Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو Profile Banner
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو Profile
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو

@QurnUrdu

1,032
Followers
3
Following
0
Media
1,261
Statuses

اقرأ باسم ربك الذي خلق (اس اکاؤنٹ سے صرف اردو ترجمہ ٹویٹ کیا جاتا ہے) #TeamMAS

World
Joined December 2021
Don't wanna be here? Send us removal request.
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ترجمہ: سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہانوں کا بہت مہربان رحمت والا روز جزا کا مالک پارہ:۱، سورة:١، ترجمہ آیت: ۱ تا ۳ #اردوقرآن
12
31
50
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمن الرحيم اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور ان کیلئے بہت بڑا عذاب ہے۔ اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت پر ایمان لے آئے ہیں حالانکہ وہ ایمان والے نہیں ہیں۔ پارہ:۱، البقرة:۷ تا۸ #اردوقرآن
4
31
36
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم تم کیسے اللہ کے منکر ہو سکتے ہو حالانکہ تم مردہ تھے تو اس نے تمہیں پیدا کیا پھر وہ تمہیں موت دے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا پھر اسی کی طرف تمہیں لوٹایا جائے گا۔ پارہ:۱، البقرة:۲۸ #اردوقرآن
6
34
35
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم بیشک اللہ اس سے حیا نہیں فرماتا کہ مثال سمجھانے کیلئے کیسی ہی چیز کا ذکر فرمائے مچھر ہو یا اس سے بڑھ کر۔ بہرحال ایمان والے تو جانتے ہیں کہ یہ ان کے رب کی طرف سے حق ہے اور رہے کافر تو وہ کہتے ہیں، اس مثال سے اللہ کی مراد کیا ہے؟ 1/2 #اردوقرآن
1
16
19
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اور جب ان سے کہا جائے کہ تم اسی طرح ایمان لاؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے تو کہتے ہیں: کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں؟ سن لو: بیشک یہی لوگ بیوقوف ہیں مگر یہ جانتے نہیں۔ پارہ:۱، البقرة:۱۳ #اردوقرآن
0
3
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
یہ لوگ اللہ کو اور ایمان والوں کو فریب دینا چاہتے ہیں حالانکہ یہ صرف اپنے آپ کو فریب دے رہے ہیں اور انہیں شعور نہیں۔ ان کے دلوں میں بیماری ہے تو اللہ نے ان کی بیماری میں اور اضافہ کردیا ہے اور ان کیلئے انکے جھوٹ بولنے کی وجہ سے درد ناک عذاب ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۱۰،۹ #اردوقرآن
0
4
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمن الرحيم اور جب ان سے کہا جائے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم توصرف اصلاح کرنے والے ہیں۔ سن لو: بیشک یہی لوگ فساد پھیلانے والے ہیں مگر انہیں(اس کا) شعور نہیں۔ پارہ:۱، البقرة:۱۲،۱۱ #اردوقرآن
3
7
11
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم وہی ہے جس نے جو کچھ زمین میں ہے سب تمہارے لئے بنایا پھر اس نے آسمان کے بنانے کا قصد فرمایا تو ٹھیک سات آسمان بنائے اور وہ ہر شے کا خوب علم رکھتا ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۲۹ #اردوقرآن
1
15
15
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یہودی اور عیسائی ہرگز آپ سے راضی نہ ہوں گے جب تک آپ ان کے دین کی پیروی نہ کر لیں۔ تم فرماد: اللہ کی ہدایت ہی حقیقی ہدایت ہے ۱/۲ #اردوقرآن
1
3
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمن الرحيم ترجمہ: اور ہماری دی روزی میں سے ہماری راہ میں اٹھائیں اور وہ کہ ایمان لائیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا اور جو تم سے پہلے اترا پارہ:۱، سورة:البقرہ، آیت:۷ تا ۸ #اردوقرآن
9
7
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور ہم نے فرمایا: اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور بغیر روک ٹوک کے جہاں تمارا جی چاہے کھاؤ البتہ اس درخت کے قریب نا جانا ورنہ حد سے بڑھنے والوں میں شامل ہو جاؤ گے۔ پارہ:۱، البقرة:٣٥ #اردوقرآن
0
13
11
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
