Member National Assembly. Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development | Minister for Religious Affairs and Inter-faith Harmony
#PML
#NA
-64
یہ وہی شخص ہے جس کے گھر تحریک عدم اعتماد سے چند دن پہلے میرے ماموں جان اور آپ کے والد کئی گھنٹوں تک بیٹھا کرتے تھے اور اس بات پر اصرار کیا کرتے تھے کہ کسی طرح عمران خان سے جان چھوٹ جائے اور میں وزیراعلیٰ بن جاؤں۔ اس بات کے آپ خود بھی گواہ ہیں اور دنیا بھی جانتی ہے۔ اگر میں غلط
یہ وہ گندگی ہے جس نے لندن پلان بنایا تھا اور اداروں کو گمراہ کرنےکے لیے جھوٹ بولے۔ پی ٹی آئی کے ہر ووٹر اور سپورٹر کو یہ چہرہ یاد رکھنا چاہیے کیونکہ سارا ظلم ، زیادتی اور تشدد کا mastermind یہی ہے۔
اگر جسٹس فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت میں NA65 کا حوالہ دیا تو اس سے آپ یہ کیسے اخذ کرسکتی ہیں کہ میں نے میسج بھیجا؟
آپ نے یہ پروپیگنڈہ خبر شائع کی ہے تو لازم ہے کہ آپ نے ثبوت دیکھے ہونگے؟
آپ یہ ثبوت قوم کے ساتھ ساتھ مجھے بھی دکھا دیں۔
چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو وٹس ایپ میسیج کیا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کیطرف سے ترقیاتی فنڈز ملے ہیں۔ ذرائع کیمطابق چوہدری سالک نے ثبوت بھی وٹس ایپ کیے۔
سپریم کورٹ کیس میں آج وزیراعظم عمران خان نے جواب جمع کروایا تھا کہ فنڈز کی خبر غلط تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے رہائش گاہ آمد!
ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چو��ھری شافع حسین بھی شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر برائے قانون ملک احمد خان موجود تھے۔
کل اپنے ایک محترم کا (مزاج کے برعکس) خطاب سن کر بہت تعجب ہوا اور آج ایک آرٹیکل پڑھ کر ذہن نے کہا کہ ایسا کرارا تفصیلی ہر ایک بات کا ثبوت کے سا تھ جواب دوں کہ یہ لا جواب ہو جائے لیکن والدہ محترمہ نے صبر کی تلقین کی اور ایک حدیث کا حوالہ دیا “مَنْ صَمَتَ نَجَا"
چودھری پرویز الٰہی صاحب کی مسلم لیگ ق کو تحریک انصاف میں ضم کرنی کی خواہش انکی اپنی نہیں بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے. بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے ایک دفعہ اپنی ہی کہی ہوئی باتیں یاد کر لیں۔ جس شخص کو آج آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کی وجہ سے...
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین کی سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحب سے لندن میں محترمہ مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز کی موجودگی میں ملاقات ہوئی. ملاقات کے دوران میاں صاحب کی خیریت دریافت کی گئی اور چودھری شجاعت حسین کی طرف سے اہم پیغام...
وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ
جسے تو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے تو چاہے ذلیل کرتا ہے
یا اللّٰہ میری نصرت فرما ان پروپیگنڈہ کرنے والوں اور ان بہتان لگانے والوں کے مقابلے میں۔
چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سے نکالنے کی بات کر نا اپنی ذہنی حالت بتانے کے مترادف ہے چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کی بجائے اور فرد واحد کو نوازنے کی بجائے سیاسی شعور کے مطابق ملک و قوم کو بے راہ روی اور انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا
جس کا مفہوم تھا "جو خاموش رہا نجات پا گیا" ، اس کے بعد دل سے ایک ہی دعا نکلی ہے میرے اللہ ہمیں ریاکاری, مکاری, جھوٹ, تہمت اور سب سے بڑھ کر منافقت سے اپنی پناہ میں رکھ ۔ اور جو ہم پر تہمت لگائے ان کو ہمارے بار بار جواب دینے کی بجائے آ پ ہی حقیقت سب پر عیاں کر دے یا رب العالمین!
کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کر لیا ہے؟ اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کر لو۔ اس واقعے کے بارے میں مجھے تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹویٹ مجھے بھیجی۔
خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو، عوام حقیقت جانتی ہے۔ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں۔ ان کی ویڈیوز دیکھ کر دل
مخالفین کا الیکشن میں واضح شکست نظر آنے کے بعد پلان A یہ تھا کہ جب صرف 9 فیصد نتائج آئے تھے اس وقت واضح برتری دکھائی جائے اور پھر اس خبر کا رات بھر اور اگلے دن تک ڈھنڈورا پیٹا جائے۔کئی بار ان ٹی وی چینلز کو پوچھنے کے لیے فون کیا کہ یہ رزلٹ کہاں سے آ رہا ہے پر کوئی واضح جواب نہیں
محترمہ مریم نواز صاحبہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بطور وزیراعلیٰ ان کے سامنے بہت بڑے چیلنجز ہیں ۔ دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنی تمام تر توجہ عوامی فلاح اور صوبے کی خوشحالی پر مرکوز رکھیں گی۔ ایک خاتون ہونے کے ناطے انہیں خواتین کے تحفظ اور وراثت میں ان کے حصے کی
ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کرے گی اور احسن طریقےسے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ بطور سپیکر ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے لیے نامزد امیدوار میاں شہباز شریف صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ صاحب، ایاز صادق صاحب، عطا اللّٰہ تارڑ صاحب اور محترمہ شیزا خواجہ صاحبہ بھی موجود تھیں۔ گزشتہ الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وفاقی اور
چوہدری شجاعت حسین کی چوہدری پرویز الہٰی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی۔ملاقات کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے۔ملاقات میں سیاسی صورت حال پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ چوہدری پرویز الہی کی صحت کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین اور فیملی کو تشویش لاحق تھی۔ چوہدری شجاعت
خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاتون رکن اسمبلی پر جوتے اچھالنے کا عمل نہایت شرمناک ہے۔ اسمبلی میں موجود عوامی نمائندگان کی جانب اس طرح کی حرکات ایوان کی توقیر کے منافی ہیں۔ یہ عمل کرنے والوں کو چاہیے کہ نہ صرف اس خاتون بلکہ پوری قوم سے معافی مانگیں اور آئندہ اس طرح کے اقدامات سے گریز
Thank you for the kind words brother
@TararAttaullah
It is indeed with this mutual respect between our families on which we should look forward in working together for a better Pakistan.
Congratulations to
@ChSalikHussain
on being appointed Federal Minister. A very well deserved appointment. We are proud of you brother. Welcome to the team. My grandfather had a lot of respect for your grandfather and the legacies continue with mutual respect. All the best!!
"اور فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بےشک باطل کو مٹنا ہی تھا."
اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس پاک ذات نے ہمیں سرخرو کیا.
چودھری شجاعت حسین صاحب پارٹی کے پہلے بھی صدر تھے اور اب الیکشن کمیشن نے بھی مہر ثبت کر دی ہے.
خاندان کے اندر دراڑیں ڈالنے والوں کو اب سوچنا چاہیے۔ بھلا اسی میں ہے کہ سب مل جل کر پھر سے ایک خاندان بنیں۔ سیاست رواداری کا نام ہے اس کو ذاتی عناد نہیں بنانا چاہیے۔ اللہ نے آج بھی ہمیں سرخرو کیا ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ قائد چودھری شجاعت حسین کو ٹویٹر پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
درج ذیل ٹویٹر اکاؤنٹ والد محترم چودھری شجاعت حسین کا واحد ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں جن کا مسلم لیگ قائد سے کوئی تعلق نہیں۔
@ChaudhryShujatH
آج میں نے باقاعدہ طور پر ٹویٹر پر شمولیت اختیار کی ہے۔ آج سے پہلے میں اس پلیٹ فارم پر موجود نہیں تھا۔ سیاست کا تقاضہ تھا کہ میں بذات خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاؤں۔ یہ میرا واحد اور ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ جو بھی اکاؤنٹس ہیں میرا یا میرے خاندان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
بیرون ملک بیمار والی بات کو چودھری پرویزالٰہی سے منسوب کرنا حقائق کے منافی ہے۔
ایسی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ یا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔ طارق بشیر چیمہ
فوج پاکستان کا منظم ترین ادارہ ہے۔ جس کا ہر رکن وطن کی سالمیت اور مفادات کا محافظ ہے۔ اپنی سیاست کے لیے فوج جیسے ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں ۔ کسی کی حب الوطنی پر شک کر کے ادارے کو بدنام کرنے کی سازشیں پاکستان کی کھلی دشمنی ہے.
