صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ Profile Banner
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ Profile
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ

@HadeesNabawi

118,048
Followers
31
Following
3,394
Media
8,078
Statuses

جس نے رسولؐ کی اطاعت کی، اُس نے الله کی اطاعت کی (النساء 4:80). بہترین کلام الله کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ﷺ کا طریقہ ہے (بخاری 7277؛ مسلم 2005).

Joined June 2020
Don't wanna be here? Send us removal request.
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جنت میں کچھ ایسے لوگوں کو داخل کیا جائے گا جن کے دل (نرمی، نزاکت اور الله پر توکل میں) پرندوں کے دلوں کی طرح ہوں گے. مسلم 7162 (مسند احمد 13318؛ مشکوٰۃ 5625)
37
897
6K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: بیشک الله نے تمہارے نبی ﷺ کی زبان سے نماز فرض کی.. مسافر پر دو رکعتیں (قصر)، مقیم پر چار اور (جنگ کے) خوف کے عالم میں (امام کی اقتداء میں) ایک رکعت (اور اقتدا کے بغیر ایک رکعت). مسلم 1575، 1576 (نسائی 457، 1442، 1533؛ ماجہ 1072؛ ابوداؤد 1247)
Tweet media one
29
706
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت حسن بن علی ؓ فرماتے ہیں، میں نے رسول الله ﷺ سے یاد کیا: اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈالے اور اسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے. سچائی دل کو مطمئن کرتی ہے، اور جھوٹ دل کو بے قرار کرتا اور شک میں مبتلا کرتا ہے. ترمذی 2518 (نسائی 5714؛ مسند احمد 3480؛ مشکوٰۃ 2773)
Tweet media one
29
832
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: تمہارا رب اپنے اس بندے سے بہت خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے: "میرے رب! میرے گناہ معاف کر دے." رب تعالیٰ فرماتا ہے: "وہ جانتا ہے کہ میرے سوا کوئی اور گناہ معاف نہیں کرتا." مشکوٰۃ 2434 (ترمذی 3446؛ ابوداؤد 2602)
40
975
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: دمچی (ریڑھ) کی ہڈی کے آخری سرے کے سوا، پورے ابن آدم (کے جسم) کو مٹی کھالے گی. اِسی سے انسان پیدا کیا گیا اور اِسی سے پھر اکھٹا کیا جائے گا. مسلم 7415، 7416 (بخاری 4814، 4935؛ ابوداؤد 4743؛ نسائی 2079؛ ابن ماجہ 4266؛ مشکوٰۃ 5521)
Tweet media one
40
676
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس نے کہا: "میں الله کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر، اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوں" تو جنت اس کے لئے واجب ہوگئی. ابوداؤد 1529 (السلسلة الصحيحة 2968)
49
885
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جب الله تم میں سے کسی کو مال عطا کرے، تو اسے چاہیئے کہ وہ پہلے اپنی ذات اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرے. مشکوٰۃ المصابيح 3343 (مسلم 4711)
33
838
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
جس نے جمعہ کے روز غسل کیا اور خوب اچھی طرح کیا اور جلدی آیا اور (خطبہ میں) اول وقت پہنچا، پیدل چل کے آیا اور سوار نہ ہوا، امام سے قریب ہوکر بیٹھا اور غور سے سنا اور لغو سے بچا، تو اس کےلئے ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور قیام کے عمل کا ثواب ہے. ابوداؤد 345 (ترمذی 496؛ نسائی 1385)
Tweet media one
27
687
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت عمر ؓ آپ ﷺ سے ملنے آئے اور آپ کے پہلو پر چٹائی کے نشان دیکھے تو رو پڑے، کہا: اے الله کے رسول! کسریٰ اور قیصر دونوں (کفر کے باوجود) ناز و نعمت میں ہیں اور آپ تو الله کے رسول ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں پسند نہیں کہ ان کیلئے (صرف) دنیا ہو اور تمہارے لئے آخرت ہو؟ مسلم 3692
Tweet media one
33
695
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: شہید پانچ قسم کے ہوتے ہیں: طاعون میں ہلاک ہونے والا، پیٹ کی بیماری میں ہلاک ہونے والا، ڈوب کر مرنے والا، دب کر مر جانے والا، اور الله کے راستے میں شہادت پانے والا. بخاری 2829 (بخاری 720؛ مسلم 4940، 4941؛ ماجہ 2804؛ ترمذی 1063؛ مشکوٰۃ 1546، 3811)