اورجب یہ مسلمانوں سےملتےہیں توکہتےہیں کہ ہم ایمان لاچکے ہیں اورجب آپس میں اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں:کیا انکے سامنے وہ علم بیان کرتےہو جو اللہ نے تمہارےاوپر کھولا ہے؟تاکہ اس کے ذریعےیہ تمہارے رب کی بارگاہ میں تمہارےاوپرحجت قائم کریں۔ کیاتمہیں عقل نہیں؟ پارہ:۱، البقرة:۷۶ #اردوقرآن
1
4
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب عطا فرمائی ہے وہ اس نبی کو ایسا پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور بیشک ان میں ایک گروہ جان بوجھ کر حق چھپاتے ہیں۔ پارہ:۲، البقرة:۱۴۶ #اردوقرآن
0
4
14
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کیا ، اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور کافر ہو گیا۔ پارہ:۱، البقرة:۳۴ #اردوقرآن
0
11
13
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم (وہ) بغیر کسی سابقہ مثال کے آسمانوں اور زمین کو نیا پیدا کرنے والا ہے اور جب وہ کسی کام (کو وجود میں لانے) کا فیصلہ فرماتا ہے تو اس سے صرف یہ فرماتا ہے کہ "ہو جا" تو وہ فوراً ہو جاتا ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۱۱۷ #اردوقرآن
1
3
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور اگر تہمیں اس کتاب کے بارے میں کوئی شک ہو جو ہم نے اپنے خاص بندے پر نازل کی ہے تو تم اس جیسی ایک سورت بنا لاؤ اور اللہ کے علاوہ اپنے سب مددگاروں کو بلالو اگر تم سچے ہو۔ پارہ:۱، البقرة:۲۳ #اردوقرآن
4
3
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
(پھر اللہ نے)فرمایا:اےآدم! تم ان اشیاء کےنام بتادو۔توجب آدم نے انہیں ان اشیاءکےنام بتادیئےتو(اللہ نے)فرمایا:(اے فرشتو!)کیامیں نے تمہیں کہا نہ تھاکہ میں آسمانوں اور زمین کی تمام چھپی چیزیں جانتاہوں اورمیں جانتا ہوں جوکچھ تم ظاہرکرتےاورجوکچھ تم چھپاتےہو۔ پارہ:۱، البقرة:۳۳ #اردوقرآن
0
10
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم پھر آدم نے اپنے رب سے کچھ کلمات سیکھ لئے تو اللہ نے اس کی توبہ قبول کی، بیشک وہی بہت توبہ قبول کرنے والا بڑا مہربان ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۳۷ #اردوقرآن
0
7
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم تو اے مسلمانو! کیا تم یہ امید رکھتے ہو کہ یہ تمہاری وجہ سے ایمان لے آئیں گے حالانکہ ان میں ایک گروہ وہ تھا کہ وہ اللہ کا کلام سنتے تھے اور پھر اسے سمجھ لینے کے بعد جان بوجھ کر بدل دیتے تھے۔ پارہ:۱، البقرة:۷۵ #اردوقرآن
1
3
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
اور ایمان لاؤ اس(کتاب)پر جو میں نےاتاری ہےوہ تمہارےپاس موجودکتاب کی تصدیق کرنے والی ہےاور سب سےپہلےاس کا انکارکرنے والے نابنو اور میری آیتوں کےبدلے تھوڑی قیمت نہ وصول کرو اور مجھ ہی سے ڈرو۔ اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ اور جان بوجھ کر حق نا چھپاؤ۔ پارہ:۱، البقرة:۴۲،۴۱ #اردوقرآن
0
11
12
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور حق و باطل میں فرق کرنا تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔ پارہ:۱، البقرة:۵۳ #اردوقرآن
0
3
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا: بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو تو انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ مذاق کرتے ہیں؟ موسیٰ نے فرمایا، "میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں میں سے ہو جا ؤں۔ پارہ:۱، البقرة:۶۷ #اردوقرآن
0
6
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور یاد کرو جب اللہ نے نبیوں سے وعدہ لیا کہ میں تمہیں کتاب اور حکمت عطا کروں گا پھر تمہارے پاس وہ عظمت والارسول تشریف لائے گا جو تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمانے والا ہو گاتو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا۔ ۱/۳ #اردوقرآن
1
4
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم جب پیشوا اپنے پیروی کرنے والوں سے بیزار ہوں گے اور عذاب دیکھیں گے اور ان کے سب رشتے ناتے کٹ جائیں۔ پارہ:۲، البقرة:۱۶۶ #اردوقرآن
0
3
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
توانہوں نے اللہ کےحکم سےدشمنوں کوبھگادیا اور داؤد نےجالوت کو قتل کردیا اور اللہ نے اسےسلطنت اور حکمت عطافرمائی اور اسےجو چاہا سکھادیا اور اگر اللہ لوگوں میں ایک کےذریعے دوسرےکو دفع نہ کرےتو ضرور زمین تباہ ہوجائےمگر اللہ سارے جہان پرفضل کرنےوالا ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۲۵۱ #اردوقرآن
