Gender is nt something to b proud of,nor it is somthng to b ashamed of. Ppl like Musharaf who try to use it fr thr advantage n to ridicule othrs must b ashamed of thr behaviour.
Pakistan is thankful to great women like Fatima Jinnah,Benazir,Malala etc.
ناصرف مریم نواز کوارشد شریف کےحوالے سےٹویٹ ڈیلیٹ کرنا چاہیئےبلکہ معافی بھی مانگنی چاہیئے۔کسی بھی انسان کو ذیب نہیں دیتاکہ کسی کی موت پر یہ سوچے کہ اس نے اپنا حساب برابر کرنا ہے۔یہ وقت ارشد شریف کےلواحقین کےساتھ کھڑاہونےاور انہیں انصاف دلانےکاہے،نہ کہ ایسےبیانات کا۔
الیکشن کمیشن عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرے اور الیکشن کے نتائج کا اعلان کرے۔۔۔ عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرکے جسے منتخب کیا اس فیصلے کا احترام کیا جائے۔ جیو نیوز پرتجزیہ
Thank you Khan sb for taking the legal route for once. My program is available for you to give your version but I’m happy to reply to you in the court as well. In the meanwhile, please answer these questions that you have been running away from since 2019
Enough is enough. Yesterday Geo & Khanzada supported by Handlers slandered me through a baseless story cooked up by a known fraudster & internationally wanted criminal. I have spoken to my lawyers & I plan to sue Geo, Khanzada & the fraudster not only in Pak but also in UK & UAE.
Unbelievable batting by Dhoni.. didnt even try to win it...even Pandiya lost it in the end before he got out...commentators cant beleive it.. fans cant believe it...
ایک ایسا ملک جو آئی ایم ایف کے پروگرام میں گیا مگر معیشت تباہ حال ہے ۔ مہنگائی اور شرح سود زیادہ ہے ۔ سرمایہ کاروں میں اعتماد نہیں ہے ۔ میڈیا پر قدغنیں ہیں ۔ اپوزیشن جیلوں میں ہے ۔ ملک کی سیاسی ، خارجہ ، داخلہ اور معاشی پالیسیز فوج چلاتی ہے ۔
دیکھئےمصر میں کیا ہورہا ہے۔
اپنی سیاست بچانے اور چمکانے کے لیے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نام کا استعمال۔
ثبوت مانگنے پر دوسروں کے ایمان پر سوال۔
اس سب سے سچ بولنا بہتر ہے۔
شہریار آفریدی صاحب کے اعتراض اور تنقید کا جواب حاضر ہے۔ 1/2
ایک سربراہ نے اپنی ناسمجھی اور انا میں عوام کو خطرےمیں ڈال دیا۔یہ سربراہ کورونا کو فلوکہتا، نہ ماسک پہنتا نہ سماجی فاصلہ اختیار کرتا۔صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کرتیں تو انکے خلاف مہم چلاتا۔ عوام کی جان سے زیادہ معیشت کی پرواہ کرتا۔پھر ہزاروں اموات ہوئیں۔دیکھئے برازیلی صدر نے کیا کیا
ماں سے زیادہ انسان کی شخصیت میں کسی کا کردارنہیں ہوتا۔
ماں کا نام اپنے نام کے ساتھ لگاناقابل فخرتو ہوسکتا ہے، مگر باعث شرم نہیں۔ ایسے بیانات کی توقع فیاض الحسن چوہان جیسے لوگوں سے تو کی جاسکتی ہے، اسدعمر سے نہیں