Tweet media one
27
718
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں: رسول الله ﷺ نے فرمایا: "لوگوں میں کچھ الله والے ہوتے ہیں." انہوں نے کہا: یا رسول الله! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: " وہ اہلِ قرآن ہیں، وہی الله والے اور اس کے خاص لوگ ہیں." (اہلِ قرآن: قرآن سیکھنے، سکھانے، عمل کرنے والے) ماجہ 215 (مسند احمد 8337)
Tweet media one
34
718
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت عبدالله بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں، رسول الله ﷺ نے فرمایا: اگر کوئی آدمی رکن (حجرہ اسود) اور مقام ابراہیم کے درمیان کھڑا ہوکر نماز پڑھتا ہو، اور روزہ دار ہو، پھر فوت ہوجائے، لیکن وہ محمد ﷺ کے "اہل بیت" سے بغض رکھتا ہو تو وہ دوزخی ہے! المستدرک للحاكم 4712
33
936
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: بخار کو برا نہ کہو، کیونکہ یہ آدم کی اولاد کے گناہوں کو اس طرح دور کرتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ (میل کچیل) کو دور کرتی ہے. مسلم 6570 (ابن ماجہ 3469؛ السلسلة الصحيحة 2347؛ مشکوٰۃ 1543)
31
692
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
ام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں: رسول الله ﷺ کی وفات ہوگئی اور ہم پانی اور کھجور ہی سے (اکثر دنوں میں) پیٹ بھرتے رہے. بخاری 5442
Tweet media one
25
670
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: "میں چاہتا ہوں کہ اپنے بھائیوں سے ملوں." صحابہ نے کہا: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپ ﷺ ‌نے فرمایا: "تم میرے صحابہ ہو، میرے بھائی وہ لوگ ہیں جو مجھ پر ایمان لائے لیکن مجھے دیکھا نہیں." السلسلة الصحيحة 3612 (مسند احمد 138)
Tweet media one
32
817
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حدیث قدسی: الله عزوجل نے فرمایا: "میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے وہ کچھ تیار کرکے جمع کر رکھا ہے جو: نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا، اور نہ کسی انسان کے دل میں ان (کے تصور) کا گزر ہوا. (یہ) ان (نعمتوں کے) علاوہ ہے جن کے بارے میں الله نے تمہیں مطلع کر دیا ہے." مسلم 7133
Tweet media one
31
784
5K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی ﷺ کو اس طرح کھل کر کبھی ہنستے نہیں دیکھا کہ آپ کے حلق کا کوا نظر آنے لگتا ہو، آپ صرف مسکراتے (تبسم فرماتے) تھے. بخاری 6092، 4828 (مسلم 2086؛ مشکوٰۃ 5814؛ ابوداؤد 5098)
Tweet media one
43
562
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت عبدالله بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں، رسول الله ﷺ نے فرمایا: لَمْ نَرَ لِلْمُتَحَابَّيْنِ مِثْلَ النِّكَاحِ آپس میں محبت رکھنے والوں کے لئے نکاح سے بہتر کوئی چیز نہیں دیکھی گئی. ماجہ 1847 (السلسلة الصحيحة 1970؛ مشکوٰۃ 3093)
Tweet media one
31
678
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیا: نبی کریم ﷺ اس قدر ٹھہر ٹھہر کر باتیں کرتے کہ اگر کوئی شخص (آپ ﷺ کے الفاظ) گن لینا چاہتا تو گن سکتا تھا. بخاری 3567
32
731
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ ہیں جو میرے بعد ہوں گے، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کر مجھے دیکھ لے. مسلم 7145 (مشکوٰۃ 6284)
48
767
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت علی بن ابی طالب ؓ فرماتے ہیں: دنیا گزر رہی ہے جبکہ آخرت آ رہی ہے، اور انسانوں میں دنیا و آخرت دونوں کے طلبگار ہیں. تم آخرت کے طلبگار بنو اور دنیا کے طلبگار نہ بنو، کیونکہ آج عمل (کا وقت) ہے اور حساب نہیں، جبکہ کل حساب ہوگا اور عمل نہیں ہوگا. مشکوٰۃ 5215 (بخاری 6417)
35
867
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے: رسول الله ﷺ کے پاس بچے لائے جاتے تو آپ ﷺ اُن کے لئے برکت کی دعا فرماتے، اور انہیں گُھٹی دیتے تھے. مسلم 5619، 662 (ابوداؤد 5106؛ مشکوٰۃ المصابيح 4150)
28
621
