قید کرنے کو تو کر لیتے مگر جانے دیا
چاند کی پیشانی چومی، چوم کر جانے دیا
اڑ رہا تھا وہ ہوا میں ہاتھ میرا تھام کر
اُس کو ڈر لگنے لگا تو میں نے ڈر جانے دیا
سعد ضیغم
کسی رت میں اٹھاتے ہو قسم ترکِ تمنا کی
کسی رت میں سنورتے ہو تمہارا مسئلہ کیا ہے
کبھی ہلکی سی آہٹ پر درِ دل کھول دیتے ہو
کبھی دستک سے ڈرتے ہو تمہارا مسئلہ کیا ہے
اکرام عارفی
اُردُو کے معروف ادیب مُشَفق خواجه کو ایک خاتون کا فون آیا،
مَیں آپ سے مِلنے کیلیے آپ کے گھر آنا چاهتی هُوں،
"مَت آیئے"
"کیوں؟"
" میری بیوی کو اعتراض هوگا"
یه بات هے تو مَیں اپنے خاوند کے ساتھ آجاتی هُوں"
"اِس پر مُجھے اعتراض هوگا"
وہ ہمیں ضائع کر رہا ہے اس طرح جیسے
ہم کوئی مال ہوں، اور مال بھی کوئی لوٹا ہوا
وہ بھی اک دور تھا میں کہکشاں میں رہتا تھا
اب تو تارہ ہوں فقط، تارہ بھی کوئی ٹوٹا ہوا