Dr Salman Sukkurvi Profile Banner
Dr Salman Sukkurvi Profile
Dr Salman Sukkurvi

@MSalmanSukkurvi

10,601
Followers
12
Following
1,286
Media
20,651
Statuses

Mufti | Ph.D | Author | Lecturer | Jamia Darul Uloom Karachi | 🇵🇰🇹🇷views my own

Karachi, Pakistan
Joined June 2012
Don't wanna be here? Send us removal request.
Pinned Tweet
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
اگر موجودہ علماء کی تحقیق سے مطمئن نہیں تو خود عالم بنیں اور دین پر عمل کریں۔۔ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ جب دین پر عمل کرنے کی بات آئے تو علماء کے اختلاف کو بہانہ بناکر بے عمل رہ جائے۔۔۔ جہالت کو اپنے لئے اور اپنی اولاد کے لئے پسند کرنا اچھی بات نہیں۔۔ 👇🏻
53
281
1K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
بخار اور ہر قسم کے درد کا دم حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ آپ ﷺ صحابہ کرام کو بخار اور ہر قسم کے دردوں میں یہ دم سکھایا کرتے تھے کہ اس پر وہ یہ دعا پڑھا کریں ( اور دم کر لیا کریں): 👇🏻
6
359
2K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
مریض کی خواہش پوری کرنا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مریض کی عیادت کے لئے تشریف لائے ، آپ ﷺ نے اس سے ارشاد فرمایا: تمہارا کیا کھانے کو دل چاہ رہا ہے؟، اس نے کہا: ”گندم کی روٹی کھانے کو دل کررہا ہے ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس کے پاس گندم👇🏻
6
311
2K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
مسلمان نوجوان احمد نے سویڈن میں تورات اور انجیل جلانے کی اجازت مانگی اور اسے اجازت مل بھی گئی ۔۔ لیکن نوجوان نے اس موقع پر سارے میڈیا کے سامنے اپنے اعلیٰ اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی دعوت کے ذریعہ دنیائے کفر کو زبردست پیغام دیدیا۔۔ سویڈن کا یہ مسلمان نوجوان احمد نے👇🏻
Tweet media one
13
380
1K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
دو فریقوں میں صلح کروانا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے ۔۔ لڑائی جھگڑے کا تماشہ دیکھنے کے بجائے صلح کی طرف بڑھنا چاہئیے۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قباء کے لوگوں نے آپس میں جھگڑا کیا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک نے دوسرے پر پتھر پھینکے، آپ ﷺ کو جب اطلاع دی گئی تو👇🏻
3
166
1K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
اگر بچوں کی بچپن ہی سے دینی تربیت کا اہتمام ہو تو بڑے ہوکر بہترین مسلمان بن سکتا ہے۔
22
342
1K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
مریض کو تسلی دینا حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ذکر فرمایا: "جب تم کسی مریض کی عیادت کے لئے جاؤ تو اسے موت کے بارے میں تسلی دو، ( کہ یہ بیماری کچھ بھی نہیں ہے، اللہ نے چاہا تو آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے)،کیونکہ تسلی دینے سے تقدیر تو نہیں ٹل سکتی،👇🏻
3
166
1K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
11 months
ہماری ماں نے ہمیں آزادی کا دودھ پلایا ہے ۔۔ ہمارے والد نے ہمیں ارضِ مقدس کی محبت اور اس کا دفاع سکھایا ہے ۔۔ لہٰذا ڈنکے کی چوٹ پر بولو میں فلسطینی ہوں!!
12
532
1K
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
پاکستان کی سب سے بڑی بس سروس ”ڈائیو سلیپر سروس“ اپنے مسافروں کو نماز پڑھوانے سے قاصر ہے۔۔راستے میں پولیس روکے تو رکنے کے پابند ہیں، لیکن نماز کے لئے وقت نہیں۔۔ کمپنی سے پُرزور مطالبہ ہے کہ مسافروں کے لئے دورانِ سفر یکسوئی کیساتھ نماز ادا کرنے کا کوئی تسلی بخش نظم بنائے۔۔
24
256
936
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
9 months
یہ درسگاہ سے نکلا کوئی شیخ الاسلام نہیں ، بلکہ غزہ کی سرنگوں سے نکلا کوئی سرفروش بول رہا تھا ۔۔ آپ نے مفتی تقی عثمانی صاحب کو ہمیشہ دھیمے اور معتدل لہجے میں گفتگو کرتے سنا ہوگا........مگر آج ان کی شعلہ نوائی اور گرجدار آواز میں خطاب ملاحظہ فرمائیے ۔ عالمی طاغوت کی ناجائز صیہونی👇🏻
Tweet media one
Tweet media two
44
209
823
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
تاریخی جملہ : ”محض اٹھائیس دن کے لئے ہم اپنا مذہب نہیں بدل سکتے“۔۔۔ قطر کو آج سے بارہ سال پہلے یعنی دو ہزار دس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ اتنی مہنگی اور اتنی شاندار تیاری کے باوجود قطر کی میزبانی کو محض اس لئے عالمی اور سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنایا👇🏻