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: الله کی قسم! آخرت کے مقابلے میں دنیا کی حیثیت اس سے زیادہ نہیں جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنی ایک انگلی سمندر میں ڈبوئے، اور پھر دیکھے کہ وہ انگلی سمندر کا کتنا پانی اپنے ساتھ لائی ہے. مسلم 7197 (ترمذی 2323؛ ماجہ 4108؛ مسند احمد 10083؛ مشکوٰۃ 5156)
27
796
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس نے کہا (دعا کی): "أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ"، تو اُس کی مغفرت کردی جاتی ہے، اگرچہ وہ میدان جہاد سے بھی بھاگ گیا ہو. ابوداؤد 1517 (ترمذی 3577؛ مشکوٰۃ 2353)
34
809
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
قالَ ﷺ: میں اس شخص کیلئے جنت کے اندر ایک گھر کا ضامن ہوں جو "لڑائی جھگڑا" ترک کر دے اگرچہ وہ حق پر ہو؛ اورجنت کے بیچوں بیچ ایک گھر کا اس شخص کیلئے جو "جھوٹ" بولنا چھوڑ دے اگرچہ وہ ہنسی مذاق ہی میں ہو؛ اور جنت کی بلندی میں ایک گھر کا اس شخص کیلئے جو "خوش اخلاق" ہو. ابوداؤد 4800
26
870
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
عبدالله بن مسعود ؓ نے کہا: میں نے آپﷺ سے پوچھا کہ دین کے کاموں میں کونسا عمل افضل ہے؟ آپﷺ نے فرمایا "وقت پر نماز پڑھنا"، میں نے پوچھا اسکے بعد؟ آپﷺ نے فرمایا "والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا"، میں نے پوچھا اور اسکے بعد؟ آپﷺ نے فرمایا "الله کے راستے میں جہاد کرنا." بخاری 2782
27
744
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
قالَ ﷺ: "تم ضرور ان لوگوں کے طریقوں پر بالشت بر بالشت اور ہاتھ بر ہاتھ چلتے جاؤگے جو تم سے پہلے تھے، حتی کہ اگر وہ سانڈے کے بل میں گھسے تو تم بھی ان کے پیچھے گھسو گے!" پوچھا گیا: الله کے رسول! کیا یہود اور نصاریٰ (کے پیچھے)؟ آپ نے فرمایا: "تو اور کن کے؟" مسلم 6781 (بخاری 3456)
Tweet media one
20
497
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: خیرات کو مت روکو! ورنہ تمہارا رزق بھی روک دیا جائے گا. بخاری 1433 (ترمذی 1960؛ ابوداؤد 1699؛ نسائی 2552)
25
725
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ کوئی انسان پرواہ نہیں کرے گا کہ جو اس نے حاصل کیا (کمایا) ہے وہ حلال سے ہے یا حرام سے ہے. بخاری 2059 (بخاری 2083؛ نسائی 4459؛ مشکوٰۃ 2761)
44
738
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو بات کرتے وقت جھوٹ بولتا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے.. تو اس کے لئے ہلاکت ہے، اس کے لئے ہلاکت ہے! مشکوٰۃ المصابيح 4834 (ترمذی 2315؛ ابوداؤد 4990؛ مسند احمد 9913)
Tweet media one
28
618
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: میں قیامت کے دن (تمام) اولاد آدم کا سردار ہوں گا، پہلا شخص ہوں گا جس کی قبر کھلے گی، سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں گا، اور سب سے پہلا ہوں گا جس کی شفاعت قبول ہوگی. مسلم 5940 (ابوداؤد 4673؛ ابن ماجہ 4308؛ ترمذی 3615؛ مشکوٰۃ 5741)
Tweet media one
66
774
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
Tweet media one
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
Tweet media one
2
212
1K
16
615
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: الله تعالیٰ نے ایک آدمی کو اس بنا پر جنت میں داخل کر دیا کہ وہ خریدتے، بیچتے، ادا کرتے، اور طلب کرتے وقت نرم رویہ رکھتا تھا. نسائی 4700 (مسند احمد 5790، 6017؛ ابن ماجہ 2202)
25
647
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: لَا تَتَّخِذُوا الضَّيْعَةَ فَتَرْغَبُوا فِي الدُّنْيَا جائیداد (جاگیر) مت بناؤ! کہ اس کی وجہ سے تمہیں دنیا کی رغبت ہوجائے گی. ترمذی 2328 (مشکوٰۃ 5178؛ مسند احمد 9808)
23
682
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
رسول الله ﷺ نے فرمایا: دو چیزیں ہیں جنہیں انسان ناپسند کرتا ہے: انسان موت کو ناپسند کرتا ہے حالانکہ موت مومنوں کے لئے فتنے سے بہتر ہے، اور وہ قلّتِ مال کو ناپسند کرتا ہے جبکہ قلّتِ مال کا حساب کم ہے. مشکوٰۃ المصابيح 5251 (مسند احمد 9306؛ السلسلة الصحيحة 1192)
Tweet media one
35
727
