیخ رشید اسے بارگیننگ کہہ رہے ہیں۔ کوئی اگر چاہے تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دے اور پوچھے کہ یہ توہینِ عدالت ہے یا نہیں؟
583
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
ابوظہبی کےولی عہد کا دورہ ایک روزہ تھا نہ سہ روزہ، وہ 5روزپاکستان میں رہے، 4دن رحیم یارخان میں انہوں نےگزارے۔ اس دوران ان کی آرمی چیف سےملاقات ہوئی اورجنرل قمرجاوید باجوہ نےان کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا، اس ملاقات میں سارےمعاملات طےپا گئےتھے۔ پھر آخری روز انہوں نے سرکاری دورہ کیا
264
1K
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
نوازشریف کاعلاج لندن میں ہوتارہا ہے، وہیں ڈاکٹروں کےپاس ان کی میڈیکل ہسٹری ہے، اب ان کے ڈاکٹریہاں بلائےجاتےہیں یاانہیں وہاں بھیجنےکی کوئی راہ نکالی جاتی ہےجوبھی ہوان کےعلاج کاانتظام ہوناچاہیے۔ حکومت کےپاس اختیارہے وہ ان کی سزامعطل بھی کرسکتی ہےتاکہ وہ اپنےڈاکٹروں سے علاج کرواسکیں
2K
796
5K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
فواد چودھری مشورہ دے رہے تھےکہ "نواز شریف پلی بارگین کرلیں اورباہر چلے جائیں۔" جس نے پلی بارگین کرنی ہو وہ مقدمہ کیوں لڑےگا اورجیل کیوں بھگتےگا؟ وہ پہلے ہی کر لےگا۔ وزیراطلاعات نے ایک بار پھر 300 ارب کی کرپشن کی بات بھی کی حالانکہ 300 ارب کا عدد عدالت میں بھی ثابت نہیں کیا جا سکا
616
1K
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
ٹھگز آف ہندوستان تو فلاپ ہو گئی، کہیں فواد چودھری کی ٹھگز آف پاکستان بھی فلاپ نہ ہو جائے۔ کہتے ہیں 90 فیصد کامیابی مل گئی، 10 فیصد باقی ہے اور جلد سارے چور اندر ہوں گے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بہت سے چور تو ان کے اردگرد بیٹھے ہیں
383
982
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف جو کچھ ہورہاہے یہ فطری نہیں ہے، منظم سیل اس مہم جوئی میں مصروف ہیں۔ قانون کاہاتھ ان دہشت گردوں اور ان کے آقاوں تک بہر صورت پہنچنا چاہئیے، اسے آڑادئ اظہار کانام دے کر اس سے چشم پوشی بجائے خود ایک جرم ہو گا
672
910
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
اسحاق ڈارکےگھرکوپناہ گاہ بنانےکی کوشش سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ یہ گھرانہوں نےاپنی اہلیہ کواس وقت حق مہر میں دیاتھا جب وہ سیاست میں ہی نہیں تھےاوراس کی مالک ان کی اہلیہ ہیں۔ اس طرح کی کارروائیوں کا نتیجہ نفرت انگیزی کےسوا کچھ نہیں ہوتا۔ نفرت کی دیواریں گرائیں، کھڑی مت کریں۔
415
882
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
3 years
شہباز شریف عید لندن میں منائیں یا پاکستان میں، وہ آنکھوں میں کھٹکتے رہیں گے۔راستہ بنانے کی جو صلاحیت ان میں ہے، وہ ان کے حریفوں کو چونکاتی اور ڈراتی رہے گی۔
1K
673
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
فوادچودھری کہتےہیں نہ مقدمات ہم نےبنائےاورنہ پکڑنے والے ہم نے تعینات کیے دامن پہ کوئی چھینٹ، نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو یہ کہانی تاریخ میں بیان ہو گی اور لوگ جان سکیں گے کہ اصل صورتحال کیا تھی اور وجوہات کیا تھیں، آج کی تاریخ میں یہ کہانی بیان نہیں ہو سکتی
546
978
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
کل کےپروگرام(نقطہ نظر)میں عمران خان اوران کی اہلیہ بارےازراہِ تفنن جوبات کی اس سےکسی کی دل آزاری ہرگزمقصود نہ تھی، دوبارہ ویڈیو دیکھنےکےبعد یقین سےکہتا ہوں کہ اس میں کسی کی توہین نہیں کی گئی لیکن اس کےباوجود اگرپی ٹی آئی کےذمہ داراسےنامناسب بات سمجھتےہیں تومیں ان سےمعذرت خواہ ہوں
889
542
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