7
150
731
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
قطر مسلسل حیران کر رہا ہے کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوتِ اسلام کا ذریعہ بنا دیا، دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور اسکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے۔ ملک بھر کی👇🏻
13
143
704
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
9 months
شیخ الاسلام کی صدا سُن لو! لمحوں نے خطا کی ہے صدیوں نے سزا پائی ہے 👇🏻 ”میں اپنا دل ٹٹول کر، الله سے استخارہ کر کے یہ عرض کرتا ہوں کہ اگر آج ہم نے صحیح فیصلہ نہیں کیا تو صدیوں تک اس کا خمیازہ بھگتیں گے“۔
16
329
764
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
بیمار پر دم کرنا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی عادت شریفہ یہ تھی کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا تو آپ ﷺ اپنا دایاں ہاتھ مبارک اس (مریض کے جسم پر پھیرتے، اور درج ذیل دعا پڑھتے جاتے تھے: 👇🏻
3
133
696
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
سورۂ یوسف پڑھ کر لگتا ہے کہ سگے حسد کر سکتے ہیں۔ اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں۔ غیر نجات دلا سکتے ہیں۔ پارسا پر تہمت لگائی جا سکتی ہے۔ بِلا جُرم قید ہوسکتی ہے۔ غیبی مدد سے براءت مل سکتی ہے۔ ظلم سہہ کر عظیم منصب مل سکتا ہے۔ تقویٰ سے عزت کا حصول ہوسکتا ہے، عزیز جُدا ہو سکتا ہے۔👇🏻
6
135
697
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
شیطان کو تھکانا مؤمن کی شان ہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: "مومن اپنے شیطانوں کو اس طرح تھکاتا ہے جس طرح کوئی شخص سفر میں اپنے اونٹ کو تھکاتا ہے"۔ (مسند احمد: 8940 حدیث صحیح) حدیث بالا کا مفہوم یہ ہے کہ جب بھی شیطان، مومن پر وار کرتا ہے تو مومن اللّٰہ تعالیٰ کے حکم👇🏻
5
125
716
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
اللہ تعالیٰ کی تعریف سننے کا لطف ہی الگ ہے ۔۔
7
198
638
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
8 months
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم طلبہ کو ”حدیث مسلسل بالتشبیک“ پڑھانے کے بعد تشبیک یعنی اپنی انگلیوں کو طالب علم کے ہاتھ میں پرونے اور پھر علیحدہ کرنے کا عملی مظاہرہ فرمارہے ہیں ۔۔ انتہائی ایمان افروز منظر۔۔👇🏻
24
191
618
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
بِسْمِ اللهِ الْكَبِيرِ أَعُوذُ بِاللهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عَرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ. ترجمہ: عظمت و کبریائی والی ذات اللہ پاک کے نام کی برکت سے دم کر رہا ہوں، میں اللہ پاک کی پناہ لیتا ہوں جو انتہائی عظمت والا ہے، ہر اس رگ کے شر سے جوخون میں جوش👇🏻
5
114
605
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
جب لوگ سونے چاندی کے ذخائر جمع کرنے میں مصروف ہوں تو تم (دنیا پرستی کے بجائے) ان کلمات کو ذخیرہ کرنا، یعنی اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے رہنا ۔۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے اس دعا کے ہر جملہ کو ایک خزانہ قرار دیا ہے۔۔ حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے👇🏻
19
146
580
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
اور جوڑی ٹوٹ گئی! آہ دلِ تقی غمِ رفیع سے کیسا مضمحل ہورہا ہوگا! امبر علم وعرفاں کا اموی مہر منیر افق کے اس پار غروب ہوگیا، م��تی اعظم پاکستان، صدر جامعہ دارالعلوم کراچی، معمارِ پاکستان، حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رحمۃ اللہ علیہ راہی بملک عدم ہوئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون 👇🏻
Tweet media one
27
89
560
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم بیت اللہ کے اندر کی زیارت کرنے کے بعد باہر تشریف لاتے ہوئے ۔ بلاشبہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے ۔۔ ﴿اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠ ﴾ (الدھر- ۲۲)
Tweet media one
Tweet media two
15
83
532
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