0
4
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
تو کیسی حالت ہوگی جب ہم انہیں اس دن کے لئے اکٹھا کریں گے جس میں کوئی شک نہیں اور ہر جان کو اس کی پوری کمائی دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔ پارہ:۳، اٰل عمران:۲۵ #اردوقرآن
1
5
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم بیشک ایمان والوں نیز یہودیوں اورعیسائیوں اورستاروں کی پوجاکرنے والوں میں سےجو بھی سچےدل سے اللہ پر اور آخرت کےدن پرایمان لے آئیں اورنیک کام کریں تو ان کاثواب ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ پارہ:۱، البقرة:۶۲ #اردوقرآن
0
3
2
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ترجمہ: ہم تجھی کو پوجیں اور تجھِ سے مدد چاہیں ہم کو سیدھے راستے پر چلا راستہ ان کا جن پر تونے احسان کیا ناکہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نا بہکے ہوؤں کا۔ پارہ:۱، سورة:١، آیت: ۴ تا ۶ #اردوقرآن
1
6
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یاد کرو جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم ہرگز تمہارا یقین نہ کریں گے جب تک اعلانیہ خدا کو نہ دیکھ لیں تو تمہارے دیکھتے ہی دیکھتے تمہیں کڑک نے پکڑ لیا۔ پھر تمہاری موت کے بعد ہم نے تمہیں زندہ کیا تاکہ تم شکر ادا کرو۔ پارہ:۱، البقرة:۵۶،۵۵ #اردوقرآن
0
4
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یقیناً تمہیں معلوم ہیں وہ لوگ جنہوں نے تم میں سےہفتہ کے دن میں سر کشی کی۔ تو ہم نے ان سے کہا کہ دھتکارے ہوئے بندر بن جاؤ. تو ہم نے یہ واقعہ اس وقت کےلوگوں اور ان کے بعد والوں کیلئے عبرت اور پرہیز گاروں کیلئے نصیحت بنادیا۔ پارہ:۱، البقرة:۶۶،۶۵ #اردوقرآن
0
2
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم جیساکہ ہم نے تمہارے درمیان تم میں سے ایک رسول بھیجا جو تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں پاک کرتا اور تمہیں کتاب اور پختہ علم سکھاتا ہے اور تمہیں وہ تعلیم فرماتا ہے جو تمہیں معلوم نہیں تھا۔ پارہ:۲، البقرة:۱۴۱ #اردوقرآن
1
2
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اے حبیب! بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈر کی خبریں دینے والا بنا کر بھیجا اور آپ سے جہنمیوں کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔ پارہ:۱، البقرة:۱۱۹ #اردوقرآن
2
3
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمن الرحيم اور طلاق والی عورتیں اپنی جانوں کو تین حیض تک روکے رکھیں اور انہیں حلال نہیں کہ اس کو چھپائیں جو اللہ نے ان کے پیٹ میں پیدا کیا ہے اگر اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتی ہیں اور ان کے شوہر اس مدت کے اندر انہیں پھیر لینے کا حق رکھتے ہیں ۱/۲ #اردوقرآن
1
4
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور تم یوں کہو کہ ہم اللہ پر اور جو ہمارے اوپر نازل کیا گیا ہے اس پر اور جو ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو موسیٰ اور عیسیٰ اور نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے دیا گیا (اس پربھی ایمان لاتے ہیں۔ نیز) ۱/۲ #اردوقرآن
1
4
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمن الرحيم اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی لوگ اپنے رب کی طرف سےہدایت پر ہیں اور یہی لوگ کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔ بیشک وہ لوگ جن کی قسمت میں کفر ہے ان کیلئے برابر ہےکہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں،یہ ایمان نہیں لائیں گے۔ پارہ:۱، سورة:البقرہ، آیت:۴ تا ۶ #اردوقرآن
0
4
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
انہوں نے اپنی جانوں کا کتنا برا سودا کیا کہ اللہ نے جو نازل فرمایا ہے اس کا انکار کررہے ہیں اس حسد کی وجہ سے کہ اللہ اپنے فضل سے اپنے جس بندے پر چاہتا ہے وحی نازل فرماتا ہے تو یہ لوگ غضب پر غضب کے مستحق ہو گئے اور کافروں کیلئے ذلت کا عذاب ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۹۰ #اردوقرآن
0
3
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