ریاستیں اور ادارے اتنے کمزور نہیں ہوتے کہ کسی کے بیان سے وہ خطرے میں پڑجائیں۔ شہباز گل کو معاف کردیں۔ ان قوانین کو بھی تبدیل کیجیے کہ جس میں کسی شہری کا بیان بھی ایک ایسا مجرمانہ فعل بن جائے کہ گرفتاری ہوجائے۔ پروگرام نیا پاکستان میں تجزیہ
عمران خان کادعویٰ ہےکہ عمرفاروق ظہورایک فراڈہےتوخود عمران خان بتائیں کہ ایک فراڈکےپاس انکو ملنےوالےتحائف کیسے آئے؟1466 ہیروں کےپین کو 1000روپےفی ہیرا کی قیمت لگاکر200روپےفی ہیرامیں خریدااور500روپےفی ہیراکےحساب سے کیسےبیچ دیا؟دنیامیں کونساسربراہ یہ کرتاہے؟
دنیا میں ایک ایسا لیڈر ہے جو بیان دیکر بدل لیتا ہے
یاد دلاؤ تو غصہ
کارکردگی پر سوال پوچھو تو الٹا صحافیوں پر الزام
دعویٰ یہ کہ دنیا کو اُس سے زیادہ کوئی نہیں جانتا اسے سب پتہ ہے
اُسکےسپورٹرسوال پوچھنے پر صحافیوں پر ہی الزام لگادیتے ہیں
دیکھئے امریکا میں کیا ہورہا ہے
شہریار آفریدی نے باربارکلمہ پڑھ کر کہا کہ رانا ثنا اللہ کیخلاف ثبوت عدالت میں دیں گے،گرفتاری کو 93 دن ہوگئے، ثبوت نہیں دیئے۔ ہم نے13 دفعہ پروگرام میں بلایا،نہیں آئے۔مجبورا ہم نے ثبوتوں کے حوالے سے ان کے جواب دوسرے ٹاک شوز اور ان کی تقاریرمیں ڈھونڈے-
دیکھئے ان کے جوابوں میں ثبوت۔
کیا شہباز شریف اُسی لطیف سنز کا کنٹریکٹ کینسل نہ کرتے جس پر نیب نے کرپشن ثابت کی اور 25 کروڑ کا پلی بارگین کیا؟
اُس سے آشیانہ اسکیم اور اورنج لائن بنوا لیتے تو ٹھیک ہوتا؟؟
سنیے ڈی جی نیب لاہور کا جواب
مجھے 6 ماہ تک فرش پر سلایا گیا۔ بد ترین حالات میں رکھا گیا جس ملازم کی میرے وارڈ پر ڈیوٹی تھی اسے بھی میرے ساتھ اندر بند کرکے تالا لگا دیا جاتا تھا۔ تاکہ اسکے بہانے کوئی مجھ سے نہ مل لے۔مگر میں گرفتاری کے دن نواز شریف کے ساتھ 100 فیصد اور آج 1000 فیصد انکے ساتھ ہوں۔
What an excellent and to the point speech by PM Imran Khan.... clear message to all those bigots who want to destablise Pakistan for their own gains...
Looks like dream… we have not only beaten India by 10 wickets, we have completely outclassed them in batting, bowling and fielding.. yess yess yesss believe it.. Zindabad
توسیع دیناغلطی تھی
فائزعیسیٰ ریفرنس غلطی تھی
الیکشن کمشنرکی تعیناتی غلطی تھی
IMFدیرسےجاناغلطی تھی
PIAپائلٹس پرجعلی لائسنس کابیان غلطی تھی
ملائشیاکانفرنس میں نہ جاناغلطی تھی
ایمنسٹی دیناغلطی تھی
اعترافات،الزامات اورانکےملک کونقصان کی داستان دیکھئے
حماد اظہر32 دن پہلے خودپروگرام میں آکر گیس بحران پر بات کرنے کاوعدہ کرکے گئے۔
پھرپانچ دفعہ بلایا اور پانچ دفعہ کوئی نئی شرط یا خواہش سامنے رکھ دی جاتی ہے۔چینل کی انتظامیہ پرپروگرام بندکرنے سے لیکرنئے نئے مطالبات، غلط بیانیوں اور نااہلی کے ثبوت حاضر ہیں۔