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ بیان کرتے ہیں: مدینہ میں رات کے وقت ایک گھر اہل خانہ سمیت جل گیا، جب رسول الله ﷺ کو ان کا حال سنایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: "یہ آگ تمہاری دشمن ہے، اس لئے جب سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو." مسلم 5258 (بخاری 6294؛ ابن ماجہ 3770؛ مسند احمد 5517؛ مشکوٰۃ 4301)
Tweet media one
25
578
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول اللهﷺ سے پوچھا گیا اس سبب کے متعلق جو انسانوں کو بکثرت جنت میں داخل کرے گا، آپﷺ نے فرمایا: "الله کا تقویٰ اور اچھے اخلاق." پھر پوچھا گیا اس سبب کے متعلق جو انسانوں کو بکثرت جہنم میں داخل کرے گا، فرمایا: "منہ اور شرمگاہ." ترمذی 2004 (ماجہ 4246؛ مسند احمد 9557؛ مشکوٰۃ 4832)
Tweet media one
21
591
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: حسن اور حسین (رضی الله عنہما) جنتی جوانوں کے سردار ہیں، اور ان کے والد ان دونوں سے افضل ہیں. المستدرک للحاكم 4779
23
607
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں: رسول الله ﷺ شعبان کی گنتی کا دیگر مہینوں کی نسبت زیادہ اہتمام کیا کرتے تھے، پھر آپ رمضان کا چاند نظر آنے پر روزہ رکھتے. اگر (شعبان کی انتیس تاریخ کو) مطلع ابر آلود ہوتا تو آپ تیس دن کی گنتی فرماتے، پھر روزہ رکھتے. مشکوٰۃ المصابيح 1980 (ابوداؤد 2325)
Tweet media one
15
496
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: بیشک نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے اس کو زینت بخش دیتی ہے، اور جس چیز سے بھی نرمی نکال دی جاتی ہے اسے عیب دار بنا دیتی ہے. مسلم 6602 (ابوداؤد 2478، 4808؛ مسند احمد 8282؛ مشکوٰۃ 5068)
23
681
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی. ابوداؤد 521 (ترمذی 212، 3595؛ مسند احمد 1263؛ مشکوٰۃ 671)
Tweet media one
24
555
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب ڈھونڈتا ہے، الله تعالیٰ اُس کے عیب ڈھونڈتا ہے. اور الله تعالیٰ جس کے عیب ڈھونڈتا ہے اُسے رسوا و ذلیل کر دیتا ہے، اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو. ترمذی 2032 (مشکوٰۃ المصابيح 5044؛ مسند احمد 9794؛ ابوداؤد 4880)
20
753
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں: رسول الله ﷺ نے سونے چاندی کے برتن میں کھانے پینے، ریشم اور دیباج (ریشم کی ایک قسم) پہننے، اور اس پر بیٹھنے سے ہمیں منع فرمایا ہے. مشکوٰۃ المصابيح 4321 (بخاری 5837)
26
605
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت ابو امامہ ؓ بیان کرتے ہیں: رسول الله ﷺ نے فرمایا: "جو بندہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لے، وہ مرتے ہی جنت میں داخل ہوگا." [آیت الکرسی: سورۃ البقرة 2:255] سنن الکبریٰ للنسائی 9928
23
635
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
3 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: میں نماز شروع کر دیتا ہوں، ارادہ یہ ہوتا ہے کہ نماز طویل کروں، لیکن بچے کے رونے کی آواز سن کر مختصر کر دیتا ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ماں کے دل پر بچے کے رونے سے کیسی چوٹ پڑتی ہے. بخاری 707، 709، 710 (مسلم 1056؛ ترمذی 376؛ ابن ماجہ 989؛ مشکوٰۃ 1130)
12
472
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جو شخص سچے دل سے الله سے شہادت مانگے، الله اسے شہداء کے مراتب تک پہنچا دیتا ہے، چاہے وہ اپنے بستر ہی پر کیوں نہ فوت ہو. مسلم 4930 (ابوداؤد 1520؛ ترمذی 1653؛ ماجہ 2797؛ نسائی 3164؛ مشکوٰۃ 3808)
Tweet media one
18
494
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: مومن کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی، نہ تھکاوٹ، نہ بیماری، نہ غم، حتیٰ کہ کوئی فکر بھی جو اسے فکر مند کر دے.. مگر اس کے بدلے اس کے گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے! مسلم 6568 (ترمذی 966)
28
711