نوازشریف کو7سال قیدہوئی ہے، وہ جیل میں رہیں توبھی3ساڑھے3سال میں باہرآجائیں گے، مگردل کا مرض ایساہے کہ ایک لمحےمیں دیرہوسکتی ہے۔ جیل کےماحول کادباؤاس میں الٹا اضافہ کرتاہے۔ صحت مندی کے بعد وہ سزا تودوبارہ کاٹ لیں گےلیکن اس دوران خدانخواستہ کچھ براہوگیا توکیا اس کی تلافی ممکن ہوگی؟
2K
838
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
فیاض الحسن چوہان شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوکشمیری ہونےکاطعنہ دےرہےتھے، بعد میں پھر معذرت کی اوراس میں بھی ایسےالفاظ بولےجوگالی سےکم نہ تھے، یہ طرزِتکلم ایک وزیرکےشایانِ شان نہیں، عمران خان نےاپنےساتھیوں کوجوکھلی چھوٹ دےرکھی تھی، اب انہیں کچھ طریقہ سکھائیں، اب وہ حکومت میں آ گئےہیں
345
872
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
عمران خان ایسی شخصیت ہیں جن سے عالمی رہنما ملنا چاہتے ہیں، انہیں پلوامہ جیسے واقعات پر بھارتی پراپیگنڈے کا جواب دینےکےلیےاپنی شخصیت کےاس سحر کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہیں چاہیے کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دورے کریں اور انہیں باور کرائیں کہ بھارت بغیر ثبوت الزامات عائد کر رہا ہے
320
520
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
چوہدری عبدالغفورنےکل پریس کانفرنس میں جوباتیں کہیں انہیں شرم سےڈوب مرناچاہیے، جب نوازشریف اداروں سےلڑرہے تھے، مودی سےمل رہےتھےاس وقت یہ کہاں تھے، تب استعفیٰ دیتے، آج پیسے لے کر گورنر لگانے کی بات کررہےہیں، یہ بتائیں کہ خود انہیں جووزارتیں اورمنصب ملتےرہےان کےعوض کتنے پیسےدیئےتھے؟
247
1K
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
سانحہ ساہیوال کے گرفتار اہلکاروں نے بیان دیا ہے کہ گاڑی کے ساتھ ایک موٹرسائیکل پر دو افراد سوار تھے جو 'ملزمان' کے ساتھی تھے۔ ان موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے گاڑی کے اندر موجود ان کے ساتھی مرے۔ ان اہلکاروں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ کہانی ایسی گھڑیں جس پر لوگوں کو ہنسی نہ آئے
139
982
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
یہ حکومتی اقدام بہت افسوسناک ہے کہ لاہور کے بیچ بہنے والی نہر کے ایک انڈر پاس کانام پروفیسر وارث میر کے بجائے کشمیر سے موسوم کردیا گیاہے یہ پورے لاہور شہر بلکہ پورے ملک کے اہل دانش کی توہین ہےکشمیر سے کوئی بڑی سڑک موسوم کی جاسکتی تھی،پوری کینال روڈ کانام کشمیر روڈ رکھا جاسکتا تھا
685
762
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
نواز شریف دل کے مریض ہیں اور اس پر جیل کا ماحول، ایک شخص جو تین بار وزیراعظم رہا ہے اس کے اعصاب کتنے ہی آہنی کیوں نہ ہوں ان پر ایک دباؤ ہو گا، باقی بیماریوں کے برعکس دل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے جو چند لمحات میں خراب ہو سکتا ہے اور جیل میں ہونے کے باعث امداد میں تاخیر ہو سکتی ہے
983
714
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
حکومت نےپنجاب فوڈ اتھارٹی کوختم کرکےپاکستان سٹینڈرڈاینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی کوفعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجس کارکردگی کا مظاہرہ کیاہےایسےادارےتوباقی صوبوں میں بھی بننے چاہئیں، بجائےاس کےکہ پہلےبھی ختم کردیئے جائیں، یہ تو صوبائی خودمختاری میں بھی مداخلت ہوگی
134
1K
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزامعطلی کےخلاف اپیل چیف جسٹس صاحب نےاپنی عدالت میں لگا لی ہے اورریٹائرمنٹ سےپہلےاس کی سماعت کرناچاہتےہیں۔ مناسب ہوتاکہ اب وہ ان معاملات کوچھوڑ دیتےکیونکہ ریٹائرہو رہےہیں، چھوٹے معاملات نمٹا لیں اور بڑے معاملات بطور ادارہ سپریم کورٹ کے سپرد کر دیں
443
794