جنرل مشرف کے ریفرنڈم کی کمپین کرنے سے لیکر نواز شریف کے بھرپور دفاع تک۔۔۔پرویز الہیٰ کو ڈاکو کہنے سے لیکر نواز شریف کو ڈاکو کہنے تک ۔۔۔جنرل مشرف کو قومی مجرم کہنے سے لیکر اقتدار میں آکر انہیں این آر او دینے تک ۔
عمران خان یو ٹرن لیتے ہیں یا گول دائرے میں قوم کو گھما رہے ہی�� 1/5
24 گھنٹے سے زائد گزر گئے مگر فواد چوہدری عمرفاروق ظہور کے ثبوتوں کے ساتھ الزامات کا جواب نہیں دے رہے مگر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ اب اُنکے ایک قریبی دوست بھی اُنہیں ایک عادی جھوٹا کہہ رہے ہیں۔ حقائق حاضر ہیں۔
24 گھنٹے سے زائد گزر گئے مگر فواد چوہدری عمرفاروق ظہور کے ثبوتوں کے ساتھ الزامات کا جواب نہیں دے رہے مگر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ اب اُنکے ایک قریبی دوست بھی اُنہیں ایک عادی جھوٹا کہہ رہے ہیں۔ حقائق حاضر ہیں۔
سمجھ نہیں آتا کہ جب ہم برائیوں پر توجہ کی بات کرتے ہیں تو اپنے سارے کبیرہ گناہ بھول کر توجہ کا مرکز خواتین کا لباس کیوں بن جاتا یے۔
مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی
ہم 73سال سے نئے نئے طریقے سے سیاسی قیادت کو غدار قرار دیتے رہے۔قائد کی بہن کو بھی نہیں بخشا اور اب غداری کا معیار بھارتی میڈیاٹھہرا ہے۔مگر دیکھئے 2014 کے دھرنے کی بھی بھارتی میڈیا نے کیسے بھر پور کوریج کی۔ نہ اس وقت کی اپوزیشن غدار تھی نہ آج کی غدار ہے۔
کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی۔
وزیراعظم نے اینکرز کے متعلق پیمرا کے احکامات، حافظ حمد اللہ کی شہریت کی منسوخی اور مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کو غلط اور بےوقوفانہ قرار دےدیا ۔۔
وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں آخر فیصلے کون کررہا ہے جو خود انہیں غلط اور بےوقوفانہ لگ رہے ہیں
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان، انکے بھائی، بہن، شوہر اور سُسر کے اثاثوں میں تحریک انصاف کے دور میں کتنا اضافہ ہوا۔ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے بھی کیسے فائدہ اٹھایا گیا۔ دیکھیے فخردرانی کی تحقیقاتی رپورٹ
آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے صحابہ کی توہین کا ذکر شامل کرنے کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری کی مخالفت،واضح کردیا کہ کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا،بلاول اپنے سے بڑی عمر کے سیاست دانوں میں ان سے بڑی سوچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
جنرل مشرف مجھ سے ڈیڑھ سال پہلے سے اشتہاری مجرم ہے ، مگر اُس کے گھر نیلامی حکم نہیں آیا،میں ملک کے مفاد میں خاموش ہوں ، جس دن حقائق بتائے کہ مجھے کیوں پھنسایا گیاتو دنیا دیکھے گی ، اسحٰق ڈار