کیوں نہیں، جو اپنا وعدہ پورا کرے اور پرہیزگاری اختیارکرے توبیشک اللہ پرہیزگاروں سے محبت فرماتا ہے۔ پاره:۳، اٰل عمران:۷۶ #اردوقرآن
0
2
10
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور جاہلوں نے کہا:اللہ ہم سےکیوں نہیں کلام کرتایا ہمارےپاس کوئی نشانی کیوں نہیں آجاتی۔ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسی ہی بات کہی تھی تو انکے دل آپس میں ایک جیسے ہو گئے۔ بیشک ہم نے یقین کرنے والوں کےلئے نشانیاں کھول کر بیان کر دیں۔ پارہ:۱، البقرة:۱۱۸ #اردوقرآن
1
4
10
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو اسے ضد مزید گناہ پر ابھارتی ہے تو ایسے کو جہنم کافی ہے اور وہ ضرور بہت برا ٹھکانا ہے۔ اور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے جو اللہ کی رضا تلاش کرنے کیلئے اپنی جان بیچ دیتا ہے اور اللہ بندوں پر بڑا مہربان ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۲۰۷،۲۰۶ #اردوقرآن
0
5
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا، یہ امید کرتے ہوئے (عبادت کرو) کہ تمہیں پرہیز گاری مل جائے۔ پارہ:۱، البقرة:۲۱ #اردوقرآن
2
1
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور بخشش کے بدلے عذاب خرید لیا تو یہ کتنا آگ کو برداشت کرنے والے ہیں۔ یہ(سزا) اس لیے ہے کہ اللہ نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور بیشک کتاب میں اختلاف کرنے والے دور کی مخالفت وضد میں ہیں۔ پارہ:۲، البقرة:۱۷۶،۱۷۵ #اردوقرآن
0
2
1
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
تم پر جہاد فرض کیا گیا ہے حالانکہ وہ تمہیں ناگوار ہے اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں ناپسند ہو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے حالانکہ وہ تمہارے حق میں بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ پارہ:۲، البقرة:۲۱۶ #اردوقرآن
1
3
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم ایک کھانے پر ہرگز صبر نہیں کرسکتے۔ لہٰذا آپ اپنے رب سے دعا کیجئے کہ ہمارے لئے وہ چیزیں نکالے جو زمین اگاتی ہے جیسے ساگ اور ککڑی اور گندم اور مسور کی دال اور پیاز۔ 1/3 #اردوقرآن
1
3
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمن الرحيم وہ بلند مرتبہ کتاب(قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں اس میں ہدایت ہے ڈر والوں کو وہ جو بنا دیکھے ایمان لائیں اور نمازیں قائم رکھیں پارہ:۱، سورة:البقرہ، آیت:۲ تا ۶ #اردوقرآن
6
2
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم بیشک وہ لوگ جو ہماری اتاری ہوئی روشن باتوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں حالانکہ ہم نے ایسے لوگوں کیلئے کتاب میں واضح فرما دیا ہے تو ان پر اللہ لعنت فرماتا ہے اور لعنت کرنے والے ان پر لعنت کرتے ہیں۔ پارہ:۲، البقرة:۱۵۹ #اردوقرآن
0
5
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور کافروں نے خفیہ منصوبہ بنایا اور اللہ نے خفیہ تدبیر فرمائی اور اللہ سب سے بہتر خفیہ تدبیر فرمانے والا ہے۔ پاره:۳، اٰل عمران:۵۴ #اردوقرآن
0
4
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
پھر جب عیسیٰ نے ان (بنی اسرائیل) سے کفر پایا تو فرمایا: اللہ کی طرف ہو کر کون میرا مددگار ہوتا ہے؟ مخلص ساتھیوں نے کہا: ’’ ہم اللہ کے دین کے مددگار ہیں۔ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور آپ اس پر گواہ ہوجائیں کہ ہم یقیناََ مسلمان ہیں۔ پاره:۳، اٰل عمران:۵۲ #اردوقرآن
0
4
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو اور بیشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں۔ جنہیں یقین ہے کہ انہیں اپنے رب سے ملنا ہے اور انہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۴۶،۴۵ #اردوقرآن
2
4
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
تم ہرگز بھلائی کو نہیں پا سکو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز خرچ نہ کرو اور تم جو کچھ خرچ کرتے ہو اللہ اسے جانتا ہے۔ پاره:۳، اٰل عمران:۹۲ #اردوقرآن
1
5
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری بات سے منع کریں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ پاره:۴، اٰل عمران:۱۰۴ #اردوقرآن
0
3