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ایک مشکل اور تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن معیشت کے استحکام کے لئے یہ ناگزیر تھا۔ روپے کی قدر میں اضافے اور سٹاک مارکیٹ کے مثبت ردعمل نے اس کی توثیق کر دی ہے، اے کاش ہم معیشت کوسیاست کی بھینٹ چڑھانے سے گریز کرسکیں
2K
698
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
2 years
بانکے سجیلے عمران ریاض کو رہائی مبارک ان کے خلاف کی جانے والی بھونڈی کاروائی بڑی حد تک انجام کو پہنچی، جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیاہے ان کے ہاتھ خفت کے سواکچھ نہیں آیا۔ ہم سب کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ برداشت رواداری اور صبرو تحمل کو اپنا کر ہی معاشرے توانا ہوتے ہیں۔
166
574
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
مرتضٰی عباسی نےقومی اسمبلی میں ایک بات کوجس طرح مقبوضہ کشمیرسےجوڑاانہیں مقبوضہ کشمیرہی بھیج دیناچاہیے،یہ2��ن وہاں گزارکےآئیں اورانہیں معلوم ہوکہ جہنم کیاہےاورجنت کیا،پاکستان کاکوئی موازنہ مقبوضہ کشمیرسےکرناگناہ کبیرہ ہے،ایسےشخص کواسمبلی میں بیٹھنےکا کوئی حق نہیں، فوراًمعافی مانگیں
619
1K
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
شہباز شریف کی بیماری کی وجہ سے پی اے سی کے اجلاس نہیں ہو رہے تھے، انہوں نے اچھا فیصلہ کیا ہے کہ اس سے الگ ہو گئے۔ کچھ لوگ خوش فہمی یا غلط فہمی کا شکار ہیں کہ اب وہ واپس نہیں آئیں گے لیکن ان کے قریبی حلقے اب بھی مصر ہیں کہ وہ مئی کے دوران ہی وطن واپس آ جائیں گے
998
540
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
جسٹس شوکت عزیز بڑے باوقار اور باکردار جج تھے تاہم بسااوقات ان کالہجہ جارحانہ ہوجاتاتھا، سپریم جوڈیشل کونسل نےانہیں ہٹانےکی سفارش کردی ہے، وہ پہلےبھی سرگرم وکیل تھے، اب پھروکالت کرسکیں گے، ہماری نیک تمنائیں ان کےساتھ ہیں، اللہ انہیں بھی اور ہمیں بھی یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے
354
753
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
سکوارڈن لیڈر حسن، جنہوں نے بھارتی طیارہ مار گرایا، ان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور ویڈیو بھی کہ جب وہ واپس آئے تو کس طرح نعرۂ تکبیر کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا، وطن کے اس سپوت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں
57
403
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
3 years
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی علالت کی خبر نے ہر پاکستانی کو افسردہ کردیا ہے۔ آئیے ان کی صحت یابی کے لئے رب العزت کے حضور گڑ گڑا کر دعا کریں۔ انہوں نے پاکستان کو سربلند کیا اور خود بھی سر بلند ہو گئے۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے
195
405
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
مریم نواز کا نام کسی اور ریفرنس میں نہیں ہے اور وہ الیکشن میں بھی حصہ لے رہی تھیں، نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد فیصلہ آ جائے تو وہ بھی الیکشن لڑ سکیں گی، اگر ریفرنس کی سماعت جلدی ہو سکتی ہے تو اپیل کی کیوں نہیں، خیر دیکھیے کیا ہوتا ہے
305
1K
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
ہمارے پاس سلطان ٹیپو اور بہادر شاہ ظفر کے دو آپشن نہیں ہیں، ہمارے پاس ایک ہی آپشن ہے۔ ہم محمد بن قاسم، محمود غزنوی یا بابر بنیں گے۔ ہم پرامن قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پھر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔
315
577
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، ایسے ہی وارنٹ پرویز مشرف کے کیوں جاری نہیں ہوتے، سب کے ساتھ ایک سا سلوک کیا جانا چاہیے، یہ لوگ حکومتوں، صدارتوں اور وزارتوں کے مزے یہاں لوٹتے ہیں تو واپس آئیں اور پاکستانی قانون کے تحت عدالتوں کا سامنا بھی کریں
