کبھی کبھی سوچتی ہوں اگر وہ رحیم نا ہوتا تو مجھ جیسے کہاں جاتے ؟ ایک پل میں مومن تو دوسری پل منافق ہوں اور یہ بات صرف وہی جانتا ہے کسی اور کو پتہ بھی نہیں لگنے دیتا نجانے کتنے دن، کتنے مہینے اور کتنے ہی سال اس کی نافرمانیوں میں ہی گزار کر اسے ایک بار پکاریں تو پکار سن لیتا ہے