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اے کتابیو! اللہ کی آیتوں کے ساتھ کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو۔ اے کتابیو! حق کوباطل کے ساتھ کیوں ملاتے ہو اور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو۔ پاره:۳، اٰل عمران:۷۱،۷۰ #اردوقرآن
1
4
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
تو بربادی ہےان لوگوں کیلئےجو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں: یہ خدا کی طرف سے ہے کہ اس کے بدلے میں تھوڑی سی قیمت حاصل کرلیں تو ان لوگوں کیلئے ان کے ہاتھوں کے لکھے ہوئے کی وجہ سے ہلاکت ہے اور ان کیلئے ان کی کمائی کی وجہ سے تباہی و بربادی ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۷۹ #اردوقرآن
2
4
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور ان لوگوں کو خوشخبری دو جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے کہ ان کیلئے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب انہیں ان باغوں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی رزق ہے جو ہمیں پہلے دیا گیا تھا حالانکہ 1/2 #اردوقرآن
2
4
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ دونوں کے چکر لگائے اور جو کوئی اپنی طرف سے بھلائی کرے تو بیشک اللہ نیکی کا بدلہ دینے والا، خبردار ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۱۵۸ #اردوقرآن
0
2
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم پھر اگر تم یہ نا کر سکو اور تم ہرگز نا کرسکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں، وہ کافروں کیلئے تیار کی گئی ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۲۴ #اردوقرآن
0
5
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم کیا یہ اتنی بات نہیں جانتے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جوکچھ ظاہر کرتے ہیں۔ اور ان میں کچھ ان پڑھ ہیں جو کتاب کو نہیں جانتے مگر زبانی پڑھ لینا یا کچھ اپنی من گھڑت اور یہ صرف خیال و گمان میں پڑے ہوئے ہیں۔ پارہ:۱، البقرة:۷۸،۷۷ #اردوقرآن
0
4
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اورجب ہم نےانہیں کہاکہ اس شہر میں داخل ہوجاؤپھر اس میں جہاں چاہو بےروک ٹوک کھاؤ اور دروازےمیں سجدہ کرتےداخل ہونا اورکہتے رہنا،ہمارےگناہ معاف ہوں،ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گےاور عنقریب ہم نیکی کرنےوالوں کو اور زیادہ عطافرمائیں گے۔ پارہ:۱، البقرة:۵۸ #اردوقرآن
0
3
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم ان کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے آگ روشن کی پھر جب اس آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کر دیا تو اللہ ان کا نور لے گیا اور انہیں تاریکیوں میں چھوڑ دیا، انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ بہرے،گونگے،اندھے ہیں پس یہ لوٹ کر نہیں آئیں گے۔ پارہ:۱، البقرة:۱۸،۱۷ #اردوقرآن
3
2
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور یقینا ان اہلِ کتاب میں سے کچھ وہ ہیں جو زبان کو مروڑ کر کتاب پڑھتے ہیں تاکہ تم سمجھو کہ یہ بھی کتاب کا حصہ ہے حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں ہے اوریہ لوگ کہتے ہیں : یہ اللہ کی طرف سے ہے ۱/۲ #اردوقرآن
1
3
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم انہوں نے کہا: آپ اپنے رب سے دعا کیجئے کہ ہمارے لئے واضح طور پر بیان کردے کہ وہ گائے کیسی ہے؟ کیونکہ بیشک گائے ہم پر مشتبہ ہو گئی ہے اور اگر اللہ چاہے گا تو یقیناً ہم راہ پا لیں گے۔ پارہ:۱، البقرة:۷۰ #اردوقرآن
0
2
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور اس دن سے ڈرو جب کوئی جان کسی دوسری جان کی طرف سےکوئی بدلہ نہ دے گی اورنہ اس سے کوئی معاوضہ لیا جائے گا اور نہ کافر کو سفارش نفع دے گی اور نہ ہی انکی مدد کی جائے گی۔ پارہ:۱، البقرة:۱۲۳ #اردوقرآن
1
3
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم انہوں نے کہا: آپ اپنے رب سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں بتا دے، اس گائے کا رنگ کیا ہے؟ فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے کہ وہ پیلے رنگ کی گائے ہے جس کا رنگ بہت گہرا ہے۔ وہ گائے دیکھنے والوں کو خوشی دیتی ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۶۹ #اردوقرآن