230
1K
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
نفسیاتی مریض ہیں جواسمبلی کےفلور پربھی کہہ رہےہیں کہ اتنےبندوں کولٹکادینا چاہیے۔ سپیکرصاحب کچھ الفاظ پر تو پابندی لگا رہےہیں مگرایسی خرافات پر انہوں نے بھی کوئی رولنگ نہیں دی۔ یہ پاکستان ہے، افغانستان نہیں ہے جہاں لیڈرز ایک دوسرے کا خون بہانے اور خانہ جنگی پر اکسانے کی باتیں کریں
675
797
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
دنیامیں ریسرچ پراربوں ڈالرخرچ ہوتے ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر ریسرچ پروگرام پہلے ہلے میں کامیاب ہوجائے، فرض کرلیں کہ 4ارب روپے کا تھرکول گیسی فیکیشن منصوبہ ناکام ہو گیا پھر بھی یہ رقم ڈاکٹر ثمرمبارک مند کی ایٹمی پروگرام میں خدمات کےآگےکیاچیزہے؟ اتنی رقم توان پروارکرپھینک دینی چاہیے
678
786
4K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
ایمپائرکی انگلی اٹھ گئی ہے، یہ تانے بانے بننے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو کچھ پتا نہیں چلے گا، چیئرمین سینیٹ کے لیے عمران خان چونکہ براہ راست آصف زرداری سے ہاتھ نہیں ملاسکتے تھے لہٰذا دونوں کے درمیان بلوچستان کا پل بنا دیا گیا ہے
622
1K
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
جنوبی پنجاب کے ناراض لیگی اراکین نے پہلے تو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنایا اور اب پی ٹی آئی میں شامل ہونے جا رہے ہیں، شاید ن لیگ چھوڑنے کے فوری بعد پی ٹی آئی میں جانے سے کچھ حجاب آ رہا ہو گا پہلے تو آ کے شیخ نے دیکھا اِدھر اُدھر پھر سر جھکا کے داخلِ مَے خانہ ہو گیا
343
1K
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
کئی کاروباری لوگ ملتےہیں جوسرمایہ کاری کرناچاہتےہیں لیکن بہت پریشان ہیں، یہاں جوکاروبارکرتا ہے لوگ ہاتھ دھوکراس کےپیچھے پڑجاتےہیں۔ بھارت میں امبانی برادرزکاجھگڑا خود بھارتی حکومت نےختم کرایا کیونکہ ان کی لڑائی سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا۔ یہاں کاروباری طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں
341
740
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
حکومت منی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے، امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز حکومت بخوشی بڑھا لے لیکن اگر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھایا گیا تو اس سے بڑا ظلم کوئی نہ ہو گا، پورے ملک میں ان کا سیاپا ہو گا، اسد عمر ہوش کے ناخن لیں، ان سے ٹیکس وصول کریں جو ٹیکس نہیں دیتے
223
1K
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
ساہیوال کا سانحہ جب سے ہوا ہے دل میں ایک آگ سی لگی ہوئی ہے، کسی کل چین نہیں آ رہا، اس طرح تو دہشت گردوں کو بھی نہیں مارا جا سکتا جب انہیں روک لیا گیا ہو اور زندہ پکڑا جا سکتا ہو، کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیسےہو گیا۔ گاڑی میں بچوں کی موجودگی بھی گولیاں چلانے والوں کونہیں روک سکی؟
367
883
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
نیب کی طرف سےراجہ قمرالسلام کوانتخابی مہم کےدوران گرفتارکرنےپراحتجاج کیا جا رہا ہے، نیب انہیں پہلے پکڑ لیتی یا پھرایک مہینہ ان کے خلاف کارروائی موخر کر دیتی تو قیامت نہیں ٹوٹ پڑتی، اور بھی اس طرح کی کارروائیاں متوقع ہیں، اگر ایسا ہوتا ہے تو اس سے کیا الیکشن مشکوک نہیں ہو جائے گا؟
459
971
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