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: کوئی آدمی ا��نے ہاتھ کی کمائی سے زیادہ پاکیزہ (طیب) روزی حاصل نہیں کرسکتا. اور آدمی اپنی ذات پر، اپنی بیوی پر، اپنی اولاد پر، اور اپنے خادم پر جو کچھ بھی خرچ کرتا ہے وہ صدقہ ہوتا ہے. ابن ماجہ 2138
25
672
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جس نے صبح کی، اس حال میں کہ وہ اپنے گھر یا قوم میں امن سے ہو اور جسمانی لحاظ سے بالکل تندرست ہو اور دن بھر کی روزی اس کے پاس موجود ہو، تو گویا اسے پوری دنیا جمع کرکے دے دی گئی. ترمذی 2346 (ابن ماجہ 4141؛ مشکوٰۃ المصابيح 5191)
Tweet media one
37
597
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: "کیا میں تم کو مستعار (ادھار مانگے ہوئے) بکرے کے بارے میں نہ بتاؤں؟" صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں، اے الله کے رسول! تو آپ ﷺ نے فرمایا: "وہ حلالہ کرنے والا ہے، الله نے حلالہ کرنے والے اور حلالہ کرانے والے (دونوں) پر لعنت کی ہے." ابن ماجہ 1936 (المستدرک 2805)
Tweet media one
28
484
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت ابوہریرہ ؓ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: روز قیامت میری شفاعت کے لحاظ سے سب سے زیادہ سعادت مند شخص وہ ہوگا جس نے خلوص دل سے (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ) "الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں" پڑھا ہوگا. مشکوٰۃ المصابيح 5574 (بخاری 99، 6570)
Tweet media one
24
717
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں آئی تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ "پھر آنا.." اُس نے کہا اگر میں آؤں اور آپ ﷺ کو نہ پاؤں تو؟ گویا وہ وفات کی طرف اشارہ کر رہی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا کہ "اگر تم مجھے نہ پا سکو تو ابوبکر ؓ کے پاس چلی آنا." بخاری 3659 (مسلم 6179؛ ترمذی 3676؛ مشکوٰۃ 6022)
27
591
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
Tweet media one
32
636
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس شخص کے دنیا میں دو رخ ہوں گے (دوغلا ہوگا)، قیامت کے دن اس کے لئے آگ کی دو زبانیں ہوں گی. ابوداؤد 4873
17
734
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: الله تعالیٰ کے نزدیک کسی مومن کا ناحق قتل، ساری دنیا کے زوال اور تباہی سے کہیں بڑھ کر ہے! ماجہ 2619 (نسائی 3991، 3994)
29
651
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
24 days
Tweet media one
40
940
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
رسول الله ﷺ نے فرمایا: اگر تم میں سے جب کوئی اذان (فجر) سنے اور (کھانے پینے کا) برتن اس کے ہاتھ میں ہو، تو اسے رکھے نہیں حتیٰ کہ اپنی ضرورت پوری کر لے. ابوداؤد 2350 (المستدرک للحاكم 1552؛ السلسلة الصحيحة 2209؛ مسند احمد 1314؛ مشکوٰۃ المصابيح 1988)
Tweet media one
25
641
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کہتے ہیں: خیبر کے دن میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: "اب میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو الله اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہے، اور الله اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں." پھر حضرت علی ؓ کو لایا گیا اور آپ ﷺ نے جھنڈا انھیں عطا فرمایا. مسلم 6220
29
729
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ ‌نے فرمایا: بیشک ایمان تمہارے دل میں اس طرح خراب ہوتا رہتا ہے جس طرح پرانا كپڑا بوسیدہ ہوجاتا ہے. اس لئے الله سے دعا كرو كہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان كی تجدید كرتا رہے. المستدرک للحاكم 5 (السلسلة الصحيحة 988، 2814)
40
639
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول اللهﷺ نے فرمایا: رحم کرو، تم پر رحم کیا جائے گا. معاف کرو، الله تمہیں معاف کرے گا. اور سنی ان سنی کرنے والوں کے لئے ہلاکت ہے. اور ڈٹ جانے والوں کے لئے ہلاکت ہے، جو اپنے گناہ پر ڈٹ جاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں. السلسلة الصحيحة 26 (مسند احمد 9216؛ الادب المفرد للبخاری 380)
Tweet media one
12
581
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