0
3
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم (اے مسلمانو!) نہ تو اہل کتاب کے کافر چاہتے ہیں اور نہ ہی مشرک کہ تمہارے اوپر رب کی طرف سے کوئی بھلائی اتاری جائے حالانکہ اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص فرما لیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ پارہ:۱، البقرة:۱۰۵ #اردوقرآن
2
2
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یاد کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا پھر اس کا الزام کسی دوسرے پر ڈالنے لگے حالانکہ اللہ ظاہر کرنے والا تھا اس کو جسے تم چھپا رہے تھے۔ پارہ:۱، البقرة:۷۲ #اردوقرآن
2
3
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے کفر کے بعد توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ پاره:۳، اٰل عمران:۸۹ #اردوقرآن
0
5
10
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
تو فرشتوں نے اسے پکار کر کہاجبکہ وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ بیشک اللہ آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ کی طرف کے ایک کلمہ کی تصدیق کرے گا اور وہ سردارہو گا اور ہمیشہ عورتوں سے بچنے والا اور صالحین میں سے ایک نبی ہوگا۔ پاره:۳، اٰل عمران:۳۹ #اردوقرآن
0
3
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
عنقریب ہم کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہرایا جس کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے اور وہ ظالموں کا کتنا برا ٹھکانہ ہے۔ پاره:۴، اٰل عمران:۱۵۱ #اردوقرآن
1
1
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
1 year
اور تمہیں کیا ہوگیا کہ تم اللہ کے راستے میں نہ لڑواور کمزور مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر (نہ لڑو جو) یہ دعا کررہے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اس شہرسے نکال دے جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنے پاس سے کوئی حمایتی بنادے اور ہمارے لئے اپنی بارگاہ سے کوئی مددگار بنادے۔
1
5
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمن الرحيم کافروں کی نگاہ میں دنیا کی زندگی کو خوشنما بنا دیا گیا اور وہ مسلمانوں پر ہنستے ہیں اور(اللہ سے) ڈرنے والے قیامت کے دن ان کافروں سے اوپر ہوں گے اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۲۱۲ #اردوقرآن
1
9
15
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بیشک وہ لوگ جو کافر ہوئے اور کافر ہی مرگئے ان میں سے کوئی اگرچہ اپنی جان چھڑانے کے بدلے میں پوری زمین کے برابرسونا بھی دے تو ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا ۔ ان کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مدد گار نہیں ہوگا۔ پاره:۳، اٰل عمران:۹۱ #اردوقرآن
0
3
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
1 year
پس جو لوگ دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے میں بیچ دیتے ہیں انہیں چاہیے کہ اللہ کی راہ میں لڑیں اور جواللہ کی راہ میں لڑے پھر شہید کردیا جائے یا غالب آجائے تو عنقریب ہم اسے بہت بڑا ثواب عطا فرمائیں گے۔ پاره:۵، النساء:۷۴ #اردوقرآن
0
5
11
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور بیشک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم بالکل بے سر و سامان تھے تو اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ۔ پاره:۴، اٰل عمران:۱۲۳ #اردوقرآن
0
2
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور(مزید آپس میں کہا کہ) صرف اسی کا یقین کرو جو تمہارے دین کی پیروی کرنے والا ہو۔ اے حبیب! تم فرمادو کہ ہدایت تو صرف اللہ ہی کی ہدایت ہے۔ (اور یہ سازشی آپس میں کہتے ہیں کہ اس کا بھی یقین نہ کرو) کہ کسی اور کو بھی ویسا مل سکتا ہے ۱/۲ #اردوقرآن
1
1
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور کچھ لوگ اللہ کے سوا اور معبود بنا لیتے ہیں انہیں اللہ کی طرح محبوب رکھتے ہیں اور ایمان والے سب سے زیادہ اللہ سے محبت کرتے ہیں اور اگر ظالم دیکھتے جب وہ عذاب کو آنکھوں سے دیکھیں گے کیونکہ تمام قوت اللہ ہی کی ہے اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۱۶۵ #اردوقرآن
0
2