آج کا نوجوان ہیرا ہے، اسے ایمان افروز مجالس تک لانے کی کامیاب کوشش۔۔۔یہ تصویر کسی نماز کے بعد ہونے والے بیان کی نہیں بلکہ تہجّد کے مبارک وقت کی ہے۔ سو فیصد مجمع نوجوان ہے۔ مسجد بیت السلام میں نوجوانوں کی خواہش پر حضرت مولانا عبدالستار صاحب حفظہ اللہ نے ہر شمسی ماہ کے آخری👇🏻
Tweet media one
19
113
528
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
8 months
نفلی عمرہ کرنیوالے اگر عمرہ کی رقم اہلِ غزہ کی امداد کے لئے دیں تو یہ اس وقت عمرہ سے زیادہ باعثِ اجر ہے۔ اس وقت تمام نفلی عبادتوں سے زیادہ افضل عبادت غزہ کے مسلمانوں اور مجاہدین کی مالی امداد کرنا ہے ۔
9
240
537
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہےکہ جن لوگوں نےکثرت سے تلاوت کا معمول بنایا انہوں نےطویل عمر پائی اور صحت و سلامتی سے رہے۔ جسم کی سلامتی کیلئے کم کھانا اور کثرت سے تلاوتِ کلام پاک کرنا، روح کی سلامتی کیلئے گناہ نہ کرنا اور ایمان کی سلامتی کیلئے کثرت سے درود شریف پڑھنا مجرب ہے۔
9
125
457
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "قیامت تک مؤمنين کے قلوب آپ ﷺ کے قلبِ مبارک سے استفاضۂ نور (یعنی حصولِ فیض) کرتے رہیں گے اور جو جتنی محبت، تعظیم اور درود شریف کا زیادہ اہتمام کرے گا، اس نور کا زیادہ حصہ پائے گا”۔ (معارف القرآن : 187/7)
15
117
452
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
کی روٹی ہو، اسے چاہئے وہ اپنے اس بھائی کے پاس بھیجوا دے۔ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ” جب مریض کا دل کسی چیز کے کھانے کو کرے تو اسے وہ چیز کھلا دیا کرو“۔ (سنن ابن ماجه باب المريض يشتهي الشيء) ف:۔ بسا اوقات مرض کی شفا اللہ پاک نے ایسی چیز میں رکھی ہوتی ہے جس طرف اطباء (ڈاکٹروں)👇🏻
1
61
444
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
9 months
حضور ﷺ کا ارشاد ہے: «استعينوا على إنجاح الحوائج بالكتمان، فإن كل ذي نعمة محسود» ترجمہ: اپنی ضروریات کو کامیاب کرنے کے لئے راز داری سے مدد لو، اس لئے کہ ہر وہ شخص جس پرنعمت کی گئی ہے اس سے حسد کیا جاتا ہے۔ اس حدیث کی روشنی میں مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جہاں تک ہوسکے👇🏻
5
99
456
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
9 months
حرمتِ اقصیٰ سیمینار میں شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا ایمان افروز و بصیرت افروز اور ولولہ انگیز خطاب ہے وہی تیرے زمانے کا امامِ برحق جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے موت کے آئِینے میں تجھ کو دکھا کر رُخِ دوست زندگی تیرے لیے اور بھی دُشوار کرے
23
206
415
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
آنکھوں کا غلط استعمال بدترین گناہ ہے ۔۔ متقی کی آنکھ میں رونق اور دلفریبی ہوگی اور فاسق کی آنکھ میں ایک قسم کی ظلمت اور بےرونقی ہوگی ۔۔ سوشل میڈیا پر اس گناہ سے بطور خاص بچنا چاہئیے ۔۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک شخص آیا وہ کسی کو بری نگاہ سے دیکھ کر آیا تھا👇🏻
9
112
409
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
9 months
تہجد کا حیرت انگیز تعارف قیام اللیل رب العالمین کی طرف سے ”دعوت کا کارڈ“ ہے ۔۔ فرض نمازوں کی ندا انسان ہی لگاتے ہیں جبکہ قیام اللیل کی ندا رب العالمین لگاتے ہیں ۔۔ فرض نمازیں تمام مسلمانوں پر فرض ہیں جبکہ قیام اللیل صرف اللہ کے چُنے ہوئے مؤمن ہی ادا کرتے ہیں ۔۔ فرض نمازوں کو👇🏻
7
118
415
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
11 months
ان بچوں کو شکست نہیں دی جاسکتی۔۔۔
7
148
394
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
کی خواہش پوری کر دینی چاہئے ، ہوسکتا ہے اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اسے شفا عطا فرمادیں، یا کم از کم مریض کی خواہش پوری ہو جائے۔ (تسلی کی باتیں، ص: 52) حضرت مولانا مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم
5
44
388
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
ہومیوپیتھک دوائی کھانے کا بھی الگ مزا ہے۔ 4 گولیاں نکالو تو 6 نکل جاتی ہیں۔ 2 واپس ڈالو تو 4 اندر چلی جاتی ہیں، پھر دوبارہ نکالو تو ......اسی کھیل میں بیماری سے دھیان ہٹ جاتا ہے اور مریض جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ 😃😄😁
31
52
390
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
