For all intent and purposes this is the official voice representing the Punjab Police and the views of the official spokesperson for the Punjab Police.
کاہنہ لاہور میں والدہ اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل, پب جی (PUBG) گیم کا عادی بیٹا ہی قاتل نکلا۔ ملزم نے گھر میں موجود والدہ کے پسٹل سے ماں، بہنوں اور بھائی کو قتل کیا. پنجاب پولیس کا خطرناک گیم (PUBG)پر پابندی لگانے کیلئے صوبائی و وفاقی حکومت سے سفارش کا فیصلہ۔
پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ DDPROfficial ہیک کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔
سانحہ سیالکوٹ میں پولیس کے زمہ دارانہ کردار، بروقت رسپانس اور مرکزی ملزمان کی گرفتاری پر حسب حال کی ٹیم پنجاب پولیس کی تعریف کر رہی ہے۔ سہیل احمد عزیزی نے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے بھی پنجاب پولیس کے بروقت اور سخت ایکشن کی تعریف کی ہے!
#Sialkot
#PunjabPoliceUpdates
ThankYou to the security forces of Pakistan for conducting top security arrangements. You people richly deserve appreciation for success of Rawalpindi Test!🏏 Pakistan is all peaceful!
سانحہ سیالکوٹ, پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا،کل85 ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس محکمہ پراسیکیوشن مل کر کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔میڈیا،سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا اور پولیس کے بروقت اقدامات کو سراہا
سینیئر صحافی جاوید چوہدری کی سانحہ سیالکوٹ میں ملزمان کی گرفتاری اور بروقت رسپانس پر پنجاب پولیس کی تعریف۔
ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
#Sialkot
باپ قوم کے مستقبل کو منشیات فروشوں سے محفوظ رکھتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہو کر ہسپتال پہنچا اور اس حالت میں بیٹی نے اپنے باپ کو دیکھا تو بے ضبط لپٹ گئی۔
#PunjabPolicePakistan
#BackTheGreen
Punjab Police Recruit First Transgender In The Squad. Rawalpindi Police has made history by recruiting the first-ever transgender as a police officer. We provide equal rights and opportunities to all.
#PunjabPolice
#RawalpindiPolice
#EqualRights
#Transgender
لڑکیوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر ون ویلنگ کرنے والے ملزم شاہنواز عرف چھوٹا بچہ کو ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دورانِ گرفتاری پولیس ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس سخت کاروائی عمل میں لا رہی ہے
آپ اسلحہ لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن طریقہ کار سے واقف نہیں؟ تو جانیں اس ویڈیو میں کہ کیسے صرف ایک ماہ میں اسلحہ لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ۔۔۔۔ یاد رہے لائسنس کے بغیر اسلحہ رکھنا قانونا جرم ہے ۔
#PunjabPolice
#Information
#YouMatter
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی اجتماعت میں دہشتگردی کے پیشِ نظر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے۔ عوام سے التماس ہے کہ اس صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں شکریہ۔۔۔۔
آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہوٹل مالکان کو ہوٹل میں قیام کیلیے شہریوں کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر میں اندراج یقینی بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔
اس اقدام سے اشتہاری ملزمان اور خطرناک گینگ کی نقل و حمل کی نگرانی کرکے انہیں گرفتار کرنے میں مدد ملے گی۔
IGP Punjab doles out cash rewards amongst the top performers of The Punjab Police in a ceremony held in Central Police Office. “We shall pat the performers and punish the passives”, he publicized his policy loud and clear.