جو آج ہوا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ پاک فوج بھارت کی سرزمین پر نہیں گئی، اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی جارحیت نہیں کی۔ بھارتیوں کی مت ماری گئی اور وہ آج بھی جارحیت کرنےآگئے۔ ایسا لگتا ہےکچھ تائید غیبی ہمارے شاملِ حال رہی۔ اس پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
91
465
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ، کہ پھرجوشِ اشک سے بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے نواز شریف نے اس شعر کے ذریعے کس خوبصورتی سے اپنے دل کی کیفیت بیان کی، ان کے متعلق کیسا کیسا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے مگرحقیقت یہ ہے کہ وہ باذوق شخص ہیں، شعروں سے لطف بھی اٹھاتے ہیں اور برمحل شعر پڑھ بھی سکتے ہیں
226
803
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
انڈیا اب تک اصرار کر رہا ہے کہ اس نے ایک ایف 16 مار گرایا تھا۔ ایک خبر آئی ہے کہ امریکہ بھی تحقیقات کی کوشش کر رہا ہے کہ آیا اس کارروائی میں پاکستان نے ایف 16 استعمال کیا تھا یا نہیں۔ اب اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تھا تو اسے چاہیے کہ اس کا ملبہ اٹھا کر امریکہ کو دے دے۔۔۔۔
82
474
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
جن دو افسروں نے شکایت کی تھی کہ ان پر تقرریوں اور تبادلوں کے لیے سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے عمران خان نے ان دونوں کی کافی ڈانٹ ڈپٹ کی ہے حالانکہ انہوں نے دھرنے کے دوران نیکوکارا اور آفتاب چیمہ کی بہت پیٹھ تھپکی تھی کہ بڑا اچھا کام کیا آپ نے
96
1K
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
حکومت اگر سپیکر قومی اسمبلی سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار واپس لیتی ہے تو وہ اپنے ہی منتخب کردہ سپیکر پر عدم اعتماد کا اظہار کرے گی۔ جو شخص الیکشن لڑنے اور اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کا اہل ہے وہ اسمبلی میں تقریر بھی کر سکتا ہے۔ آپ کسی طور ملزم کو مجرم قرار نہیں دے سکتے
539
713
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
ہم بار بار انڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ آؤ مذاکرات کرو لیکن ہمیں کوئی شرم ہونی چاہیے کہ اپنے قومی نوعیت کے مسائل بھی مل بیٹھ کر حل نہیں کر سکتے۔ ہم دنیا کے سامنے اپنے ملک کا کیا تشخص پیش کر رہے ہیں؟ گھر جاتے ہیں تو بچے سوال کرتے ہیں کہ ہمارے بڑے یوں بچوں کی طرح کیوں لڑ رہے ہیں۔
641
493
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
صدرٹرمپ نے سی این این کےایک رپورٹرکےوائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی لگادی تھی جس پروہاں سارے میڈیا والے اکٹھےہوکرعدالت چلےگئےجس نےپابندی ختم کردی اورکہاکہ میڈیا کی آزادی امریکی آئین کابنیادی جوہر ہے، اس میں ہمارےلیےبھی سبق ہے، ہمیں بھی میڈیا کو دبانے کی کوششوں کا مل کر مقابلہ کرناچاہیے
596
664
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
شہبازشریف کوجس الزام میں پکڑاگیااس میں گرفتاری کی کیاضرورت تھی یہ بات سمجھ نہیں آرہی، آشیانہ سکیم جوبنی ہی نہیں، جس میں حکومت کاکوئی پیسہ ہی نہیں لگا، حکومت ایک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرناچاہتی تھی جوہوئی ہی نہیں اورشہبازشریف کی جلدبازی نےسکیم ہی الٹ دی اس میں کرپشن دریافت کی جارہی ہے
192
1K
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
عمران خان کےاندراسلام کےساتھ تعلق اورتڑپ توہمیشہ سے ہےاوروہ بھی ایک نَومسلم کی سی تڑپ، اب یہ روحانیت اوردرباروں پہ حاضری ہے، ان کی اہلیہ کابھی ایک خاص روحانی معاملہ ہے، اسےشریعت کےترازومیں تولنےکی ضرورت نہیں، کسی اورکااس سےکیاتعلق؟ ہرشخص کوحق حاصل ہےوہ جس طرح چاہےعقیدت کااظہارکرے
474
630
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