گندم میں کنکر ہوتا ہے، کیا وہ کنکر گندم کے بھاؤ نہیں بکتا ___؟ وہ بھی گندم کے حساب سے ہی تلتا ہے، اسی طرح جو اللہ والوں کی مجالس میں بیٹھتا ہے وہ کھرا نہ بھی ہو، وہ کھوٹا بھی ہو تو ۔۔۔۔ یاد رکھنا یہ اٹھنا بیٹھنا نہ چھوڑنا، کیونکہ جب بولی لگے گی ان شاءاللہ آپ کا حساب کتاب👇🏻
13
67
377
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
Tweet media one
10
91
371
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
سجدۂ تلاوت کی فضیلت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جب کوئی آدم علیہ السلام کا بیٹا کوئی آیتِ سجدہ پڑھتا ہے اور پھر سجدۂ تلاوت کرتا ہے تو شیطان روتا ہوا بھاگتا ہے اور کہتا ہے ہائے افسوس کہ انسان کو سجدہ کرنے کا حکم ملا اور اس نے تعمیل کرلی تو اس کا ٹھکانہ جنت ہوا،👇🏻
1
75
370
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
مُہلک بیماری میں شفا کی بہترین دعا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رشاد فرمایا: جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کرے اور سات مرتبہ یہ کلمات کہے: أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ ترجمہ: میں اللہ تعالی سے مانگتا👇🏻
1
91
359
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
خطبۂ حجۃ الوداع سے اہم اقتباس اے لوگو! میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں ہے۔ اپنے رب کی عبادت کرو، پانچ وقت کی فرض نمازیں پڑھو، ماہ رمضان کے فرض روزے رکھو، بیت اللہ کا حج کرو خوش دلی سے اپنے مال کی زکوۃ ادا کرو۔ اگر تم نے یہ سب کچھ کرلیا تو تمہارا👇🏻
8
79
374
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا عید کے اجتماع سے فکر انگیز خطاب سیاسی قیادت اور قوم کے نام اہم پیغام ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ خدا کے لئے نفرتوں کے بیج بونا ختم کردو، اسی جذباتیت اور گالی گلوچ کی وجہ سے آدھا ملک ہم گنواں بیٹھے، اب آدھا رہ گیا ہے، +
10
134
354
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
رنج و غم کی شدت کے وقت دو رکعت نماز سے سارا غم دور ہوجاتا ہے اور دل کو قرار آجاتا ہے ۔۔ حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حدیث میں آتا ہے کہ جب حضور ﷺ کوئی بڑا فکر پیش آتا تو آپ جلدی سے نماز میں مشغول ہو جاتے۔ کیوں؟ اسی لئے نا کہ👇🏻
4
73
355
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا تازہ مکتوب مؤرخہ 18رمضان 1443ھ بنام امیر المؤمنین جناب ملا ہیبت اللہ صاحب (افغانستان) مکتوب میں لڑکیوں کی تعلیم پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں مفید تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔👇🏻👇🏻
Tweet media one
Tweet media two
18
104
346
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
4 years
حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: جو اپنے بھائی کو خاموشی سے نصیحت کرے اس نے نصیحت کی اور جس نے سب کے سامنے نصیحت جھاڑی اس نے اسے رسوا کیا۔ (ملفوظات امام شافعی رحمہ اللہ صفحہ 20)
1
60
340
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
﴿اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ ﴾ آپ اپنے رب کی راہ کی طرف علم کی باتوں اور اچھی نصیحتوں کے ذریعے سے بلائیے۔
12
103
322
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
ایک بوڑھا آیا، وہ نبی اکرم ﷺ سے ملنا چاہتا تھا، لوگوں نے اسے راستہ دینے میں دیر کی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے“۔ (جامع ترمذی 1919)
4
59
344
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
استاذ العلماء شیخ المشائخ شیخ الحدیث و صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے فلائٹ کینسل ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی بائے روڈ سفر فرمایا۔ سفر میں دعا قبول ہوتی ہے۔ اللہ والے ہر لمحے کی کیسی قدر کرتے ہیں، اس کی ایک جھلک ملاحظہ کیجیے!
13
81
316
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
شبِ جمعہ ہے۔۔ابھی کرسی پر بیٹھے بیٹھے 100 مرتبہ درود شریف پڑھ لیں، شاید بعد میں موقع نہ ملے ۔۔ قرآن کریم اللہ تعالی کا ارشاد ہے: “إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا”۔ (الأحزاب-56)👇🏻
12
91
315
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
5 years
فالوورز کے لئے چندہ نہیں کرنا چاہئے خود پر اعتماد کیجئے!😀حق بات جرأت و یقین کیساتھ بَرمَلا کہتے رہیے، فالوورز کم ہوں یا زیادہ! کیونکہ آپ کی بات وہ بھی پڑھتے ہیں جو آپ کو فالو نہیں کرتے!!