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
مسلمان مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو کوئی ایسا کرے گا تو اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں مگر یہ کہ تمہیں ان سے کوئی ڈر ہو اور اللہ تمہیں اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔ پارہ:۳، اٰل عمران:۲۸ #اردوقرآن
0
4
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، بڑی رحمت والا، مہربان ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۱۶۳ #اردوقرآن
0
4
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
کسی آدمی کو یہ حق حاصل نہیں کہ اللہ اسے کتاب و حکمت اور نبوت عطا کرے پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میری عبادت کرنے والے بن جاؤ بلکہ وہ یہ کہے گا کہ اللہ والے ہوجاؤ کیونکہ تم کتاب کی تعلیم دیتے ہو اور اس لئے کہ تم خود بھی اسے پڑھتے ہو۔ ۱/۲ #اردوقرآن
1
5
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم تم نے بچھڑے (کو معبود) بنا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا لہذا(اب)اپنے پیدا کرنے والے کی بارگاہ میں توبہ کرو (یوں) کہ تم اپنے لوگوں کو قتل کرو۔ 1/2 #اردوقرآن
1
3
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور کافروں کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو کسی ایسے کو پکارے جو خالی چیخ وپکار کے سوا کچھ نہیں سنتا۔(یہ کفار)بہرے، گونگے، اندھے ہیں تو یہ سمجھتے نہیں۔ اے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔ پارہ:۲، البقرة:۱۷۲،۱۷۱ #اردوقرآن
2
2
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمن الرحيم تمام نمازوں کی پابندی کرو اور خصوصاََ درمیانی نماز کی اور اللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو۔ پارہ:۲، البقرة:۲۳۸ #اردوقرآن
0
4
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور تم سب مل کراللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو اوراللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں ملاپ پیدا کردیا پس اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے ۱/۲ #اردوقرآن
1
3
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اے یعقوب کی اولاد! میرا احسان یاد کرو جو میں نے تم پر کیا اور وہ جو میں نے اس زمانہ کے سب لوگوں پر تمہیں فضیلت عطا فرمائی۔ پارہ:۱، البقرة:۱۲۲ #اردوقرآن
0
2
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بیشک وہ لوگ جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور نبیوں کو ناحق شہید کرتے ہیں اور انصاف کا حکم کرنے والوں کو قتل کرتے ہیں انہیں دردناک عذاب کی خوش خبری سنادو۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا و آخرت میں برباد ہوگئے اور انکا کوئی مددگار نہیں۔ پارہ:۳، اٰل عمران:۲۲،۲۱ #اردوقرآن
0
3
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ کوئی فتنہ نہ رہے اور عبادت اللہ کیلئے ہو جائے پھر اگر وہ باز آجائیں تو صرف ظالموں پر سختی کی سزا باقی رہ جاتی ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۱۹۳ #اردوقرآن
0
1
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اور اگر تم ان کتابیوں کے پاس ہر نشانی لے آؤ تو بھی وہ تمہارے قبلہ کی پیروی نہ کریں گے اور نہ تم ان کے قبلہ کی پیروی کرو اور وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کے قبلہ کے تابع نہیں ہیں ۱/۲ #اردوقرآن
1
3
6
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
یہی وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں سب کی لعنت ہے۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے، نہ ان سے عذاب ہلکا ہو گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔ پاره:۳، اٰل عمران:۸۸،۸۷ #اردوقرآن
0
2
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
پھر اے حبیب!اگر وہ تم سے جھگڑا کریں تو تم فرمادو :میں تواپنا منہ اللہ کی بارگاہ میں جھکائے ہوئے ہوں اور میری پیروی کرنے والے بھی۔ اور اے حبیب ! اہلِ کتاب اور اَن پڑھوں سے فرمادو کہ کیا تم (بھی) اسلام قبول کرتے ہو؟ ۱/۲ #اردوقرآن
1
4