گرفتار ہونے کے بعدعلیم خان کو 4 قائمہ کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا۔وہ 101دن گرفتار رہے اور اس میں سے 80دن پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں آتے رہے۔ان کا خاندان اور ملازم بھی اسمبلی میں آتے رہے اور گھر سے کھانا بھی-ضمانت ہونے کے بعد وہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔نمائندہ جیو نیوز اعظم ملک
مخالفین کی گرفتاریوں سے لیکر میڈیا پر پابندیوں تک، جو کچھ ملک میں ہورہا ہے اگر وزیراعظم کے کہنے پر ہورہا ہے تو پریشانی کی بات ہے اور اگر ملک کے وزیراعظم کو پتہ ہی نہیں ہے کہ یہ سب ہورہا ہے تو اور زیادہ پریشانی کی بات ہے۔ پروگرام نیا پاکستان میں تجزیہ
تحریک انصاف ٹائم میگزین کی عمران خان پر کور اسٹوری کا کور شیئر کررہی ہے۔ مگردیکھیے کہ اسٹوری میں عمران خان کی طالبان کی حمایت،خواتین مخالف بیانات اور حکومت میں معاشی کارکردگی پر شدید تنقیدکی گئی ہے۔موجودہ معاشی بحران کی بنیاد رکھنےکاذمہ دار قرار دیا ہے۔
منتخب وزیر اعظم کو پہلے عہدے سے ہٹایا پھر پرانے مقدمےمیں سزادلوا کر جیل بھجوایا۔میڈیا پربھرپوردباؤڈالا-وزیر اعظم کو ملک دشمن اوراسلام دشمن تک کہا گیا-بیٹی کوبھی ٹارگٹ کیاگیا-پھرخود ججزنے مان لیا کہ انہوں نے غلط کیا۔دیکھئے ضیاء الحق نےبھٹو کے ساتھ کیا کیا
اگر شہریار آفریدی کا یہ دعویٰ درست ہے کہ رانا ثناکو تین ہفتے میں تین دفعہ معلومات ہونے کے باوجود اے این ایف نے گاڑی میں خواتین کی موجودگی کی وجہ سے نہیں پکڑا تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ 3 ہفتے میں کتنی ہیروئن اسمگل کرنے میں کامیاب ہوئے؟یا پھر 3 ہفتے سے یہی بیگ لیکر گھوم رہے تھے؟
ملک کو استیبلشمنٹ کی سافٹ مداخلت نہیں عدم مداخلت چاہئے۔2017 سےمداخلت نےملک کایہ حال کردیااورججز کےسیاسی فیصلوں نے ملک کو تباہ کیا۔اسٹیبلشمنٹ خودکوریاست سمجھنا چھوڑے۔پچھلے5سال میں5وزیراعظم بدل گئےاورآرمی چیف ایک ہی ہیں مگرتباہی کاالزام سیاستدانوں پرلگتاہے
2018 کے انتخابات میں مخالف اُمیدوار کو اداروں کے ذریعے نااہل کراکر جیل میں ڈلوانے اور خود اقتدار میں آنے والے فاشسٹ لیڈر کی کہانی۔۔۔ جسے اُسی لیڈر نے عوام کی طاقت سے شکست دے دی
کیسے حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام کو صرف گندم اور چینی کی مد میں 404ارب روپے کا نقصان ہوا۔ کیسے ہر طرف سے مافیاؤں نے اس حکومت میں فائدہ اٹھایا۔ دیکھئے
آج حکومتی MNA،عالیہ حمزہ صاحبہ نے الزام لگایا کہ ہم نے کل کے پروگرام میں حکومت کی طرف سے درآمد کی گئی گندم کی زیادہ قیمت بتا کر حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ پھر خود انہوں نے جو حکومت کی طرف سے درآمد کی گئی گندم کی قیمت بتائی وہ ہمارے پروگرام میں بتائی گئی قیمت سے بھی زیادہ تھی