38
31
304
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
لیکن آنے والوں کو ہماری روایات کا احترام کرنا ہوگا، محض اٹھائیس دن کے لئے ہم اپنا مذہب نہیں بدل سکتے۔ یہ چھوٹا سا ملک اپنی روایات کے لئے جس طرح پوری دنیا کے بدتہذیب،بے راہرہ اوربدمعاش ٹولے کے سامنے پوری جرأت سے کھڑا ہوا ہے یقینا ہر طرح سے لائق تحسین اور قابل داد ہے۔ عمّار راجپوت
2
30
309
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
بیماری مغفرت کا سبب رسول کریم اللہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم جب میں کسی بندے کی مغفرت کا ارادہ کرتا ہوں تو اس کو دنیا سے نہیں نکالتا جب تک اس کے جسم کو بیماریوں میں مبتلا کرکے اور اس کے رزق کو تنگ کر کے ان تمام گناہوں کا بدلہ نہیں لیتا👇🏻
5
53
302
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
9 months
محترم تقی عثمانی صاحب روائتی جذباتی مولوی نہیں ہیں، وہ صاحبِ علم ہیں اور باوقار شخصیت ہیں۔ شعلہ بیانی سے ان کا رزق وابستہ نہیں ہے، وہ دلیل کی دنیا کے آدمی ہیں لفظ و معانی کی حرمت کے شناسا ہیں۔ فلسطین کے مسئلے پر انہوں نے ہم جیسوں کے احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ ہر وہ بات جو👇🏻
5
82
328
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
استغفار کی کثرت رزق کو کھینچ لاتی ہے، نظروں کی حفاظت حکمت، دانائی اور فراست کو کھینچ لاتی ہے، اور حیا و پاکدامنی خیروں، بھلائیوں اور برکتوں کو کھینچ لاتی ہے ۔ (منقول)
4
85
317
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
کا دھیان نہیں جاتا ، اور ڈاکٹروں کو اس کا خیال تک نہیں آتا ، اللہ تعالیٰ عین وقت پر اس کی خواہش مریض کے دل میں پیدا فرما دیتے ہیں، جیسے بھوک کے وقت کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے، پیاس میں پانی کی خواہش پیدا ہوتی ہے، جب مریض کسی ایسی خواہش کا اظہار کرے تو ڈاکٹروں کے مشورے سے اس👇🏻
1
36
306
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
پاکستان کے حصول کا اصل مقصد اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا تھا ۔۔ یہاں کے باشندے ظاہری حلیہ، زبان، بود و باش، تہذیب وثقافت، غرض ہر لحاظ سے اسلام کی نمائندگی کرنیوالی شخصیت ہونے چاہئے تھے ۔۔مگر یہاں کے اکثر مسلمان اپنی اسلامی شناخت اور پہچان کھوچکے ہیں ۔۔
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
Tweet media four
9
84
281
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف فیصلہ سنادیا۔حکومت فوری طور پر سودی نظام کے خاتمے کے اقدامات کرے۔مملکت خداداد پاکستان سے سود کے خاتمہ کے لئے حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی ناقابلِ فراموش جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی، ہم آپ کو بطورِ خاص مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 👇🏻
13
90
304
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
قرآن کی پیار بھری تسلی ۔۔ جب دنیاوی مصائب اور آزمائشوں سے دل پریشان ہو تو ان آیات میں غور وفکر کرنے سے دل کو اطمینان اور تسلی حاصل ہوتی ہے۔۔ ﴿وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا﴾ (طور48) ترجمہ: "اور تم اپنے پروردگار کے فیصلوں پر صبر کرو کیونکہ تم ہماری نگاہوں👇🏻
6
58
320
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
اللہم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ ۔۔ آمین ایصالِ ثواب کی درخواست ہے۔
Tweet media one
7
21
283
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
10 months
”مانا کہ ساری دنیا سے ہمارا رابطہ منقطع ہوگیا لیکن اللہ رب العالمین سے ہمارا رابطہ منقطع نہیں ہوا! جب نبی کریم ﷺ پر بھی مدینہ کی زمین تنگ کردی گئی تھی، بھوک، پیاس، بے انتہا تھکاوٹ کا سامنا تھا، تو آپ ﷺ نے یوں دعا فرمائی: اے کتاب نازل کرنیوالے، اے جلد حساب لینے والے،👇🏻
10
209
312
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
زندگی مکے کی موت مدینے کی حضرت حاجی امداد اللہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ زندگی تو مکہ مکرمہ کی بہتر ہے کہ ایک نیکی کے ایک لاکھ بنتے ہیں، اور موت مدینہ کی بہتر ہے کہ محشر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہونا، اور شفاعت کی قوی امید ہونا اس کا لازمی اثر ہے۔ (معارف الاکابر صفحہ157)
7
59
303
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
گھر کے اندر ایک چھوٹا سا Pray room عبادت کا کمرہ ہونا چاہئے۔۔بڑوں کی طرح بچوں کا بھی ایک مخصوص ٹائم Pray room کا ہو تو بچوں کو قرآن وحدیث اور دینی تعلیم حاصل کرنے سمجھنے اور سیکھنے میں آسانی ہوگی، اور گھر میں نماز و قرآن پاک پڑھنے کے لئے ایک الگ جگہ بھی مختص ہو جائے گی۔۔
Tweet media one
19
81
299
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