قالَ ﷺ: ابن آدم کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے، نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک (بڑھائی جاتی ہے). الله فرماتا ہے: سوائے روزے کے، کہ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا. وہ میری خاطر اپنی خواہش اور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے. مسلم 2707 (ماجہ 3823؛ ترمذی 764؛ نسائی 2217؛ مشکوٰۃ 1959)
Tweet media one
18
689
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
نبی ﷺ نے فرمایا: ریشم و دیباچ نہ پہنو، اور نہ سونے چاندی کے برتن میں کچھ پیو اور نہ ان کی پلیٹوں میں کچھ کھاؤ. کیونکہ یہ چیزیں ان (کفار کے لئے) دنیا میں ہیں اور ہمارے لئے آخرت میں ہیں. بخاری 5426 (مسلم 5394، 5400؛ ترمذی 1878؛ نسائی 5303؛ ابوداؤد 3723؛ ماجہ 2414؛ مشکوٰۃ 4272)
35
650
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
رسول الله ﷺ نے فرمایا: حجر اسود جنت سے نازل ہوا تھا تو وہ دودھ سے زیادہ سفید تھا، لیکن اولادِ آدم کی خطاؤں نے اسے سیاہ کر دیا. ترمذی 877 (مشکوٰۃ 2577؛ مسند احمد 4341؛ السلسلة الصحيحة 3202؛ نسائی 2938)
Tweet media one
32
634
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے آدھی رات کا قیام کیا، اور جس نےصبح کی نماز (بھی) جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی. مسلم 1491 (مشکوٰۃ المصابيح 630؛ ترمذی 221؛ ابوداؤد 555)
29
728
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: "تم (اجنبی) عورتوں کے ہاں جانے سے بچو." انصار میں سے ایک شخص نے کہا: الله کے رسول! دیور / جیٹھ کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "دیور / جیٹھ تو موت (ہلاکت) ہے!" مسلم 5674 (بخاری 5232؛ ترمذی 1171؛ مسند احمد 6671؛ مشکوٰۃ 3102)
20
687
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اس کو عیب دار بنا دے گی، اور حیاء جس چیز میں ہو اس کو خوبصورت بنا دے گی. ابن ماجہ 4185 (ترمذی 1974)
27
621
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: فجر کی دو (سنت) رکعتیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے، اس سے بہتر ہیں. مسلم 1688، 1689 (ترمذی 416؛ نسائی 1760؛ مشکوٰۃ 1164؛ مسند احمد 2091؛ المستدرک للحاكم 1151)
30
707
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
قالَ ﷺ: جنت میں جو بھی داخل ہوگا اسے اس کا جہنم کا ٹھکانا بھی دکھایا جائیگا کہ اگر نافرمانی کی ہوتی، تاکہ وہ اور زیادہ شکر کرے. اور جو بھی جہنم میں داخل ہوگا اسے اس کا جنت کا ٹھکانا بھی دکھایا جائیگا کہ اگر اچھے عمل کئے ہوتے، تاکہ اسکے لئے حسرت و افسوس کا باعث ہو. بخاری 6569
14
653
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس نے میرے صحابہ کو گالی دی اس پر الله، فرشتوں، اور تمام لوگوں کی لعنت ہو. السلسلة الصحيحة 3585
20
654
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
قالَ ﷺ: ولیمہ کا وہ کھانا بدترین کھانا ہے جس کی طرف صرف مالداروں کو مدعو جائے اور محتاجوں (مساکین، فقراء) کو نہ کھلایا جائے. اور جس نے ولیمہ کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا، اس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی! بخاری 5177 (مسلم 3521؛ ماجہ 1913؛ مشکوٰۃ 3218؛ مسند احمد 7044)
21
677
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کرا دے، تو اس کو روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا، اور اُس (روزہ دار) کے ثواب میں سے کوئی کمی نہیں ہوگی. ماجہ 1746 (ترمذی 807؛ مسند احمد 3719)
Tweet media one
28
535
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: بیشک الله تعالیٰ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے وسوسوں کو معاف کر دیا ہے، جب تک وہ انہیں عمل یا زبان پر نہ لائیں. بخاری 2528، 6664 (مسلم 332، 331؛ ترمذی 1183؛ ابوداؤد 2209؛ نسائی 3463، 3464؛ ماجہ 2040؛ مشکوٰۃ المصابيح 63)
34
678
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: زیتون کا تیل سالن کے طور پر استعمال کرو، اور اسے (سر اور بدن پر) لگاؤ، یہ مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے. ماجہ 3319 (ترمذی 1851؛ مسند احمد 7366، 12774؛ مشکوٰۃ المصابيح 4221)