جب کیسز نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تھے تو آپ اور شہباز شریف انہیں یہ سمجھانے کی بات کررہے تھے کہ اداروں سے نہ ٹکرائیں ،شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کیااب آپ کو مریم نواز اور نوازشریف کی بات سمجھ آگئی ہے؟
عمران خان لوکل میڈیا پر سوالوں کے نہیں بلکہ تعریفوں کے جواب دیتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیاکے سوالات کے جواب میں اپنا پورا بیانیہ بے نقاب کررہے ہیں اور جواب نہیں دے پارہے ہیں۔ دیکھیے
جہانگیر ترین صاحب کی طرف سے پروگرام کو لیگل نوٹس کا جواب۔
جہانگیر ترین نے لیگل نوٹس میں غلط بیانی کی کہ پروگرام میں انکے موقف کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا۔ مگر ثبوت دیکھئے کہ کئی بار انہیں پروگرام میں آنے کی دعوت دی گئی 1/10
جب نسیم زہرہ صاحبہ نےوزیر اعظم سے کورونا کی وبا پر قوم کیلئے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کوکہا تو جواب آیا کہ اسی اشرافیہ کیخلاف میں نے30سال جدوجہد کی
مگر دیکھئے گزشتہ 30 سال اقتدار میں رہنے والوں میں آج کون کون وزیر ہے
دیکھئے 12 سال پہلے وزیر اعظم خود نواز شریف کا کیسے دفاع کرتے تھے
جب حنیف عباسی کا فیصلہ غیر متوقع طور پر الیکشن سے 3 دن پہلے سنانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی؛ اس سے نواز شریف کےبیانیے ہی کو تقویت ملی ہے۔۔۔
اےاین ایف کو چاہئیے تھا کہ وہ رانا ثناءکے کیس میں شفافیت رکھتے ۔اگر پہلے سے اطلاع تھی تو اپنے ساتھ مجسٹریٹ یا جائے وقوع سے گواہ رکھ لیتے ۔کوئ بے وقوف بھی یہ حرکت نہ کرے جو رانا ثناء سے منسوب کردی ہے۔سزا دے بھی دیں تو لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار رشید اے رضوی
پروگرام کوروکنے کامطالبہ بھی اورپھرغلط بیانی بھی۔
خودثبوت دیکھیے اورجانیے کہ کیسے عوام ، وزیراعظم اورخود تحریک انصاف کے سپورٹرز سے غلط بیانی کی جارہی ہے۔
امریکا نےسازش کرکےمیری حکومت گرائی،فوج نیوٹرل نہ رہےمیراساتھ دے۔ 14ماہ پہلےعمران خان
فوج نےسازش کرکےمیری حکومت گرائی امریکانیوٹرل نہ رہےمیراساتھ دے۔آج عمران خان
محترمہ فاطمہ جناح کے انتقال کو آج 52 برس ہوگئے ۔ غدار بنانے کی فیکٹری چلانے والوں نے انہیں بھی غدار اور بھارتی ایجنٹ قرار دیا۔ آج تاریخ انہیں اچھے اور غداری کا فتویٰ بانٹنے والے کو برے الفاظ میں یاد کرتی ہے۔
مگر غدار بنانے کی فیکٹری آج بھی چل رہی ہے۔
جسٹس مظاہرنقوی خودکواپنےاثاثوں اورآڈیولیکس پرمعصوم کہتےرہےمگراپنا مقدمہ لڑنے کےبجائے مستعفی ہوگئے۔جبکہ جسٹس فائز عیسیٰ اور اُنکی اہلیہ نےعمران خان حکومت، اسٹیبلشمنٹ، پروپیگنڈا اورساتھی ججز کی سازشوں کےباوجود لڑکر خود کو معصوم ثابت کیا۔ جیو نیوز میں تجزیہ
آج جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ آرام سے اچھی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں مگر ملک تباہ حال ہے۔ دیکھیے 2017 سے کی گئی سیاسی انجینئرنگ اور ملک کی تباہی کی کہانی.