دنیا کا بہترین اور عادلانہ نظامِ معیشت موجود ہونے کے باوجود کوئی اسلامی ملک مکمل طور پر اسے اپنانے کو تیار نہیں۔۔دین کے نظریاتی علم کو کافی سمجھ لیا گیا، لیکن عمل کے میدان میں غیر مسلم دنیا کے سامنے ہمیشہ شرمندگی کا باعث ہیں۔ حضرت مفتی محمد تقی عثمانی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے👇🏻
7
107
283
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
9 months
"میں دنیا کے چھ براعظموں میں گھوما ہوں۔ 80 ممالک تک کا سفر کیا ہے۔ جہاں جانا ہوتاہے وہاں دارالعلوم دیوبند کا کوئی نا کوئی فیض یافتہ دین کی خدمت کرتا مل ہی جاتا ہے"۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کا دوحہ (قطر) میں پاکستانی و ہندوستانی علماء سے خطاب
6
76
287
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
4 years
بیوی کا کسی اور سے تعلق، نتیجہ طلاق اور خلع۔۔خواتین کی نہ ختم ہونے والی خواہشات نے معاشرے کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔ فلموں نے لڑکیوں کے دل میں ”شاہ رخ خان“ جیسا آئیڈیل پیدا کر دیا ہے۔۔۔۔ مرد کی گھر میں وہی حیثیت ہے جو سربراہ حکومت کی ریاست میں ہوتی ہے۔ بہترین اصلاحی تحریر👇🏻👇🏻
36
58
287
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
مدینے جانے والے وہاں سے نکل کر واپس تو آجاتے ہیں لیکن مدینہ ان کے اندر سے نہیں نکلتا، وہ ہمیشہ اس سے منسلک رہتے ہیں ،یادوں کی صورت میں ،وہاں کےتذکرے کی شکل میں، دور رہ کر بھی سرِ شام مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں غروب آفتاب کا منظر ان کے چشمِ تصور میں دھندلانے لگتا ہے، تو صبح ہوتے ہی👇🏻
Tweet media one
12
54
287
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
مسواک کرکے نماز پڑھنے والا 70 پرسنٹ زیادہ ثواب حاصل کرلیتا ہے ۔۔ لہذا خواتین و حضرات کو ہر وضو سے پہلے مسواک کا استعمال کرنا چاہئیے۔۔ایک مسواک واش بیسن، ایک آفس اور ایک جیب وغیرہ میں رکھنی چاہئیے تاکہ یہ سنت چھوٹنے نہ پائے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ جو نماز👇🏻
7
65
279
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ایک مجرمانہ شق یہ بھی ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ شخص خود کرے گا کہ وہ عورت ہے یا مرد ۔۔ایک مرد نادرا کے دفتر جاتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ خود کو "عورت عورت" محسوس کرتا ہے تو قانون ادارے کو پابند کرے گا کہ وہ اسے بطور عورت رجسٹر کرے۔ یہ بنیادی طور پر ہم جنس پرستی👇🏻
16
147
277
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی اہم نصیحت ”زبان سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے، اور زبان سے جو بات نکلے، وہ سراسر حق ہو۔ زبان، کان اور آنکھ کی حفاظت سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے زندگی میں نور پیدا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں آمین“۔
Tweet media one
13
107
285
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
نسلوں کی تربیت ایسے ہوتی ہے! گرمیوں کی چھٹیاں ہیں۔ ترک حکومت نے اس دوران 90 ہزار مساجد میں بچوں کی دینی تربیت کا بہترین پروگرام شروع کیا گیا۔ ناظرہ، حفظ، منتخب احادیث اور بنیادی دینی معلومات کے ساتھ بچوں کو بہت کچھ سکھایا گیا اور بچے بھی لاکھوں کی تعداد میں اس کورس میں شریک👇🏻
Tweet media one
4
60
264
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
4 years
شیطان کے پاس چار “ع” تھے مگر پانچواں “ع” نہیں تھا، یعنی وہ عالم، عابد، عارف، عاقل تھا۔۔ مگر عاشق نہیں تھا۔ عشق کا "ع" نہیں تھا، اسکے پاس عشق و الا "ع" ہوتا تو اسے عشق ہوتا جو اسے عاشق بنا دیتا، اور عاشق محبوب کی کوئی بات ٹالتا نہیں، عشق والا نہ ہونے کی وجہ سے اس نے سجدہ کرنے سے👇
6
99
267
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
4 years
نماز تہجد کا عادی بننے کا سہل ترین نسخہ۔۔۔ حکیم الامت حضرت تھانوی رح فرماتے ہیں کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ تہجد کی نماز کا عادی بنا دیتے ہیں وہ تو اللہ کے فضل سے اس وقت کی برکات حاصل کر لیتے ہیں لیکن ہم میں سے بہت سے کمزور لوگ وہ بھی ہیں جو اس نماز کے عادی نہیں ہیں اور رات کے وقت👇🏻
12
82
272
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
تہجد میں جو مانگو گے ملے گا ۔۔ حدیث کی رُو سے ہر رات انسان کی گدی پر شیطان تین گرہیں لگاتا ہے، جو شخص تہجد کی نماز کے لئے بیدار ہوکر اللہ کا نام لیتا ہے، پھر وضو کرتا ہے اور پھر دو رکعات ادا کرتا ہے تو اس کی تینوں گرہیں کھل جاتی ہیں اور اس کی طبیعت نہایت ہشاش بشاش رہتی ہے ۔۔ 👇🏻
3
50
272
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
سعودی حج و عمرہ منسٹری نے یہ تصویر جاری کی ہے کہ جو ہاتھ پہلے گڑگڑاتے ہوئے دعا کے لئے اُٹھتے تھے وہ ہاتھ اب فقط تصاویر ، سیلفی اور ویڈیو کالز کے لئے اٹھ رہے ہیں۔۔اور رونے گڑگڑانے والے لوگ کافی تیزی سے گھٹ رہے ہیں!! حج یا عمرہ زندگی میں پائیدار دینی انقلاب کا ذریعہ ہونا چاہئیے۔۔!