قومی اسمبلی کے اجلاس میں جناب ایاز صادق صاحب کو سپیکر اور جناب غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
امید کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں قومی اسمبلی پاکستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہتر قانون سازی کرتے ہوئے اپنی آئینی زمہ داریاں بہترین طریقے
میڈیا میں میرے سے منسوب کردہ بیانات میں کوئی صداقت، سچائی نہی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی ایسا بیان دیا ہے. چودھری پرویز الٰہی صاحب کا میرے سے، چودھری شجاعت حسین سے یا پی ڈی ایم کی لیڈرشپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مظلوموں بے کسوں بے سہاروں اور مجبوروں کی داد رسی کرنے کا درس دے کر انسانیت کے فروغ کی راہ دکھائی یہی راستہ کامیابی اور فلاح کا راستہ ہے.
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے یوم پیدائش پر دل کی عمیق گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین صاحب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور سیاست میں وضع داری کی مثالیں قائم کیں جو نہ صرف ہمارے لیے
انشااللّٰہ عوام اور حکومت کے اعتماد کا پاس رکھتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اوور سیز پاکستانی ملک کا بہت اہم اثاثہ ہیں جن کا ملک کی معیشت میں انتہائی اہم کردار ہے۔ ان کو بیرون ملک اور ان کے اہل خانہ کو اندرون ملک پیش آنے والے تمام مسائل کو
میرے لیے حیران کن بات تھی کہ گوادر Deep Sea پورٹ پر dredging نہ ہونے کی وجہ سے اب معمولی سا پورٹ رہ گیا ہے۔قراقرم ہائی وے پر بننے والے دو ڈیموں کی وجہ سے ہائی وے کا 72 کلومیٹر کا حصہ تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔ چائنہ اس پر مکمل سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے مگر اس پر کام نہیں کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور اپنے بھائی چوہدری شافع حسین کو پنجاب کا صوبائی وزیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔
پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں
1/1
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ(ق) کی صدارت کے حوالے سے کیس ( چوہدری وجاہت حسین بمقابلہ چوہدری شجاعت حسین) کا فیصلہ کرتے ہوئے چوہدری شجاعت صاحب کی پارٹی صدارت کو برقرار رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آج چوہدری شجاعت صاحب کو سرخرو کیا ہے اور ہیر پھیر کرنے والوں کو شکست ہوئی۔
پاکستانی افواج نے ہمیشہ پاکستان کے داخلی اور سلامتی معاملات میں پیشہ ورانہ مہارت سے خدمات سر انجام دیں دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہنا افواجِ پاکستان کا خاصہ رہا ہے
میرے لیے سب سے بڑی خوش نصیبی اور سعادت یہ ہے کہ روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پر حاضری دی اور پاکستانی قوم کی طرف سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پیش کیا دعا ہے کہ اللہ ہمیں اندھیروں سے نکالے اور اجالوں کی طرف لے کر آئے جس پستی کا ہم شکار ہیں اس سے ہمیں سر بلند کرکے نکالے جو
آصف علی زرداری صاحب کی چوہدری شجاعت صاحب سے اُن کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات۔ ملاقات میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ چوہدری سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع بھی شریک تھے۔ 1/2
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میری رہنمائی فرمائے اور میری مدد فرمائے کہ میں صحیح معنی میں ہمارے وطنِ عزیز اور قوم کی خدمت کر سکوں۔ وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی کابینہ میں شامل کیا۔ انشااللّٰہ ملک کو بحران سے نکالنے
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وادی منیٰ میں موجود پاکستانی مکاتب کا دورہ خیموں میں سہولیات کا جائزہ لیا اور حجاج کرام سے ملاقات کی وادی منیٰ میں سخت گرمی کے بعد بارش برس گئی جس سےحجاج کرام خوشی سے کھل اٹھےاور باران رحمت سے لطف اندوز ہونے کے لیے خیموں سے نکل آئے۔
آزادی وہ ہوتی ہے جس کے سپنےآنکھوں میں پلتے اورجذبوں کے سنگ آگے بڑھتے ہیں۔ان جذبوں کو اب اور بھی توانا بنانا ہے، وطن کو آسماں سے بھی آگے لے جانا ہے۔ آزاد وطن، آزاد ہم۔ جشن آزادی مبارک.
تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم اور ایک خاتون ایم این اے کی طرف سے پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کی قیادت پر عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات ناقابل برداشت ہیں وزیراعظم صاحب اس گندی ملک دشمن مہم کا نوٹس لیں ورنہ ہم ملک دشمنوں سے نمٹنا خوب جانتے ہیں
نبی اکرمﷺ نے انسان کے حسن سلوک کا سب سے ذیادہ مستحق ”ماں“ کو قرار دیا۔ ماں کی بات کرنے کو خیرات سے تشبیہہ دی گئی جن کے چہرے کو محبت سے دیکھنے پر حج مقبول کے برابر کہا گیا۔
میرا یقین ہے کہ ہر دن ماں کا دن ہےاور اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ماں کی عزت و تکریم کی توفیق دے۔ آمین
#MothersDay
آپ نے بھی یہ سازش کا بیانیہ شروع کر دیا ہے۔ گجرات کی عوام کو گمراہ کر کے ان کو استعمال نہ کیا جائے بہتر ہے کہ آپ الیکشن کمیشن یا عدالت میں جائیں تاکہ آپ کے خلاف مزید سازشیں نہ ہو سکیں۔
آج پر امن احتجاج کی جو ہماری کال ہے اس کے خلاف سازش تیار کی گئی ہے. جلاؤ گھیراؤ کیا جائے گا اور پھر ہم لوگوں کےخلاف ہی پرچے ہوں گے۔ میری سارے کارکنان سے گزارش ہے کہ پر امن رہیں اور ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو اس گھٹیا سازش کے سہولت کار بن رہے ہیں ۔
آج، جب میں اس پارلیمنٹ میں کھڑا ہوں، میں نہ صرف اپنے الفاظ بلکہ اپنے دل کی دھڑکن سے یہ عہد کرتا ہوں کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت پوری لگن اور محنت سے کروں گا۔ ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی اسی جذبے سے ممکن ہے۔یہ حلف ہر پاکستانی کی آواز ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ گجرات اور
میاں شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا چوبیسواں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو استحکام دے اور معاشی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے ۔ عوام کی فلاح کے لئے ایسی اصلاحات اور کام کیے جائیں کہ آنے والے وقت میں کبھی بھی ملک میں معاشی بحران
دورہ قطر کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او منصور المحمود اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر شیخ فیصل ال ثانی سے ملاقات میں مجھ سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے.
ہمارا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ نتائج درست نہیں تو اس کا بہتر طریقہ عدالت سے رجوع کرنا ہے نہ کہ سڑکوں پر ورکرز اور سپورٹرز کا تصادم کروا کے امن خراب کرنا اور فساد پھیلانا۔
این اے 64 کا رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش ۔ ہمارے پر امن احتجاج پر حملہ ان گاڑیوں نے کیا ہے ۔ اس کے بعد فائرنگ کر کے 2 آدمی زخمی کر دیے ہیں- الیکشن کمیشن کو کچھ نظر نہیں آرہا اور نہ ہی کچھ سنائی دے رہا ہے
پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پاکستان مسلم لیگ ق کا اندرونی فیصلہ تھا جو کہ پنجاب اور مرکز کے پارلیمنٹری ممبران کی مشاورت کے بعد پرویز الٰہی صاحب اور چودھری ��جاعت حسین صاحب نے لیا تھا. جس کے تحت چودھری پرویز الہی کو پی ڈی ایم کی جانب سے وزیر اعلیٰ کیلئے منتخب کیا جانا تھا...