ڈیم فنڈ میں 9 ارب روپے جمع ہوئے۔۔اسٹیٹ بینک
ڈیم فنڈ کے لیے 13 ارب روپے کے مفت اشتہار چلائے گئے۔۔اٹارنی جنرل
صرف بھاشا ڈیم بنانے کے لیے 1450 ارب درکار ہیں۔۔ وزراتِ پلاننگ
چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ میں 6 دن رہ گئے
عمران خان سوچیں کہ جمہوریت دوسروں کےوجودکوتسلیم کرنےکانام ہےانہوں نےایسی تقسیم اوردیگرجماعتوں کیخلاف نفرت کی سیاست کی کہ92نشستیں جیتنےکےباوجوداتحادی حکومت بنانےکیلئےکوئی جماعت اُنکے ساتھ جانے کو تیار نہیں۔ جیو الیکشن ٹرانسمیشن پر تجزیہ
دیکھئے امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی قطر سے ایل این جی ڈیل کے حقائق۔خبر کے مطابق پاکستان نے ایک اچھی ڈیل کرکے 600 ملین ڈالرز کی بچت کی ۔ اسوقت یہ ڈیل تمام ممالک سے ایک بہتر ڈیل تھی۔
وزیر اعظم نے10دن پہلے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے معاہدوں سے%40سستی LNGمل رہی ہے مگر مہنگی قطر ڈیل کی وجہ سےنہیں لےپا رہے،ن لیگ نے بیچ میں پیسے بنائے
مگر دیکھئے %40سستی نہیں بلکہ قطر معاہدے سے %25 مہنگی LNGمل رہی ہے اوراب حکومت قطر سےہی ن لیگ کے معاہدے کے ریٹ پر مزید گیس مانگ رہی ہے
پوری قوم کو4سال تک بتایاکہ ماضی کے حکمرانوں کیطرح20فیصدنہیں بلکہ تحفوں کی مالیت کا 50فیصداداکیا اور قانون تبدیل کیا۔اب خودPTIنےمان لیاکہ عمران خآن نے مہنگےتحائف20فیصد رقم اداکرکے ہی رکھے۔اسی دن کیش میں مہنگے بیچے اور 20 فی صد قیمت ادا کردی۔حقائق حاضر ہیں
وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیےکے حوالے سے غلط بیانی کی۔ اعلامیے میں کہیں بھی عدم اعتماد کےپیچھے امریکی سازش کی تصدیق نہیں۔آج ڈپٹی اسپیکر نے بغیرتحقیقات کے حکومتی فرمائش پر اپوزیشن کو ملک سے وفادار نہ ہونے کا مرتکب قرار دیدیا۔ تجزیہ دیکھئے
آج وزیر اعظم نے اپنی 22سالہ سیاسی جدوجہد عوام کو بتائی کہ انکی سیاست کیسے دوسروں کے ماضی سے مختلف ہے۔ دو دن پہلے پرویز الہی نے بتایا تھا کہ 2011 میں جنرل پاشا نے ق لیگ کے لوگ توڑ کر تحریک انصاف میں شامل کرائے۔ تحریک انصاف کے حامد خان نے اسکی تصدیق کی۔ دیکھئے
وزیر اعظم مودی نے عوام سےیہ کہہ کرمعافی مانگی کہ سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کردیا۔وزیر اعظم عمران خان
عوام سے پریشانی کی معافی مانگتا ہوں مگر ایک ارب30 کروڑ عوام کی کرونا سے لڑائی کیلئے لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔وزیر اعظم مودی
پھر بھارت میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا
ہم نے پشاور بی آر ٹی کا قرض ڈالر میں لیا ۔ روپیہ گرنے سے ہمیں فائدہ ہوا۔ جب یہ قرض واپس کرنا ہوگا تب دیکھا جائے گا۔ کیا پتہ اس وقت ڈالر 155 سے گر کر 75 کا ہوجائے۔ فی الحال تو فائدہ ہوا ہے۔ شوکت یوسفزئی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ
نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑانے سے لیکر خود نواز شریف کی بیماری کے دفاع تک۔۔ پھر نواز شریف پر ڈیل کا الزام لگا کر خود ہی ڈیل کا الزام مسترد کرکے ان کے ملک سے باہر جانے کا دفاع کرنے تک۔۔۔دیکھئے کیسے حکومت نے بار بار اپنا موقف بدلا۔
ہائبرڈ رجیم کا اختتام ہوا مگر اس رجیم کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں نے آج یوم نجات اور یوم دفع کے ٹرینڈز چلائے۔دیکھیے کیسے اس پروجیکٹ کو لایا گیا، پروان چڑھایا گیا،آئین کی خلاف ورزی کرکے کھلے عام مداخلت کی گئی اور پھر ناکامی ہوئی تو کیا ہوا۔