Tweet media one
16
121
268
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
10 months
شیطان سے حفاظت کا طریقہ عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ ”لا الہ الا اللہ“ اور ”استغفر اللہ“ سے شیطان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے، کیونکہ شیطان نے ایمان کو نقصان پہنچایا ، اس کی تلافی ”لا الہ الا اللہ“ سے ہوگئی۔ پھر اس نے اعمال کو نقصان پہنچایا،👇🏻
5
75
269
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
“اللَّهُمَّ ضَعْ فِي أَرْضِنَا بَرَكَتَهَا وَ زِينَتَهَا وَ سَكَنَهَا، ولاتَحرِمنی برکةَ ما أعْطَيتنی، ولا تَفْتِنّی فِیما اَحْرَمْتَنی”۔ دعا کو معمولی چیز نہیں سمجھنا چاہئیے، یاد رکھنا چاہئیے کہ اس کائنات میں اللہ تعالی کے حکم کے بغیر ایک پتہ بھی حرکت نہیں کرسکتا ۔۔ لہذا حالات👇🏻
5
62
263
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
11 months
تنہائی میں اپنی ذات سے پردہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : جو شخص اللہ اور روز قیامت پر یقین رکھتا ہو وہ حمام (غسل خانہ) میں بے لنگی باندھے نہ جائے۔ (ترمذی) روایت میں ہے کہ یا رسول اللہ ﷺ ہم کس موقع پر بدن چھپائیں اور کس موقع پر ویسے ہی چھوڑ دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ سب👇🏻
4
54
269
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
AlhamduliAllah
Tweet media one
11
74
262
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
مارتی ہے، اور آگ کی حرارت (یعنی جہنم کی آگ اور بخار ) کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ (سنن الترمذی، ابواب الطب) (تسلی کی باتیں، ص: 48) حضرت مولانا مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم
2
44
252
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
زبردست ماشاء اللہ 💯👍
@Baitussalam_Org
Baitussalam Welfare Trust
1 year
Baitussalam #Educational System Students after the huge victory at NERC’23 - the largest robotics competition of Pakistan. #alhamdulillah #education
38
437
1K
2
56
241
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
آپ ﷺ نے فرمایا چلو ہم ان میں صلح کرائیں گے۔ (صحیح بخاری: 2693)
0
40
243
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
گناہ کر کے پریشان ہونا اچھی علامت ہے جس شخص کو اپنے گناہوں پر پریشانی اور ندامت نہ ہو تو سمجھ لو کہ یہ شخص اللہ کی نافرمانی اور عذاب میں مبتلا ہے، جیسا کہ ابلیس کو آج تک شرمندگی نہیں ہے، لہذا گناہوں پر پریشان ہونا یہ اچھی علامت ہے، کہ کبھی نہ کبھی سچی توبہ کی توفیق ہوجائے گی۔
3
62
243
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
دل دکھانے والی بات ہے۔ نوٹ: دعوت کا ایک بہت خوبصورت انداز ہے کہ مسلمان محض ردعمل کا شکار نہیں ہوتے بلکہ ہر موقع پر اپنی دعوت کردار کے ذریعے پیش کرتے ہیں۔ (منقول)
0
25
228
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
ابن وہب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں تھے، مجلس میں سنت کا ذکر آیا تو امام مالک نے فرمایا: “سنتِ نبوی ﷺ، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی مانند ہے جو اس میں سوار ہوا بچ گیا اور جو اس سے علیحدہ رہا وہ غرق ہوا”۔ ﴿ملفوظات امام مالک صفحہ:۱۷﴾
10
56
238
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
4 years
اس بلاء و وباء کے وقت میں خصوصی طور پر فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کا اہتمام فرمائیں اور دیگر احباب کو بھی ترغیب دیں۔ حدیث پاک میں ہے کہ "جس نے صبح کی نماز پڑھ لی وہ اللہ کی حفاظت میں آگیا"۔ (ابنِ ماجہ،ترمذی) استادِ محترم مفتی محمود اشرف عثمانی
4
48
239
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
4 years
والدِ ماجِد کی وفات پر۔۔حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ تعالی نے اِن اشعار میں اپنے والدِ گرامی حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ، بانی جامعہ دارالعلوم کراچی، کی وفات پر گہرے جذبات واحساسات کا اظہار فرمایا ہے، اس کلام میں بڑی نصیحت کا سامان ہے۔ منتخب قطعات👇
15
52
236
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
روزانہ کتنا درود شریف پڑھنا چاہئیے؟ بکثرت درود شریف پڑھنے والے کی ساری فکر ختم اور اس کے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں آپ پر کثرت سے درود بھیجتا ہوں۔ آپ (دوسرے اوراد و وظائف کے مقابلے میں)👇🏻
12
61
237
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
حضرت مولانا عبد الستار صاحب دامت برکاتہم کی شب و روز محنت کے ثمرات ماشاء اللہ۔۔ دین اور دنیا کا حسین امتزاج ان بچوں کے روپ دیکھا جاسکتا ہے ۔۔ 💯👍👍 NERC 2023 PODCAST Baitussalam Educational System as they explore this year's amazing competition at NUST EME College! #Baitussalam
4
95
230
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