چوہدری شجاعت صاحب کی پوری سیاست ہمیشہ حق اور سچ کی رہی ہے نہ کہ ہار اور جیت کی۔ میں چوہدری شجاعت حسین کا بیٹا ہوں، ہار بھی ہوئی تو اللّٰہ کی رضا سمجھ کر کھلے دل سے قبول کروں گا۔ مگر چند شر پسند عناصر جعلی فارم 45 چینلز کو واٹس ایپ کر رہے ہیں تاکہ سرکاری نتائج آئیں تو انہیں متنازع
یہ انا کا مسئلہ ہے، یہ شریکے کا مسئلہ ہے۔اگر آپ انہیں ایک کاغذ پنسل پکڑا دیں اور کہیں کہ لکھو کیا ہے تمہارے دل کے اندر کیا ہے اور ہم نے کیا برا کیا ہے تمہارے ساتھ، تو دو جملے نہ لکھ سکیں گے۔ ہم سوچتے ہیں کہ ہم نے آخر ایسا کیا کہ اتنی نفرت ان کی طرف سے آ رہی ہے۔ یہ ایک سیاسی فیصلہ
سپریم کورٹ میں تقسیم کی یہ صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے اس فیصلے سے پہلے ایک جھوٹی منضم مہم چلائی گئی کہ اصل میں یہ ریزرو سیٹوں کا مقدمہ نہیں بلکہ چیف جسٹس کی اکسٹینشن کا کیس ھے پی ٹی آئی نے اس مہم سے قانونی مسعلے کو ایک اور رنگ دے کہ جیوڈیشری کو آپس میں تقسیم کیا
ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی کو بھی نتائج پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن یا عدالت کے فورم پہ اپنا اعتراض درج کرائیں بجائے اس کے کہ سڑکوں پر احتجاج کریں اور لوگوں کو گمراہ کریں
الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا
الیکشن کمیشن نے چوہدری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کر لیا
الیکشن کمیشن نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے تین دن میں جواب مانگ لیا
لارڈ ضمیر چوہدری بہت ہی پیارے خاندانی دوست ہیں اور پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں۔
ان کے ساتھ پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے اور درپیش رکاوٹوں کو ختم کر کے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہتر مواقع فراہم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال...
اللّٰہ کی مدد اور رہنمائی کا طلب گار ہوں۔ اس موقع پر میں اپنے حلقہ انتخاب گجرات کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جن کے ووٹ، سپورٹ اور دعاؤں کی وجہ سے مجھے الیکشن میں کامیابی ملی اور اب وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اپنے علاقے اور وطن عزیز کی بہبود و ترقی کے لیے ہر ممکن حد تک کوشش کروں
جناب آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ وہ پاکستان کے تمام صوبوں اور اداروں میں اتحاد اور استقامت قائم رکھیں۔
روس سے تیل کی سپلائی متوقع ہے جسکی وجہ سے پاکستانی معیشت پر واضح طور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور عام شہریوں اور صارفین کو ریلیف ملے گا. روسی تیل کی درآمد سے پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور معیشت میں بہتری آئے گی. انشاءاللہ جلد خوشخبری سننے کو ملے گی.
پاکستان مسلم لیگ کے گجرات ڈویژن سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کی چوہدری شجاعت حسین صاحب سے ملاقات ہوئی۔ چوہدری شجاعت حسین صاحب نے تمام امیدواروں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں۔ کسان دوست بجٹ کےلیے جس میں بیج، زرعی آلات پر 17٪ جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کرنے اور ٹریکٹروں کو آسان اقساط پر کسانوں کو دینے کی تجاویز دیں۔
' ہم نے ہمیشہ ضمیر کی سیاست کو ترجیح دی ہے'
ہمارا دل صاف ہے،
ہماری اپنی جماعت ہے چوہدری ظہور الٰہی کی جماعت۔ ہم آج بھی اس میں ان کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
"مالک اللہ کی ذات ہے سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
مخالف کرنے والوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ گجرات میں ان کے مد
عام انتخابات میں یہ فیصلہ ھوا تھا کہ دونوں جماعتوں یعنی پاکستان مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف، ملک بھر میں ایک دوسرے کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔ شائد فواد چوہدری یہ بات بھول گئے کہ اس ایڈجسٹمنٹ سے وہ خود بھی مستفید ہوے تھے ۔
@fawadchaudhry
میرےسسر ایس ایس پی اشرف مارتھ صاحب 1997 میں آج کے دن ایک دہشتگر حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام نصیب کرے۔ وہ ایک فرض شناس اور با اصول انسان تھے، جو اپنی جرات اور بہادری کی وجہ سے جانے جاتے
آج سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت تنظیمی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ن لیگ نے ہمارے امیدواروں کے خلاف اپنے امیدواروں کے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ گجرات سے میرے خلاف اور میرے بھائی
یہاں پہ میرے والد چوہدری شجاعت حسین کی پوری سیاست سٹیک پھر تھی جس پر سٹینڈ لیا۔ جو لوگ دن رات بھائی جان بھائی جان کہتے تھے دو ہفتے پہلے ان پر لعنت بھیج رہے تھے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کا ساتھ کیوں چھوڑا؟ جگنو محسن کے ساتھ مکمل پروگرام اتوار کی رات گیارہ بجے سما
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کا دورہ پاکستان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے نورخان ائیربیس اسلام آباد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیاڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اسلام آباد میں سیرت النبی ﷺ میوزیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