Tweet media one
25
652
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: الله نے مجھے سختی کرنے والا اور (لوگوں کو) مشکلات میں ڈالنے والا بنا کر نہیں بھیجا، بلکہ الله نے مجھے آسانی پیدا کرنے والا معلم (استاد، تعلیم دینے والا) بنا کر بھیجا ہے. مسلم 3690 (مسند احمد 8708؛ السلسلة الصحيحة 2014؛ مشکوٰۃ 3249)
38
656
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
7 months
Tweet media one
30
1K
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: مومن کی روح (وفات کے بعد) جنت کے درختوں میں ایک پرندہ ہے، حتیٰ کہ الله عزوجل قیامت کے دن اسے اس کے جسم میں واپس بھیج دے گا. نسائی 2075 (ابن ماجہ 4271؛ مشکوٰۃ 1632؛ مسند احمد 3036، 3030، 3031؛ السلسلة الصحيحة 1630)
39
663
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جب تم مریض یا مرنے والے کے پاس جاؤ تو اچھی (بھلائی کی) بات کہو، کیونکہ جو تم کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں. مسلم 2129 (ابوداؤد 3115؛ نسائی 1826؛ ترمذی 977؛ ابن ماجہ 1447؛ مشکوٰۃ 1617)
29
668
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: آدمی کے جھوٹا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات (تحقیق کے بغیر آگے) بیان کر دے. مسلم 7 (مسلم 11؛ ابوداؤد 4992؛ السلسلة الصحيحة 2483؛ المستدرک للحاكم 381، 382؛ مشکوٰۃ المصابيح 156)
22
598
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکہف پڑھتا ہے، تو اس کے لئے دو جمعوں کی درمیانی مدت کے لئے نور چمکتا رہتا ہے. مشکوٰۃ المصابيح 2175 (المستدرک للحاكم 3392)
Tweet media one
21
457
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے حضرت بلال ؓ کو حکم دیا، اور انہوں نے لوگوں میں اعلان کر دیا کہ: "مسلمان کے سوا جنت میں کوئی اور داخل نہیں ہوگا، اور بیشک الله اپنے دین کی خدمت و مدد کسی فاجر (گنہگار) شخص سے بھی کرا لیتا ہے." بخاری 3062، 6606 (مسلم 305؛ مشکوٰۃ 5892؛ مسند احمد 4847)
Tweet media one
22
613
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
قالَ ﷺ: جنت میں سو درجے ہیں، اور ہر دو درجہ کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے. درجہ کے اعتبار سے فردوس اعلیٰ جنت ہے، اسی سے جنت کی چاروں نہریں بہتی ہیں اور اسی کے اوپر عرش ہے. لہٰذا جب تم الله سے جنت مانگو تو فردوس مانگو. ترمذی 2531 (مشکوٰۃ 5617)
25
761
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت انس بن مالک‌ ؓ بیان کرتے ہیں: ایک بوڑھا آیا، وہ نبی اکرم ﷺ سے ملنا چاہتا تھا، لوگوں نے اسے راستہ دینے میں دیر کی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے." ترمذی 1919 (السلسلة الصحيحة 156)
22
678
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ، جیسے ابن مریم (عیسیٰ علیہم السلام) کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے. میں تو صرف الله کا بندہ ہوں، اس لئے یہی کہا کرو کہ میں الله کا بندہ اور اس کا رسول ہوں. بخاری 3445 (مسند احمد 11186؛ مشکوٰۃ 4897)
34
729
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت علی بن ابی طالب ؓ فرماتے ہیں: دنیا گزر رہی ہے جبکہ آخرت آ رہی ہے، اور انسانوں میں دنیا و آخرت دونوں کے طلبگار ہیں. تم آخرت کے طلبگار بنو اور دنیا کے طلبگار نہ بنو، کیونکہ آج عمل (کا وقت) ہے اور حساب نہیں، جبکہ کل حساب ہوگا اور عمل نہیں ہوگا. مشکوٰۃ 5215 (بخاری 6417)
26
782
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
نبی ﷺ نے فرمایا: ایک فرشتہ ہے جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا، اس نے اپنے رب سے اجازت طلب کی کہ وہ مجھے سلام کرے اور مجھے بشارت سنائے کہ: "فاطمہ ؓ اہل جنت کی خواتین کی سردار ہیں، اور حسن و حسین رضی الله عنہما اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں." مشکوٰۃ 6171 (ترمذی 3781)
Tweet media one
38
598