نوازشریف بیمارتوہوئےہیں، کمزورنہیں ہوئے۔ محترمہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ خاطرجمع رکھیں کہ وہ ان کےکمزورسیاسی حریف نہیں ہیں۔ سیاست سیاست کے طریقےسے کریں اورانسانی معاملات کو اورطریقے سے ڈیل کریں۔ فردوس عاشق اعوان کے ہم مداح ہیں لیکن ان کےایسےفقرےاچھےنہیں لگے، انہیں خود غورکرناچاہیے
298
564
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
4 years
میرشکیل الرحمان کی گرفتاری پاکستان کی میڈیا کمیونٹی، اہل سیاست اور آزادی اظہار پریقین رکھنے والے ہر شخص کے لیے بڑا چیلنج ہے ، اس سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی
1K
421
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
10 months
نواز شریف واپس آگئے، بہت بڑے بہت ہی بڑے جلسے سے خطاب کیا، مسلم لیگ کی سیاست ایک نیاموڑ مڑ گئی۔ نواز شریف کی تقریر ایک مدبر ایک قومی رہنما کی تقریر تھی۔ قوم کو جوڑنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ ابھارتی تقریر۔ خوش آمدید میاں صاحب پاگستان کو اسی لہجے اور اسی جذبے کی ضرورت ہے۔
1K
699
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
سلمان شہباز ہوں، اسحاق ڈاریا کوئی دوسرے صاحب، سب ہمارے محترم ہیں لیکن انہیں پاکستان آ کر مقدمات کاسامناکرنا چاہیے۔ یہ بنیادی بات ہے، جس ملک میں آپ کاروبار کریں، جس ملک میں سیاست کریں اور جس ملک میں وزارت کریں، اگر اس ملک میں اسارت کا امکان پیدا ہو جائے تو پھر اس کا بھی سامنا کریں
508
367
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
ایوب خان کےدورسےسیاسی محاذآرائیاں دیکھتےآرہےہیں لیکن موجودہ دورمیں جوگالم گلوچ اورالزام تراشی ہور��ی ہےاس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ افغانستان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ پاکستان میں پرتشدد واقعات شروع نہ ہو جائیں۔ خدارا اس ملک کا احترام کریں، یہ ہم سب کا ملک ہے
734
595
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
فیصلہ آچکا ہے، اب نواز شریف اور مریم نواز فوراً پاکستان آئیں اور گرفتاری دیں
271
560
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
اپنا لڑکپن یاد آتا ہے، وہ بھی کیا وقت تھا کہ دوسرے ملکوں کے لوگ مدد کے لیے پاکستان کی طرف دیکھا کرتے تھے۔ سعودی معلم یہاں آیا کرتے اور کسی نہ کسی کی دستاویز حاصل کرتے جس میں تصدیق کی گئی ہوتی تھی کہ ان صاحب کی مدد کریں، یہ وہاں حاجیوں کی بہت خدمت کرتے ہیں۔ ایک دور یہ بھی گزرا ہے
491
446
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
فواد چودھری نےمیڈیاکا نام ایڈورٹیزمنٹ لابی رکھ دیاہے، پتانہیں وہ کس خوش فہمی یاغلط فہمی میں ہیں اور میڈیا کے ساتھ مسلسل مَتھا لگا لیا ہے، انہیں سنجیدگی سے معاملات پر غور کرنا چاہیے، میڈیا کے اشتہارات کوئی بھیک نہیں اس کا آئینی حق ہے، میڈیا حکومت اور اربوں کی کوریج مفت میں دیتا ہے
863
499
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
عرفان صدیقی کو جس طریقے سے گرفتار کیا گیا اور پھر جس طریقے سے ان کی رہائی عمل میں آئی یہ دونوں معمے ہیں۔ لگتا ہے ان کی گرفتاری کے پیچھے بھی کوئی طاقتور عناصر تھے اور رہائی کے پیچھے بھی، کیونکہ گرفتاری بھی عام طور پر اس طرح نہیں ہوتی اور رہائی بھی۔
145
658
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
عمران خان کسی کو این آر او دے ہی نہیں سکتے، ان کے پاس اختیار ہی نہیں ہے اور جس کے پاس اختیار ہے اگر وہ این آر او دے گا تو کسی سے پوچھ کر نہیں دے گا، عمران خان سے بھی نہیں پوچھے گا، بے نظیر بھٹو کو بھی این آر او چیف آف آرمی سٹاف نے دیا تھا جو اتفاق سے اس وقت صدر مملکت بھی تھے
150
827
