آپ کا رب آپ سے بہت محبت کرتا ہے ۔
آزمائش کے ساتھ آسانی پہلے ہی لکھ دی گئی ہے ، یقین رکھیے اس پر جو مشکلوں میں ڈال سکتا ہے، وہ نکال بھی سکتا ہے۔
جو کام آپ کے بس میں نہیں وہ اسی کے اختیار میں ہے۔ ♥️
کہتے ہیں کہ :
"وفاداری یہ نہیں کہ آپ کو بے وفائی کرنے کا موقع نہ ملے، بلکہ وفاداری یہ ہے کہ آپ کو 101 مواقع ملیں بے وفائی کرنے کے اور آپ وہ موقع ضائع کر دو" ♥️
خلیل جبران لکھتے ہیں۔۔۔!!
"تمام نقصانات قابلِ تلافی ہیں، ہر دکھ کا مداوا ہو سکتا ہے ،مگر آپ کی زندگی کے وہ ماہ و سال جو دوسروں کو خوش کرنے میں ضائع ہو گئے ہیں ان کا ازالہ ناممکن ہے!!"
اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے
"جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ اکیلے ہی ٹھیک ہیں، کوئی ضد نہیں رہتی، کوئی خواہش نہیں رہتی،کسی کا ساتھ نہیں چاہیئے ہوتا، بس پھر ہم سب نصیب پر چھوڑ کر جینے لگتے ہیں" 🥀🖤