#PunjabPolicePakistan
#BackTheGreen
#Police
#GoodWork
لودھراں پولیس نے سگی ماں پر تشدد کرنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔سب انسپکٹر ارسلان امجد روتی ماں اور بزررگ باپ کو اپنے ساتھ تھانے لے آیا اور انکی دادا رسی کی۔
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
یہ ہے پنجاب پولیس۔
دوران ڈیوٹی ایس پی ڈولفن اور اہلکاروں نے فٹ پاتھ پر روزہ افطار کیا اور پھرسے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنے محاذ پر ڈٹ گئے
#PunjabPolicePakistan
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے کیس میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تفتیش کرتے ہوئے اغوا اور قتل کا معمہ حل کردیا. مقتولہ کا سابقہ شوہر ہی قاتل نکلا، ملزم گرفتار۔ وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
"ریاست سے زیادہ کوئی طاقتور نہیں ہوسکتا۔ متاثرہ لڑکی اور اس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔"
فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد اور تذلیل کے واقعہ کے متعلق سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کا بیان
@fsdpolice
@Omersaeedmalik
CEO لاہور قلندر عاطف رانا کا شہدا پولیس کو زبردست خراج تحسین، ترجمان پنجاب حکومت اور سی ٹی او لاہور کے ہمراہ میچ دیکھنے آئی پولیس شہدا کی فیملیز کا خیر مقدم کیا ۔ پولیس شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے آج کا میچ پولیس شہدا کے نام کر دیا۔
@lahoreqalandars
@hasaankhawar
@ctplahore
سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایس ایس پی آپریشنز پنجاب میڈم ریحانہ کوثر پنجاب پولیس میں 36 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئیں۔ سینئیر افسران نے محکمہ کیلئے آپ کی خدمات کو سراہا اور تعریف کی۔
لاہور میں والدہ اور 3 بہن بھائیوں کو قتل کرنے والا پب جی (PUBG) گیم کا عادی نکلا۔ ملزم نے یہ سوچ کر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب/پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر کامران عادل کا پب جی گیم پر پابندی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کو سفارشات ارسال کرنے کے حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو۔
#PunjabPoliceUpdates
#Updates
Our hearts goes out to the families and the victims of the crashed
#PIA
flight which has gone down carrying 107 people just before landing near airport in
#karachi
may Allah give the families sabar on jummat ul widah.
وزیرآباد ضلع بننے کے بعد فاروق امجد بٹر پہلے ڈی پی او وزیرآباد تعینات
فاروق امجد بٹر کا شمار محنتی ، قابل اور فرض شناس پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے
#PunjabPolice
#Updates
قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شارخ نے ایس پی عابد شاہ کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر یادگاری شیلڈ پیش کی اور محکمہ پولیس کے لیے ان کی چونتیس سالہ خدمات کو سراہا۔
شیخوپورہ پولیس نے شرقپور میں سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار،ہمسایہ تھا،زیادتی کی ناکام کوشش کے بعد بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ملزم اپناجرم چھپانے کیلئے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا!
سلام ان پر جنہوں نے عوام کو کورونا سے بچانے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بہت سی باتیں برداشت کیں مگر فرض کی راہ میں بے خوفی سے ڈٹے رہے ۔ پنجاب پولیس کے شہدا کی بلندی درجات اور بیماروں کے لئے شفا کی دعا کیجئے !!
سینئیر اینکر پرسن منیب فاروق نے سانحہ سیالکوٹ میں ملزمان کی گرفتاری اور بروقت ریسپانس پ پر پنجاب پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک اس واقعے کی تفتیش اور گرفتاریوں کے بارے میں اپ ڈٹ دے رہے ہیں۔ 1/2
#PunjabPoliceUpdates
#Sialkot
@OfficialDPRPP
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد، شیخوپورہ کا دورہ
آئی جی پنجاب نے پی سی ہیڈ کوارٹرز میں زیر تربیت اہلکاروں کی احتجاج اور شرپسند عناصر سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا جائزہ لیا۔
@OfficialDPRPP
#PunjabPoliceUpdates
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات۔ آئی جی گلگت بلتستان نے پنجاب پولیس کے جدید پراجیکٹس کو قابل ستائش قرار دیا۔
لاہور پولیس نے نو لکھا کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر چنیوٹ پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔
#PunjabPoliceUpdates
@OfficialDPRPP