افغان بھائیوں نے وقت کے فرعون کو شکستِ فاش دیکر امت کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔انہوں نے میدانِ کارزار میں ناقابلِ فراموش جانی و مالی قربانی دیکر یہ فتح حاصل کی ہے۔ یہ وقت رجوع الی اللہ کا ہے، اللہ کا جتنا شکر ادا کرسکیں کریں، اور کوئی بڑا بول نہ بولیں،مسلمان فاتحین کی سنت یہی ہے۔
10
45
226
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
”زِنا” حضرت آدم علیہ السلام کی شریعت سے لیکر آج تک تمام شریعتوں میں حرام رہا ہے، کسی آسمانی شریعت میں اس کی کبھی اجازت نہیں دی گئی ۔۔ اِس کی شروعات نظروں سے ہوتی ہے، جس کو حدیث میں آنکھ کا زنا کہا گیا ۔۔ سورۃ النور میں اسی لئے الله نے مردوں اور عورتوں دونوں کو اوّلاً اپنی👇🏻
5
61
234
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
11 months
ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیوں نہیں کررہا !؟؟ عوام اپنے جذبات اپنی حکومتوں تک پہنچائیں ۔۔ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم
16
119
227
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
یہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے مایوسی کے اس دور میں امت کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اللہ ان کا حامی و ناصر ہو ۔
Tweet media one
10
47
232
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
4 years
قرآن کریم کے مطابق تین نعمتیں دُنیا میں سُکون کا باعث ہیں: ۱۔ بیوی ۲۔ گھر ۳۔رات کا وقت قرآن مجید پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ تین چیزیں باعث سکون ہوتی ہیں۔ 1. بیوی خاوند کے لئے سکون کا باعث ہوتی ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں فرمایا: "أن خلق لكم من أنفسكم ازواجا لتسکنوا👇
7
67
229
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
11 months
سفر کو مبارک بنانے اور اُسے خوشحال بنانے کے لئے اس سنت پر عمل کیجئے۔۔ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ : کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جب سفر میں جاؤ تو وہاں تم اپنے سب رفقاء سے زیادہ خوشحال بامراد رہو اور تمہارا سامان زیادہ ہوجائے؟ انہوں نے👇🏻
3
61
237
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
بیماری پر صبر کرنے والا صد یقین (اولیاء اللہ) میں شمار ہوگا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ لوح محفوظ میں جو چیز سب سے پہلے لکھی گئی ہے وہ یہ ہے: جو بندہ میرے فیصلہ اور تقدیر کا فرمانبردار رہا اور میرے حکم پر راضی رہا اور میری بھیجی ہوئی بَلا پر صبر کیا تو👇🏻
3
38
226
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
تریسٹھ63 برس کی عمر میں بھی آں حضرت ﷺ کی داڑھی مبارک اور سر کے بال سیاہ تھے۔ اور وفات کے وقت تک داڑھی اور سَر کے مِلا کر کُل سترہ بال سفید تھے باقی سب سیاہ تھے۔ (نَشرُ الطِّیب فی ذِکرِ الحَبِیب ﷺ)
7
41
235
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
1 year
حرمین شریفین سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں موجود اللہ کے محبوب اور نیک بندوں کی دعاؤں کے باوجود عالَمِ اسلام کے حالات بہتر کیوں نہیں ہورہے!؟ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک صاحب نے سوال کیا کہ امت کے اللہ والوں کی دعاؤں سے امت کا حال کیوں نہیں بدلتا،👇🏻
7
57
215
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
Tweet media one
11
91
220
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمہ اللہ ”میں بقسم کہتا ہوں مجھے آخرت کے درجوں کا وسوسہ بھی کبھی نہیں ہوتا ، بلکہ صرف تمنا یہ ہے کہ جنت میں جگہ مل جائے ، چاہے جنتیوں کی جوتیوں ہی میں ہو ، اور یہ تمنا بطور استحقاق کے نہیں ، بلکہ اس وجہ سے ہے کہ عذاب کا تحمل نہیں “۔
8
54
220
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
ہمارے ہردل عزیز ، استاد محترم، استاذ الحدیث ومفتی جامعہ دارالعلوم کراچی، جناب حضرت مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ اس دارِ فانی سے رحلت فرماگئے ہیں، اللہ تعالی حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے اور بِلا حساب وکتاب جنت الفردوس میں داخل فرمائے آمین
48
28
205
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
3 years
الحمد للّٰہ ! دینی مدارس میں تعلیمی سال بخیر وعافیت اختتام پزیر ہے ۔۔ ہر طرف اس حدیث مبارک کی گونج ہے: “دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بہت ہلکے ہیں مگر میزانِ عمل میں بہت بھاری ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ہیں، اور وہ کلمے یہ ہیں: “سبحان اللہ وبحمدہٖ سبحان اللہ العظیم”۔
4
44
212
@MSalmanSukkurvi
Dr Salman Sukkurvi
2 years
گناہوں کے سائیڈ افیکٹس ضرور ظاہر ہوتے ہیں ۔۔ مصیبت سے بچنے کا واحد راستہ جلد اپنی اصلاح کرلینا ہے ۔۔ اللہ پاک توفیق عطا فرمائیں آمین بندہ جب عمل میں کوتاہی کرتا ہے تو اللہ اسکو فکر میں مبتلا کردیتا ہے، اہل و عیال کی فکر میں، بیوی بچوں کی تکلیف میں، معیشت کے اندر منافع کی👇🏻
3
44
225