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ ۔ ۔ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں، پروردگار انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطاء کرے اور شریف فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے، بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
120
624
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
ڈیم فنڈ کےلیےاب تک 9ارب روپےاکٹھےہوئےہیں اوراس کی الیکٹرانک میڈیا نےاعزازی طورپرجو تشہیری مہم چلائی اس کی لاگت 13 ارب روپے بنتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے لوگ بھی یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنےمقدمات کی طرف توجہ دے۔ اس طرح کےکاموں کے لیے حکم جاری کرے، نہ کہ خود یہ کام شروع نہ کردے
229
681
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
4 years
کچھ اپوزیشن اراکین اسمبلی کےوزیراعلیٰ پنجاب سےملنےکی خبرآئی ہے۔ عمران خان کلین پالیٹکس کے علمبردار ہیں جس کا تقاضا تو یہ تھاکہ جو رکن اسمبلی آپ کوسپورٹ کرنا چاہتا ہے آپ اسےکہتےکہ وہ اپنی پارٹی سے استعفیٰ دےکردوبارہ الیکشن لڑے۔ فلورکراسنگ کی حوصلہ افزائی کرنا کلین پالیٹکس نہیں ہے۔
694
490
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
5 years
عمران خان نےبلاول کوصاحبہ کہہ کرجیسی بھی پھبتی کسی ہو لیکن وزیراعظم کی زبان سے یہ زیب نہیں دیتا۔ ان کی خدمت میں عرض کریں گے کہ اب وہ کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں، وزیراعظم پاکستان ہیں، ایسی پھبتیوں سےگریزکریں۔ ان کی پارٹی میں کئی لوگ ہیں جو پھبتیوں کے جواب میں پھبتیاں کَس سکتے ہیں۔
392
458
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
7 years
ن لیگ کو آج کافیصلہ تسلیم توکرناپڑےگا لیکن سیاست اپنےطریقےسےاپناراستہ متعین کرتی ہے، گاندھی جی کانگریس کےدو آنےکےممبر بھی نہیں تھے اس کے باوجود کانگریس پر ان کا سکہ چلتا تھا، نواز شریف ن لیگ کے صدر نہیں تو نگران یا سرپرست ہو سکتے ہیں، وہ کچھ بھی نہ ہوں تب بھی بہت کچھ ہو سکتے ہیں
538
839
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپہلے2جےآئی ٹیزاورایک عدالتی کمیشن اپنی رپورٹس دےچکے جنہیں یہ کہہ کر مدعی فریق نےمسترد کردیا کہ حکومت ملزم فریق کی تھی اوروہ تحقیقات پراثراندازہوئے، اب نئی جے آئی ٹی بنائی جارہی ہےتوکیاملزم فریق یہ اعتراض نہیں کرےگا کہ اب اس کےمخالفین کی حکومت ہےجو اثرانداز ہوگی؟
259
740
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
تحریک انصاف کے بھی 18 ایسےبینک اکاؤنٹس سامنے آ گئے ہیں جو ڈکلیئر نہیں کیے گئے تھے، معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے اور دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے ہماری سیاسی جماعتیں اپنے اکاؤنٹس کے معاملےمیں کچھ زیادہ محتاط نہیں ہیں۔ اب انہیں محتاط ہونا پڑے گا اور اکاؤنٹس کی تفصیل بھی لکھنی ہو گی
315
689
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
موجودہ حکومت نے یہ جو چلن بنا لیا ہے کہ ہر سرکاری ادارے اور قومی اثاثے کو لیز پر دے دیا جائے یا بیچ دیا جائے یہ وطیرہ بچگانہ ہے، اس کی مزاحمت کی جانی چاہیے اورقومی اداروں کا تحفظ کیا جانا چاہیے، یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے کہ جو آدمی چاہیے اداروں کی نیلامی شروع کر دے
185
840
3K
@mujibshami1
Mujibur Rahman Shami
6 years
کل جب نقطۂ نظرمیں صدرمملکت کونوازشریف سےملاقات کےلیےسکیورٹی کلیئرنس(اجازت)نہ ملنے کی بات کی توفوری ایک خبرآگئی کہ انہیں سکیورٹی کلیئرنس مل گئی ہےجو بعدمیں غلط ثابت ہوئی، رات کو پتا چلاکہ نوازشریف کوجلد اس لیےہسپتال سےواپس جیل منتقل کردیاگیاکہ کہیں صدرمملکت ملاقات کے لیے نہ آجائیں
134
915
3K