بی بی قیصرہ الٰہی کے انٹرویو کے جواب میں ہمارا موقف۔ پرویز الٰہی کسی اور کی سیاست کے لیے یہ وقت دیکھ رہے ہیں۔ اگر ہم ناکام ہو جاتے تو آج ہماری پارٹی اور سیاست ختم ہو جاتی۔ ہم نے اپنی بقاء کی جنگ لڑی ہے۔ مجھے ان سے مقابلہ کرنے کا شوق نہیں لیکن انہوں نے خود راہیں جدا کی ہیں۔
یہ صرف ایک کارنر میٹنگ تھی
جبکہ یہ ہیں ان جگہوں کے جلسے جہاں پر اپ نے عوام کو بلا دکھا کر ان کی زمینوں کو ہتھیانے کی کوشش کی ۔
مگر الحمدللہ عوام کو انکی زمینیں واگزار کروا کر انہیں مالکی فردے جاری کروای گئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے، ٹیوب ویلز کی سولر انرجی پر منتقلی کے حوالے سے ایک پلان مرتب کرنے اور آئندہ کوئی بھی امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والا پاور پلانٹ نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بوسنیا ہرزیگوینا کے مفتی اعظم ڈاکٹر حسین کاوازوچ آج ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں بوسنیا کے سفیر اور اعزازی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان کی جانب سے ان کی ستارہ قائداعظم کی
کل برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ ہمارے گھر تشریف لائیں۔ والد محترم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ سبحانہ وتعالی کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ سبحانہ وتعالی کی ناراضی والد کی ناراضی میں ہے۔
آج Father's Day پر میں اپنے والد محترم چودھری شجاعت حسین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی صحتیابی اور درازی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔
#FathersDay2022
ہمارے ناقدین نے آج میری ایک مسکراتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پہ خوب چلائی۔
یہ تھی وہ گفتگو مسکراتے وقت۔
شرم کرو، غلط بیانی کرتے وقت۔
ایک شعر مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے اور اس پر یقین رکھتا ہوں۔
دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے
سجناں وی مر جانا۔۔۔۔۔۔۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے گھر آمد اور اہم ملاقات ہوئی. ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین بھی موجود تھے. آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی. ملاقات میں موجودہ...
مکہ مکرمہ میں منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا اور پاکستانی عازمین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا پاکستانی عازمین کو حج کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے عازمین حج کی خدمت عبادت ہے عازمین حج کو پہلے سے زیادہ بہترین سہولیات دی جائیں گی
عمران خان نے ڈانٹا ہوگا کہ پہلے اپنی پارٹی تو سنبھال لیں پھر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کریں ۔ چودھری شجاعت صاحب قانونی اور آئینی طور پر پارٹی کے صدر ہیں اور جنرل کونسل کا جعلی اجلاس بلا کر حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا !
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللّٰہ سے دعا ہے کہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
میرے سسر جناب ایس ایس پی اشرف مارتھ صاحب 1997 میں آج کے دن ایک دہشتگر حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام نصیب کرے۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں. چودھری شجاعت حسین صاحب سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور سلامتی پر بھی بات چیت ہوئی. انشاءاللّہ انکی شمولیت سے جماعت کو بہتر انداز سے منظم کرنے میں مدد ملے گی.
بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ جس طرح سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے. وزیر خارجہ اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات انتھک کوشش کر رہے ہیں کہ خارجہ پالیسی کو بہتر بنا کر پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکے.
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو حجاج کو خدمات کی فراہمی کیلئے سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر شکر گزار ہیں حجاج کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں
رجب طیب اردوان کو ترکیہ میں صدارتی انتخاب جیتنے پر میں تہہِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تمام مسلم ممالک میں اتحاد و اتفاق کی بنیادیں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ رجب طیب اردوان کی صدارت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کی عمران خان سے 25 مئی کو دھرنا ملتوی کرنے اور یاسین ملک کی رہائی کے لیے احتجاج کی التجا!
یاسین ملک اس وقت بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں مقبول بھٹ شہید اور دیگر کشمیری رہنماؤں پر تشدد کرکے شہید کیا جاچکا۔
@ForeignOfficePk
@BBhuttoZardari
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اپنے گھر بلا کر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دیا۔ اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان میں امن، سیاسی اور معاشی استحکام اور لوگوں کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔
1/2
آج پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مسٹوہیرو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ پاکستان اور جاپان کے ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ انشااللّٰہ مستقبل