کیا ہم صرف دوست نہیں رہ سکتے؟
نہیں!
مگر کیوں؟
کیونکہ جس طرح تمہیں میری محبت ٹھکرانے کا حق ہے، اسی طرح مجھے تمہاری بدلے میں دی گئی دوستی کو انکار کرنے کا بھی مکمل حق ہے
اور اس طرح وہ جو بہت کچھ ہو سکتے تھے، ایک دوسرے کے لئے کچھ بھی نہیں رہے …..
سایۂ چشم میںحیراں ، رُخِ روشن کا جمال
سُرخئ لب میں پریشاں ، تیری آواز کا رنگ
اِک سخن اور ، کہ پھر رنگِ تکلم تیرا
حرفِ سادہ کو عنایت کرے ، اعجاز کا رنگ
مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی ایسے کی تلاش میں ہیں جس کے ساتھ ہم بوڑھے ہو سکیں جبکہ راز کی بات یہ ہے کہ ہمیں کسی ایسے کی تلاش کرنی چاہیے جس کے ساتھ ہمارا بچپنا ہمیشہ قائم رہ سکے