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم کیا تجھے معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کیلئے ہے اور اللہ کے مقابلے میں تمہارا نہ کوئی حمایتی ہے اور نہ ہی مددگار۔ پارہ:۱، البقرة:۱۰۷ #اردوقرآن
1
3
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اور بیشک تم ضرور انہیں پاؤ گےکہ سب لوگوں سے زیادہ جینے کی ہوس رکھتےہیں اورمشرکوں میں سے ایک(گروہ)تمنا کرتاہے کہ کاش اسےہزار سال کی زندگی دیدی جائے حالانکہ اتنی عمر کا دیا جانا بھی اسے عذاب سےدور نہ کر سکے گا اور اللہ ان کے تمام اعمال کو خوب دیکھ رہاہے۔ پارہ:۱، البقرة:۹۶ #اردوقرآن
2
4
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمن الرحيم اور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے کہ دنیا کی زندگی میں اس کی بات تمہیں بہت اچھی لگتی ہے اور وہ اپنے دل کی بات پر اللہ کو گواہ بناتا ہے حالانکہ وہ سب سے زیادہ جھگڑا کرنے والا ہے۔ پارہ:۲، البقرة:۲۰۴ #اردوقرآن
0
5
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اس کے بعد پھر تم نے روگردانی اختیار کی تو اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم نقصان اٹھانے والوں میں ہو جاتے۔ پارہ:۱، البقرة:۶۴ #اردوقرآن
0
4
3
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب میں سے کسی گروہ کی اطاعت کرو تو وہ تمہیں تمہارے ایمان کے بعد کفر کی حالت میں لوٹا دیں گے۔ پاره:۴، اٰل عمران:۱۰۰ #اردوقرآن
0
2
7
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمن الرحيم اور مشرکہ عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک مسلمان نہ ہو جائیں اور بیشک مسلمان لونڈی مشرکہ عورت سے اچھی ہے اگرچہ وہ تمہیں پسند ہو اور(مسلمان عورتوں کو) مشرکوں کے نکاح میں نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں اور بیشک مسلمان غلام مشرک سے اچھا ہے ۱/۲ #اردوقرآن
1
6
13
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
بسم الله الرحمن الرحيم پھر اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ اور اللہ کے رسول کی طرف سے لڑائی کا یقین کرلو اور اگر تم توبہ کرو تو تمہارے لئے اپنا اصل مال لینا جائز ہے۔ نہ تم کسی کو نقصان پہنچاؤ اور نہ تمہیں نقصان ہو۔ پارہ:۳، البقرة:۲۷۹ #اردوقرآن
0
5
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
7 months
بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے آنکھیں کھولنے والی دلیلیں آگئیں تو جس نے (انہیں) دیکھ لیا تو اپنے فائدے کے لئے ہی (کیا) اور جو (دیکھنے سے) اندھا رہا تو یہ بھی اسی پر ہے اور میں تم پر نگہبان نہیں۔ پاره:۷، الانعام: ۱۰۴ #اردوقرآن
0
8
17
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
کیا لوگ اللہ کے دین کے علاوہ کوئی اور دین چاہتے ہیں حالانکہ آسمانوں اور زمینوں میں جو کوئی بھی ہے وہ سب خوشی سے یا مجبوری سے اسی کی بارگاہ میں گردن جھکائے ہوئے ہیں اور سب کو اسی کی طرف لوٹایا جائے گا۔ پاره:۳، اٰل عمران:۸۳ #اردوقرآن
0
3
5
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
یاد کرو جب اللہ نے فرمایا: اے عیسیٰ! میں تمہیں پوری عمر تک پہنچاؤں گا اور تجھے اپنی طرف اٹھالوں گا اور تجھے کافروں سے نجات عطا کروں گا اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک تیرے منکروں پر غلبہ دوں گا ۱/۲ #اردوقرآن
1
4
8
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
3 years
بسم الله الرحمٰن الرحیم اے یعقوب کی اولاد! یاد کرو میرا وہ احسان جو میں نے تم پر کیا اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا اور صرف مجھ سے ڈرو۔ پارہ:۱، البقرة:٤٠ #اردوقرآن
0
4
9
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
(یاد کرو) جس دن ہر شخص اپنے تمام اچھے اور برے اعمال اپنے سامنے موجود پائے گا تو تمنا کرے گاکہ کاش اس کے درمیان اور اس کے اعمال کے درمیان کوئی دور دراز کی مسافت (حائل) ہوجائے اور اللہ تمہیں اپنے عذاب سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں پر بڑامہربان ہے۔ پارہ:۳، اٰل عمران:۳۰ #اردوقرآن
0
3
4
@QurnUrdu
Al Quran Urdu | القرآن الکریم اردو
2 years
یہ سب ایک جیسے نہیں، اہلِ کتاب میں کچھ وہ لوگ بھی ہیں جو حق پر قائم ہیں، وہ رات کے لمحات میں اللہ کی آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ پاره:۴، اٰل عمران:۱۱۳ #اردوقرآن
0
3
13