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: ہلاکت کا بھنور جس میں گرنے کے بعد پھر نکلنے کی امید نہیں ہے وہ ناحق خون کرنا ہے، جس کو الله تعالیٰ نے حرام کیا ہے. بخاری 6863
19
584
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: بیشک جب لوگ کسی ظلم یا برائی یا گناہ کو دیکھیں گے اور اسے روکیں گے نہیں، تو پھر قریب ہے کہ الله اُن سب کو اپنے عذاب کی لپیٹ میں لے لے (یعنی اس کا عذاب لوگوں پر عام کر دے). مشکوٰۃ 5142 (ترمذی 2168، 3057؛ ماجہ 4005؛ ابوداؤد 4338)
30
745
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جسے ہم کسی کام پر متعین کریں اور اسے اس پر تنخواہ بھی دیں، تو جو وہ اس سے مزید لے گا وہ خیانت ہوگی. ابوداؤد 2943 (مشکوٰۃ المصابيح 3748؛ المستدرک للحاكم 1472)
17
581
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: الله کی قسم! مجھے خود اپنے متعلق بھی معلوم نہیں کہ میرے ساتھ کیا معاملہ ہوگا، حالانکہ میں الله کا رسول ہوں. بخاری 1243 (بخاری 3929، 7018، 7003؛ مسند احمد 11840)
Tweet media one
29
574
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں: رسول الله ﷺ یہ دعا فرماتے تھے: اے الله! میں عاجز ہونے، سستی کاہلی، بزدلی، بڑھاپے، اور بخل سے تیری پناہ چاہتا ہوں؛ اور میں قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کی آزمائشوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں. مسلم 6873 (بخاری 2823، 6367، 4707؛ ابوداؤد 1540؛ نسائی 5454)
39
738
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت ہوئے بغیر وہ مہینہ گزر گیا. ترمذی 3545 (مشکوٰۃ المصابيح 927)
Tweet media one
19
554
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
عبدالله بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ: نبی کریم ﷺ کے زمانہ ہی میں جب ہمیں صحابہ کے درمیان انتخاب کے لئے کہا جاتا تو سب میں افضل اور بہتر ہم حضرت ابوبکر ؓ کو قرار دیتے، پھر حضرت عمر بن خطاب ؓ کو پھر حضرت عثمان بن عفان ؓ کو. بخاری 3655 (ابوداؤد 4628؛ مشکوٰۃ 6025)
28
575
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
Tweet media one
34
449
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
قالَ النبی ﷺ: تین قسم کے لوگوں سے الله تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ان کو پاک فرمائے گا، (ابومعاویہ نے کہا: اور نہ ان کی طرف دیکھے گا) اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا حکمران، اور تکبر کرنے والا عیال دار محتاج. مسلم 296 (مسند احمد 6645؛ مشکوٰۃ 5109)
Tweet media one
19
575
3K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس کے ساتھ الله بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، اسے کسی مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے. (تاکہ وہ صبر کرکے اجر پالے) بخاری 5645 (مشکوٰۃ المصابيح 1536)
21
607
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: الله تعالیٰ کے نزدیک کسی مومن کا ناحق قتل، ساری دنیا کے زوال اور تباہی سے کہیں بڑھ کر ہے! ماجہ 2619 (نسائی 3991، 3994)
30
683
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
1 year
رسول الله ﷺ نے فرمایا: میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اتارنے لگو. اور کسی آدمی کو اس کے باپ کے جرم میں یا اس کے بھائی کے جرم میں نہیں پکڑا جاسکتا. نسائی 4132 (بخاری 6868؛ مسلم 225؛ ابوداؤد 4686؛ ماجہ 3943)
Tweet media one
34
732
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، لہٰذا اس میں کثرت سے دعا کرو. مسلم 1083 (ابوداؤد 875؛ نسائی 1138؛ مسند احمد 1750؛ مشکوٰۃ 894)
12
584
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: حیاء اور ایمان دونوں باہم جڑے ہوئے ہیں، پس اگر ان میں سے کوئی ایک نکل جائے تو دوسرا بھی نکل جاتا ہے. المستدرک للحاكم 58
23
621
4K
@HadeesNabawi
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا: ہجرت ختم نہیں ہو سکتی، حتیٰ کہ توبہ منقطع ہو جائے. اور توبہ اس وقت تک منقطع نہیں ہوگی، حتیٰ کہ سورج مغرب سے طلوع ہو. ابوداؤد 2479 (مشکوٰۃ 2346؛ مسند احمد 10630)
Tweet media one
28
495
4K