سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ جو شخص اللہ کا ذکر کرے اور جو ذکر نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے)
صحیح بخاری
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جو شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کچھ پرواہ نہیں کہ وہ (روزہ کا نام کر کے) اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔”
صحیح بخاری
15 رمضان المبارک یوم ولادت حضرت امام حسن رضہ اللہ تعالیٰ عنہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا بیٹا حسن جب مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑے گے تو حسن ان میں صلح کرائیں گا