1/3
کسی گناہ گار کی ضمانت کا ازالہ اسکی سزا کے ذریعے ہوسکتا ہے ،مگر کسی بے گناہ کو قید میں رکھنے کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا۔مریم نواز کی ضمانت کا عدالتی فیصلہ
’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا نعرہ نہ ہو تو کیا ’’ میرا جسم مرضی کسی اور کی ‘‘ کا نعرہ ہو؟ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ یہ نعرہ اور اس پر عمل معاشرتی اقدار کے خلاف نہیں بلکہ معاشرے اور انسانیت کی ضرورت ہے ۔ حقائق دیکھئے 1/3
آج آپ کی جاری کی گئی جے آئی ٹی میں جگہ جگہ لکھا ہے کہ ذوالفقارمرزا نے عزیر بلوچ کو مضبوط کیا۔ خود ذوالفقار مرزا بھی تسلیم کرتے ہیں مگر کیا آپ انکی پھر بھی تعریفیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ اتحادی ہیں؟
پہلے خود شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنا کراب استعفے کا مطالبہ کرکے حکومت خود اپنا مذاق بنا رہی ہے، اپنی سیاسی بلوغت پرخود سوال اٹھارہے ہیں، حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہی ہے، حامد میر
ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے نہ تو قانون میں اسکی اجازت ہے اور نہ ہی پہلے ایسی کوئی مثال ہے کہ حکومت نام ہٹانے سے پہلے سیکیورٹی بانڈ مانگ لے۔ یہ حکومت نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ ماہر قانون رشید اے رضوی اور عمران شفیق
ایک طرف فواد چوہدری نے عمرفاروق ظہور کو فراڈ قرار دیا اور دوسری طرف دیکھیے وہ کل رات انٹرویو کے بعد بھی بقول عمرفاروق مبینہ طور پر میسجزکرکےمنتیں کرتے رہے اور حکومت میں اُنکےساتھ بزنس کرنےپرکیاکیا باتیں کرتے رہے۔دیکھئےکیسےملاقاتیں کیں اورکیاکیاباتیں کیں۔
پہلے نیب کی تحقیقات کیخلاف اسٹے آرڈر۔ اور آج ایف آئی اے کی تحقیقات کیخلاف اسٹے آرڈر۔ تحریک انصاف پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات نہیں ہونے دے رہی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ احتساب حکومت سے شروع ہوگا۔
اپوزیشن میں رہ کر عمران خان کہتے رہے کہ روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے ، 10 ارب ڈالرز کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، جو کرپٹ حکومت ختم نہیں کر سکتی۔
اب 270 دن سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، 3240 ارب روپے بنتے ہیں، یہ پیسے کہاں ہیں ؟ منی لانڈرنگ روک دی گئی تو وہ ڈالرز کہاں ہیں؟
ذلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کیسز سپریم کورٹ میں اور وزیر اعظم عمران خان کی چیف جسٹس سے ون آن ون آدھے گھنٹے کی ملاقات ۔ ماضی میں جب اُس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملے تو عمران خان نے کیا کیا الزامات لگائے - دیکھئے۔
عمران خان بتائیں کہ وہ دو ملازمین کے ساتھ کام کریں گے تو سیکورٹی، مالی انتظامات اور دوسرے ملازمین نہیں ہوں گے؟ بلٹ پروف گاڑیاں بیچ دیں تو ملک میں ہونے والی کانفرنسز میں آنے والے بیرونی مہمانوں کو کیا تانگوں میں لے کر جائیں گے؟ مصدق ملک
ایسا لگتا ہے کہ نیب بوکھلا گیاہے ، جو کچھ مریم اورنگزیب اور حمزہ شہباز کے ساتھ ہوا، اس سے لگتا ہے ن لیگ کو مقبول کرنے کی نیب ذور لگا کر کوشش کر رہا ہے ،
حامد میر